data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

کراچی: گل پلازہ میں پیش آنے والے ہولناک آتشزدگی کے واقعے کے بعد متصل عمارت کو خطرناک قرار دے دیا گیا۔

نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی نے گل پلازہ سے متصل واقع رمپا پلازہ کو غیر محفوظ قرار دیتے ہوئے انتظامیہ اور دکان مالکان کو باضابطہ نوٹس جاری کر دیے ہیں۔ حکام کے مطابق آگ کی شدت اس قدر زیادہ تھی کہ رمپا پلازہ کے متعدد بنیادی ستون متاثر ہوئے، جس سے عمارت کی مجموعی ساخت کو شدید نقصان پہنچنے کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے۔

ایس بی سی اے حکام کا کہنا ہے کہ گل پلازہ میں لگنے والی آگ تیسرے درجے کی آتشزدگی تھی، جس کے باعث صرف متاثرہ عمارت ہی نہیں بلکہ اس کے اردگرد موجود ڈھانچوں کی مضبوطی بھی متاثر ہوئی۔ ابتدائی تکنیکی جائزے میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ رمپا پلازہ کے کچھ حصے کسی بھی وقت مزید نقصان یا حادثے کا سبب بن سکتے ہیں، اسی لیے خطرناک حصوں کے استعمال پر فوری پابندی عائد کر دی گئی ہے۔

حکام کے مطابق رمپا پلازہ انتظامیہ کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ عمارت کا جامع اسٹرکچرل آڈٹ کروائیں اور ایس بی سی اے سے باضابطہ اجازت کے بغیر کسی بھی قسم کی سرگرمی انجام نہ دی جائے۔ اتھارٹی نے واضح کیا ہے کہ اگر عمارت میں کسی غیر قانونی یا غیر اجازت شدہ سرگرمی کی نشاندہی ہوئی تو سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی، جس میں سیلنگ اور جرمانے بھی شامل ہو سکتے ہیں۔

واضح رہے کہ ہفتے کی شب گل پلازہ میں لگنے والی آگ  اور عمارت کی تباہی سے اب تک 28 افراد کے جاں بحق ہونے کی تصدیق ہو چکی ہے جب کہ 74 افراد تاحال لاپتا ہیں۔ قبل ازیں مجموعی طور پر 81 افراد کے لاپتا ہونے کی اطلاعات سامنے آئی تھیں۔ گل پلازہ میں ریسکیو آپریشن تاحال جاری ہے اور مختلف ادارے متاثرہ خاندانوں کی معلومات اکٹھی کرنے میں مصروف ہیں۔

دوسری جانب شہری حلقوں کی جانب سے مطالبہ کیا جا رہا ہے کہ شہر میں موجود پرانی اور کمرشل عمارتوں کا فوری اسٹرکچرل آڈٹ کیا جائے تاکہ مستقبل میں اس نوعیت کے المناک واقعات سے بچا جا سکے۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: گل پلازہ میں رمپا پلازہ

پڑھیں:

خیبر پختونخوا میں لوکل گورنمنٹ کا نیا قانون لاگو، گزٹ نوٹیفکیشن جاری

اعلامیے میں کہا گیا کہ ویلج کونسل عملی طور پر یونین کونسل کی حیثیت اختیار کر جائے گی اور نئی حدبندی ڈیجیٹل مردم شماری 2023 کی بنیاد پر ہوگی۔ اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا میں لوکل گورنمنٹ ترمیمی ایکٹ 2026 کا گزٹ نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا، جس کے بعد صوے میں لوکل گورنمنٹ کا نیا قانون لاگو ہوگیا۔ نوٹیفکیشن میں بتایا کہ صوبے میں لوکل گورنمنٹ کا نیا قانون لاگو ہوگیا، نئے قانون کے تحت ہرویلج اور نیبرہڈ کونسل کی آبادی 30 ہزار سے 40 ہزار ہوگی۔ اعلامیے میں کہا گیا کہ ویلج کونسل عملی طور پر یونین کونسل کی حیثیت اختیار کر جائے گی اور نئی حدبندی ڈیجیٹل مردم شماری 2023 کی بنیاد پر ہوگی۔ اعلامیے میں مزید کہا گیا کہ آبادی میں 10 فیصد تک کمی بیشی کی اجازت ہوگی۔ ترمیمی ایکٹ کے مطابق خصوصی حالات میں الیکشن کمیشن صوبائی حکومت سے مشاورت کے بعد اس شرط سے استثنیٰ دے سکے گا۔

متعلقہ مضامین

  • پنجاب میں پہلی بار سیلاب کی پیشگی اطلاع کیلئے ڈرون مانیٹرنگ شروع
  • کوئٹہ، ہماری عبادتگاہ مسمار کرکے تجارتی پلازہ بنانا قابل مذمت ہے، سکھ برادری
  • پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ
  • خیبر پختونخوا میں بارشوں اور فلش فلڈز کے حادثات میں 22 افراد جاں بحق
  • روس مذاکرات کے لیے تیار، یوکرین میں فوجی آپریشن جاری رہے گا، کریملن
  • فیفا ورلڈ کپ دیکھنے کیلیے کینیڈا جانیوالے 175 غیر ملکیوں نے سیاسی پناہ مانگ لی
  • آزاد کشمیر الیکشن کے حوالے سے میڈیا کیلیے ضابطہ اخلاق جاری
  • خیبر پختونخوا میں لوکل گورنمنٹ کا نیا قانون لاگو، گزٹ نوٹیفکیشن جاری
  • یو اے ای ویزا آن ارائیول کی نئی شرائط اور فیس جاری
  • ولیکا اسپتال میں ایچ آئی وی کا ایک اور کیس رپورٹ، 18 ماہ کے بچے میں بیماری کی تصدیق