Jasarat News:
2026-07-24@09:25:51 GMT

زونگ اور پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کا اشتراک

اشاعت کی تاریخ: 21st, January 2026 GMT

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

کراچی (کامرس رپورٹر) پاکستان کی معروف انفارمیشن سروسز اور ٹیکنالوجی انوویشن کمپنی زونگ فورجی نے پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ (PITB) کے ساتھ مفاہمت کی ایک یاداشت پر دستخط کیے ہیں جس کا مقصد پنجاب بھر میں 15 ڈویژنل اور ضلعی ای خدمت مراکز کے ذریعے شہریوں کو ٹیلی کام سروسز تک بہتر رسائی فراہم کرنا ہے۔ اس اقدام کا مقصد سروس آؤٹ ریچ کو بہتر بنانا، صارفین کے ساتھ روابط بڑھانا اور ٹیکنالوجی پر مشتمل پلیٹ فارمز کے ذریعے عوامی خدمات کی فراہمی کے حوالے سے پی آئی ٹی بی کے مشن میں معاونت فراہم کرنا ہے۔ معاہدہ کے تحت زونگ فورجی کے کسٹمر فسیلیٹیشن ڈیسک اس حوالے سے دستیاب ضروری سروسز فراہم کریں گے، جن میں سم کا اجرا اورتبدیلی، بنیادی اکاؤنٹ، ری چارج اور بل ادائیگی سے متعلق رہنمائی اور زونگ کی مصنوعات اور پیکیجز کے ساتھ متعلقہ کسٹمر سروسز کے بارے میں معلومات شامل ہوں گی۔ یہ ڈیسک ان شہریوں کی معاونت کے لیے قائم کیے گئے ہیں جنہیں بالمشافہ سپورٹ کی ضرورت ہوتی ہے یا جو ڈیجیٹل چینلز کے استعمال میں مشکلات کا سامنا کرتے ہیں، جو عوامی خدمات کی فراہمی کے لیے ایک منظم اور جامع طریقہ کار کی عکاسی کرتا ہے۔ شہری پنجاب بھر میں پی آئی ٹی بی کے تمام ای۔سروس سینٹرز کے بارے میں مکمل معلومات کے لیے سرکاری ویب سائٹ کو وزٹ کر سکتے ہیں۔ زونگ فورجی کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر سیلز اینڈ ڈسٹری بیوشن، فہیم خان درانی نے کہاکہ،’’پی آئی ٹی بی کے ساتھ ہماری شراکت داری موثر پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے ذریعے شہریوں پر مرکوز سروس ڈیلیوری کو بہتر بنانے کے مشترکہ عزم کی عکاسی کرتی ہے۔ ای۔سروس سنٹرزمیں کسٹمر فسیلیٹیشن ڈیسک قائم کرکے، ہمارا مقصد صارفین کو بلا تعطل اور مؤثر معاونت فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ پنجاب حکومت کے ڈیجیٹل پاکستان ایجنڈا کو آگے بڑھانا ہے۔

کامرس رپورٹر گلزار.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: کے ساتھ

پڑھیں:

آزاد کشمیر میں ڈیڑھ ماہ بعد انٹرنیٹ سروس بحال ہونا شروع

فائل فوٹو 

آزاد کشمیر میں ڈیڑھ ماہ بعد انٹرنیٹ سروس بحال ہونا شروع ہوگئی، میرپور ڈویژن میں انٹرنیٹ سروس جزوی طور پر بحال ہوئی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی حکومت کی ہدایت پر پی ٹی اے نے انٹرنیٹ سروس کی بحالی کا عمل شروع کیا، آزاد کشمیر میں 5 جون سے انٹرنیٹ سروس معطل تھی۔

آزاد کشمیر میں امن و امان کی صورتحال کے باعث انٹرنیٹ سروس بند کی گئی تھی، چئیرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے حکومت سے انٹرنیٹ بحال کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔

متعلقہ مضامین

  • وزارتِ خارجہ کی اپوسٹل سروسز کے ٹھیکوں پر سوالات، آڈٹ میں قواعد کی مبینہ خلاف ورزیوں کی نشاندہی
  • راس ایکسپو 2026 کا کامیاب انعقاد، پاکستان روبوٹکس اور مصنوعی ذہانت کے شعبے میں تیزی سے آگے بڑھے گا، شزا فاطمہ
  • حکومت کا بڑا ریلیف، الیکٹرک بائیکس پر سبسڈی اور بلاسود قرض کا اعلان
  • مانچسٹر، پاکستانی قونصل خانہ کے اوقات میں اضافہ
  • آزاد کشمیر کے شہر میرپور میں 45 روز بعد موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس بحال ہونا شروع
  • آزادکشمیرکے ضلع میرپور میں انٹرنیٹ سروسز مرحلہ وار بحال ہونا شروع
  • یورپی یونین کا گوگل پر 89 کروڑ یورو جرمانہ، سرچ انجن پر اجارہ داری کے غلط استعمال کا الزام
  • بلاول کے پنجاب کے شہروں کی صورتحال پر سوالات، مریم اورنگزیب نے ویڈیو جاری کرکے جواب دیدیا
  • پاکستان کے دفاع، سیکیورٹی کے شعبے میں ٹیکنالوجی کا استعمال قابل فخر ہے، وزیراعظم
  • آزاد کشمیر میں ڈیڑھ ماہ بعد انٹرنیٹ سروس بحال ہونا شروع