ایس بی سی اے نے گل پلازہ کے ساتھ قائم رمپا پلازہ کو غیر محفوظ قرار دے کر سیل کر دیا
اشاعت کی تاریخ: 21st, January 2026 GMT
کراچی کے علاقے صدر ایم اے جناح روڈ پر گل پلازہ میں آتشزدگی کے بعد ایس بی سی اے حکام نے ساتھ میں قائم رمپا پلازہ کو غیر محفوظ قرار دیتے ہوئے سیل کردیا۔
سندھ بلڈنگ کنڑول اتھارٹی نے رمپا پلازہ کو غیر محفوظ قرار دیتے ہوئے انتظامیہ اور دکان مالکان کو نوٹس جاری کر دیا۔
ایس بی سی اے حکام کا کہناہے کہ گل پلازہ میں آتشزدگی کے بعد گرنے والے ملبے سے رمپا پلازہ کے ساختی ستون شدید متاثر ہوئے ہیں جس کی وجہ سے رمپا پلازہ کے نقصان زدہ اور خطرناک حصے کے استعمال پر فوری مکمل پابندی عائد کردی گئی ہے۔
مزید پڑھیںگل پلازہ کا 40 فیصد حصہ منہدم، شاپنگ کیلئے مشہور عمارت کی دردناک کہانی
ایس بی سی اے کے مطابق متاثرہ اسٹرکچر سے غیر محفوظ عناصر فوری ہٹائے جائے اور مرمت کرائی جائے، مرمتی اور مضبوطی کا تمام کام صرف مستند اسٹرکچرل انجینئر کی نگرانی میں کرایا جائے۔
ایس بی سی اے حکام کا کہنا تھا کہ عمارت اس وقت تک استعمال نہیں ہوسکے گی جب تک مجاز اتھارٹی اسے محفوظ قرار نہ دے جبکہ رمپا پلازہ میں کسی بھی قسم کی سرگرمی بغیر اجازت جاری رہی تو سخت ایکشن لیا جائے گا اور خلاف ورزی پر قانونی کارروائی ہوگی۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: ایس بی سی اے رمپا پلازہ محفوظ قرار غیر محفوظ گل پلازہ
پڑھیں:
عوامی مسائل کے حل میں تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی، ضیاء الحسن لنجار
وزیر داخلہ سندھ نے کہا کہ عوامی خدمت، فوری انصاف، مؤثر گورننس اور شفاف احتساب کے ذریعے وزیراعلیٰ سندھ کے عوام دوست وڑن کو مزید مضبوط بنایا جائے گا، جبکہ تمام متعلقہ محکمے شہریوں کے مسائل کے بروقت، پائیدار اور مؤثر حل کے لیے اپنی ذمہ داریاں پوری دیانت داری اور پیشہ ورانہ انداز میں ادا کریں گے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیر داخلہ سندھ ضیاء الحسن لنجار نے وزیراعلیٰ سندھ کے مرکزی شکایات سینٹر کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے ٹیلیفون پر شہریوں کی شکایات اور مسائل براہِ راست سنے اور مختلف سرکاری محکموں سے متعلق موصول ہونے والی درخواستوں کا تفصیلی جائزہ لیا۔ اس موقع پر متعلقہ افسران کو شکایات کے فوری، شفاف اور مؤثر ازالے کے لیے ضروری ہدایات بھی جاری کی گئیں۔ وزیر داخلہ سندھ نے کہا کہ عوامی مسائل کے حل میں غیر ضروری تاخیر کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی اور تمام متعلقہ ادارے مقررہ مدت کے اندر شکایات کے ازالے کو یقینی بناتے ہوئے اپنی تعمیلی رپورٹس پیش کریں۔ انہوں نے واضح کیا کہ شہریوں کو بروقت ریلیف کی فراہمی حکومت سندھ کی اولین ترجیح ہے اور ہر جائز شکایت پر فوری، منصفانہ اور مؤثر کارروائی کی جائے گی۔
ضیاء الحسن لنجار نے کہا کہ شہریوں کو سرکاری دفاتر کے چکر لگانے پر مجبور کرنے کے بجائے ریاستی اداروں کی ذمہ داری ہے کہ وہ عوام کے مسائل ان کی دہلیز پر حل کریں۔ انہوں نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ درخواست گزاروں کو ہر شکایت پر ہونے والی عملی پیش رفت سے باقاعدگی سے آگاہ رکھا جائے تاکہ عوام اور سرکاری اداروں کے درمیان اعتماد کو مزید مضبوط بنایا جا سکے۔ انہوں نے خبردار کیا کہ شکایات کے ازالے میں غفلت، لاپرواہی یا غیر ذمہ دارانہ رویہ اختیار کرنے والے افسران کے خلاف قانون اور قواعد کے مطابق سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ عوامی خدمت صرف ایک انتظامی ذمہ داری نہیں بلکہ حکومت کی بنیادی ترجیح ہے، جس کے لیے تمام متعلقہ محکموں کو جوابدہی اور اعلیٰ کارکردگی کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔