اسلام آباد (نیوز ڈیسک) عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے پاکستان کی معاشی شرح نمو میں کمی کا تخمینہ لگایا ہے، عالمی مالیاتی فنڈ نے پاکستان کی موجودہ مالی سال 2026 کیلئے مجموعی قومی پیداوار کی شرح نمو کا تخمینہ کم کرتے ہوئے 3.6 فیصد سے کم کر کے 3.2 فیصد کر دیا۔
آئی ایم ایف کے مطابق یہ کمی ملکی معیشت میں موجود مستقل ساختی کمزوریوں کی عکاس ہے جو تاحال معاشی افق پر اثر انداز ہو رہی ہیں، آئی ایم ایف نے پیشنگوئی کی ہے کہ اگلے مالی سال 2027 میں پاکستان کی جی ڈی پی شرح نمو بہتر ہو کر 4.

1 فیصد تک پہنچ سکتی ہے۔

ورلڈ اکنامک آؤٹ لک کی تازہ رپورٹ کے مطابق اکتوبر میں دیئے گئے تخمینے کے مقابلے میں پاکستان کی معاشی شرح نمو میں 0.4 فیصد کمی کی گئی، اس طرح مالی سال 2026 کیلئے شرح نمو 3.2 فیصد مقرر کی گئی ہے۔

دوسری جانب آئی ایم ایف نے بھارت کی جی ڈی پی شرحِ نمو میں 0.2 فیصد اضافہ کرتے ہوئے مالی سال 2026 کیلئے 6.4 فیصد برقرار رکھی ہے، قومی اقتصادی کونسل نے تاحال سرکاری طور پر شرحِ نمو میں کمی کی منظوری نہیں دی۔

وزارت خزانہ کا خیال ہے کہ موجودہ مالی سال میں مجموعی معاشی شرح نمو 4 فیصد کے قریب پہنچ سکتی ہے تاہم اس حتمی اندازے کا انحصار دوسری سہ ماہی کے اعداد و شمار پر ہوگا۔

آئی ایم ایف رپورٹ کے مطابق عالمی سطح پر مہنگائی میں کمی کی توقع ظاہر کی گئی ہے تاہم امریکا میں مہنگائی کے ہدف تک واپسی قدرے سست روی سے ہونے کا امکان ہے، آئی ایم ایف نے پالیسی سازوں پر زور دیا ہے کہ وہ مالی ذخائر بحال کریں، قیمتوں اور مالی استحکام کو یقینی بنائیں، غیر یقینی صورتحال میں کمی لائیں اور پائیدار ترقی کیلئے ساختی اصلاحات نافذ کریں۔

ذریعہ

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: آئی ایم ایف نے پاکستان کی مالی سال

پڑھیں:

رائیونڈ کا ایک شہری اب آزاد کشمیر کا وزیراعظم بننا چاہتا ہے، بلاول بھٹو

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ رائیونڈ کا ایک شہری اب آزاد کشمیر کا وزیراعظم بننا چاہتا ہے اور ان کی خواہش ہے کہ وزیراعظم پاکستان ہی آزاد کشمیر کا وزیراعظم منتخب کرے۔آزاد کشمیر کے علاقے میرپور میں انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے ایک بار پھر حق  حکمرانی، مالکیت اور حق روزگار کا انتخابی ایجنڈا دہراتے ہوئے کہا کہ اگر کشمیریوں نے انتخابات میں ووٹ دے کر اکثریت دلوائی تو یہ تینوں مسائل حل کردیں گے۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ کشمیر میں گزشتہ چھ ماہ سے ہماری حکومت ہے اور یہاں پر جو کام کیے اُن پر فخر ہے۔ انہوں نے کہا کہ سڑکوں کی بات کرنے والوں کو پنجاب کی سڑکیں ہی ٹھیک لگتی ہیں اور کہتے ہیں کہ صوبے سے نکلتے ہی سڑکیں خراب ہیں۔ انہوں نے تنقید کرتے ہوئے کہا کہ یہ لوگ رائیونڈ کو پنجاب سمجھتے ہیں کیونکہ اندرون صوبے کی حالت بہت بری ہے اور انہیں اس کی کوئی پرواہ بھی نہیں ہے۔ بلاول کا کہنا تھا کہ اب یہ چاہتے ہیں کہ وزیراعظم آزاد کشمیر کا فیصلہ اسلام آباد سے ہو اور رائیونڈ کا ایک شہر اب آزاد کشمیر کا وزیراعظم بننے کا خواہش مند ہے۔

پاکستانی تاجروں نے چین کو 60ہزار ٹن چاول برآمد کرنے کے آرڈرز حاصل کرلئے

مزید :

متعلقہ مضامین

  • پاکستان کا موقف اور خطے میں امن کا تقاضا
  • پاکستان ڈی ایٹ ممالک کے ساتھ مضبوط معاشی شراکت داری قائم کرنا چاہتا ہے، عرفان سومرو
  • پاکستان کے خلاف ٹیسٹ سیریز: ویسٹ انڈیز نے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا
  • معاشی سرگرمیوں میں تیزی، کے الیکٹرک صنعتی صارفین کا بجلی استعمال ریکارڈ سطح پر پہنچ گیا
  • پاکستان کے لیے بڑی معاشی خوشخبری، عالمی ادارے نے کریڈٹ ریٹنگ 7 سال کی بلند ترین سطح پر قرار دیدی
  • بجلی، گیس، پانی، پیٹرول سمیت ہر شعبے میں ٹیکس وصول کیے جا رہے ہیں، شاداب نقشبندی
  • موبائل کال اور انٹرنیٹ پیکجز مہنگے، صارفین پر نیا مالی بوجھ
  • پاکستان کے دفاع، سیکیورٹی کے شعبے میں ٹیکنالوجی کا استعمال قابل فخر ہے، وزیراعظم
  • رائیونڈ کا ایک شہری اب آزاد کشمیر کا وزیراعظم بننا چاہتا ہے، بلاول بھٹو
  • پاکستان میں اسمارٹ فون کا استعمال 62 سے بڑھ کر 72 فیصد تک پہنچ گیا، وزیراعظم کو بریفنگ