چین میں 6G ٹیکنالوجی کے دوسرے مرحلے کے آزمائشی تجربات کا آغاز
اشاعت کی تاریخ: 21st, January 2026 GMT
چین نے چھٹی جنریشن کی موبائل ٹیکنالوجی (6G) کے تکنیکی آزمائشی تجربات کے دوسرے مرحلے کا باقاعدہ آغاز کر دیا ہے۔
یہ بات چین کی وزارتِ صنعت و انفارمیشن ٹیکنالوجی کے ایک اعلیٰ عہدیدار نے بدھ کے روز بتائی۔
وزارت کے مطابق 6G ٹرائلز کا پہلا مرحلہ کامیابی سے مکمل کیا جا چکا ہے، جس کے دوران 300 سے زائد کلیدی 6G ٹیکنالوجیز کو محفوظ کیا گیا، جو آئندہ تحقیق اور تجارتی استعمال کے لیے بنیاد فراہم کریں گی۔
دنیا کا سب سے بڑا انفارمیشن انفراسٹرکچروزارتِ صنعت و انفارمیشن ٹیکنالوجی کی ترجمان شے سُن (Xie Cun) نے پریس کانفرنس کے دوران بتایا کہ چین اس وقت دنیا کا سب سے بڑا انفارمیشن انفراسٹرکچر قائم کر چکا ہے۔ ان کے مطابق چین میں 5G بیس اسٹیشنز کی تعداد 48 لاکھ سے تجاوز کر چکی ہے۔ 5G صارفین کی تعداد 1.
یہ بھی پڑھیے 6G ٹیکنالوجی کی جانب پیشقدمی، چین نے تیز تر اقدمات کا اعلان کر دیا
یہ اعداد و شمار چین کی ڈیجیٹل اور ٹیلی کمیونیکیشن ترقی کی رفتار کو ظاہر کرتے ہیں۔
6G کی جانب تیز رفتار پیش رفتحکام کے مطابق دوسرے مرحلے کے 6G ٹرائلز میں نیٹ ورک آرکیٹیکچر، انتہائی تیز رفتار ڈیٹا ٹرانسمیشن، کم تاخیر (Ultra-low latency) اور مستقبل کی اسمارٹ ایپلیکیشنز پر توجہ دی جائے گی۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ چین کی جانب سے 6G پر تیزی سے پیش رفت مستقبل کی عالمی ڈیجیٹل معیشت میں اس کے کردار کو مزید مضبوط کر سکتی ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
6G ٹیکنالوجی چین
ذریعہ
ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: ٹیکنالوجی چین 6G ٹیکنالوجی
پڑھیں:
جدہ قونصل خانے میں اہم انتظامی تبدیلی، فرینہ ارشد نے ڈپٹی قونصل جنرل کا عہدہ سنبھال لیا
جدہ قونصل خانے میں اہم انتظامی تبدیلی، فرینہ ارشد نے ڈپٹی قونصل جنرل کا عہدہ سنبھال لیا WhatsAppFacebookX 0 23 July, 2026 سب نیوز
جد ہ (خالد نواز چیمہ )قونصل خانہ جنرل پاکستان، جدہ میں ڈپٹی قونصل جنرل کے عہدے پر اہم انتظامی تبدیلی عمل میں آ گئی ہے۔ وزارتِ خارجہ پاکستان کی جانب سے محترمہ فرینہ ارشد کو ڈپٹی قونصل جنرل، جدہ تعینات کیا گیا ہے، جنہوں نے اپنی ذمہ داریاں باقاعدہ طور پر سنبھال لی ہیں۔
محترمہ فرینہ ارشد ایک سینئر اور تجربہ کار کیریئر سفارت کار ہیں، جنہیں سفارتی خدمات کا پندرہ سال سے زائد کا وسیع تجربہ حاصل ہے۔ اپنے پیشہ ورانہ کیریئر کے دوران وہ مختلف اہم سفارتی اور انتظامی ذمہ داریوں پر خدمات انجام دے چکی ہیں اور اپنی صلاحیتوں کے باعث وزارتِ خارجہ کے ممتاز افسران میں شمار ہوتی ہیں۔
قونصل خانہ جنرل پاکستان، جدہ کی جانب سے محترمہ فرینہ ارشد کا خیرمقدم کرتے ہوئے ان کے لیے نیک تمناں کا اظہار کیا گیا ہے۔ قونصل خانے نے امید ظاہر کی ہے کہ وہ اپنی پیشہ ورانہ مہارت، تجربے اور قائدانہ صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے پاکستانی کمیونٹی کو فراہم کی جانے والی قونصلر خدمات کو مزید مثر، تیز رفتار اور عوام دوست بنانے کے ساتھ ساتھ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان دوطرفہ تعلقات کے فروغ میں بھی اہم کردار ادا کریں گی۔
دوسری جانب، سابق ڈپٹی قونصل جنرل محترمہ سعدیہ وقار النسا کو فوری طور پر پاکستان واپس رپورٹ کرنے کی ہدایت جاری کر دی گئی ہے۔ انہوں نے اپنے دورِ تعیناتی کے دوران پاکستانی کمیونٹی کی خدمت، قونصلر امور اور عوامی مسائل کے حل کے لیے قابلِ قدر خدمات انجام دیں، جنہیں کمیونٹی کی جانب سے سراہا گیا۔
واضح رہے کہ قونصل خانہ جنرل پاکستان، جدہ میں ڈپٹی قونصل جنرل کا منصب انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔ اس عہدے پر تعینات افسر سعودی عرب کے مغربی ریجن میں مقیم لاکھوں پاکستانیوں کو قونصلر خدمات کی فراہمی، کمیونٹی ویلفیئر، عوامی رابطوں اور پاکستان و سعودی عرب کے برادرانہ تعلقات کے استحکام میں کلیدی کردار ادا کرتا ہے۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookX پچھلی خبرمقبوضہ کشمیر میں 1989 سے اب تک 96 ہزار 499 شہادتیں، ایک لاکھ 84 ہزار سے زائد گرفتاریاں: رپورٹ اگلی خبرامریکا کی جانب سے ایران پر بمباری کیلئے برطانوی ائیربیس کا استعمال، پاسداران انقلاب کی برطانیہ کو سخت ردعمل کی دھمکی پاکستان میں اسمارٹ فون کا استعمال 62 سے بڑھ کر 72 فیصد تک پہنچ گیا، وزیراعظم کو بریفنگ پاکستان کو درپیش خطرات کا باعث بننے والے دہشتگردوں اور ان کے سہولتکاروں کا ہر قیمت پر خاتمہ کیا جائے گا، فیلڈ مارشل سید... صدر ٹرمپ کی پالیسی آنکھ کے بدلے سرکی ہے، ایران کو ہر گزرتی رات کیساتھ بھاری قیمت چکانا ہوگی: مارکو روبیو کا انتباہ ٹرمپ نے سعودی عرب سے سول جوہری معاہدے کو معاہدہ ابراہیمی میں شمولیت سے مشروط کردیا آزاد کشمیر کے شہر میرپور میں 45 روز بعد موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس بحال ہونا شروع امریکا کی جانب سے ایران پر بمباری کیلئے برطانوی ائیربیس کا استعمال، پاسداران انقلاب کی برطانیہ کو سخت ردعمل کی دھمکیCopyright © 2026, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم