پاکستان تحریک اںصاف کے سیکریٹری جنرل سلمان اکرم راجہ نے کہا ہے کہ کراچی میں ہونے والا سانحہ گل پلازہ کرپشن اور حکومت کی سنگدلی کا نتیجہ ہے۔

اڈیالہ روڈ ماربل فیکٹری ناکہ کے قریب میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ کراچی میں ہونے والا واقعہ معمولی نہیں بلکہ ایک بہت بڑا سانحہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ کراچی سانحہ کرپشن اور سنگدلی کا نتیجہ ہے جس کی پی ٹی آئی ہر سطح پر آواز اٹھائے گی۔ سلمان اکرم راجہ نے یقین دہانی کرائی کہ پی ٹی آئی متاثرین کو انصاف اور ازالے تک اُن کے شانہ بشانہ کھڑی رہے گی۔

انہوں نے کہا کہ کراچی سانحہ افسوسناک ہے، متاثرہ عمارت میں فائر ایگزٹ نہ ہونا مجرمانہ غفلت ہے واقعہ کو ہر فورم پر اٹھائیں گے، بی بی سی کے نمائندوں نے صورتحال کا مشاہدہ کیا۔ 

پی ٹی آئی سیکریٹری جنرل نے کہا کہ قومی اسمبلی اور سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر کی تقرری کے نوٹی فکیشنز جاری کر کے کسی نے احسان نہیں کیا بلکہ یہ آئینی تقاضہ تھا اور اس کو پورا کرنا لازم تھا۔

مزید پڑھیں

سانحہ گل پلازہ کیخلاف دائر آئینی درخواست پر فریقین کو نوٹسسز جاری

آگ گل پلازہ میں نہیں، کراچی کے ہرشہری کے دل میں لگی ہے، فاروق ستار

سانحہ گل پلازہ کیخلاف درخواستوں پر سندھ حکومت، کمشنر کراچی، کے ایم سی کو نوٹس جاری

سلمان اکرم راجہ نے مزید کہا کہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی اجازت نہ دینا قانون شکنی ہے، بشریٰ بی بی کی بیٹیوں اور اہلِ خانہ کو ملاقات کا حق نہیں دیا جا رہا، عوام کو بانی پی ٹی آئی کی خیریت جاننے کا حق بھی نہیں دیا جا رہا۔

انہوں نے کہا کہ ظلم اور جبر کا نظام جھوٹ پر کھڑا ہے اور یہ زیادہ دیر قائم نہیں رہے گا، بطور اپوزیشن لیڈرز محمود خان اچکزئی اور علامہ ناصر عباس کی تقاریر تاریخی ہیں، ہم کسی یلغار یا تشدد کا ارادہ نہیں رکھتے، ہمارا مطالبہ صرف آئین، قانون اور شرافت ہے۔

سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ ایک طرف بے روزگاری بڑھ رہی ہے اور فیکٹریاں بند ہو رہی ہیں جبکہ دوسری طرف افغانستان سے تجارت بند ہونے سے قبائلی معیشت تباہ کردی گئی ہے۔

 

.

ذریعہ

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: سلمان اکرم راجہ نے نے کہا کہ گل پلازہ

پڑھیں:

کراچی میں کھلے مین ہول میں گر کر 7 سالہ بچہ جاں بحق

شہر قائد کے علاقے مواچھ گوٹھ میں کھلے مین ہول میں گر کر 7 سالہ بچہ جاں بحق ہوگیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق مواچھ گوٹھ کے نور شاہ محلے میں 7 سالہ بچہ کھلے مین ہول میں گرکر جاں بحق ہوا جس کی شناخت جہانگیر کے نام سے کی گئی۔

ایس ایچ او موچکو واقعے کی تصدیق کی اور بتایا کہ بچہ گھر کے قریب کھیلتے ہوئے کھلے مین ہول میں گرا۔

کھلے مین ہول میں گرکر بچے کی ہلاکت پر اہل خانہ شدت غم سے نڈھال ہوگئے اور واقعے کے بعد علاقہ مکینوں میں شدید اشتعال پھیل گیا۔

مواچھ گوٹھ میں کھلے مین ہول میں گرنے سے بچے کی ہلاکت کے بعد علاقہ مکینوں نے بچے کی میت رکھ کر احتجاج کیا اور حب ریور روڈ و ناردرن بائی پاس پر ٹریفک کو بند کردیا۔

 

متعلقہ مضامین

  • ایرانی ٹماٹر بھی ریلیف نہ لا سکے، کراچی میں قیمتیں آسمان پر
  • گل پلازہ انکوائری رپورٹ منظرِ عام پر نہ لانے کا فیصلہ، شفافیت اور تفتیشی عمل پر نئی بحث
  • کوہاٹ ٹول پلازہ کے قریب دہشت گردوں کا کسٹمز حکام پر حملہ، 2 اہلکار شہید، ایک زخمی
  • ’چاہیں تو گھر سے کھانا بھجوا دوں‘، سلمان خان کی سونم وانگچک سے بھوک ہڑتال ختم کرنے کی اپیل
  • قائداعظم کے بارے میں سازشی تھیوریز نہ گھڑیں
  • نتیجہ خیز آپریشن شعبان!
  • کراچی میں کھلے مین ہول میں گر کر 7 سالہ بچہ جاں بحق
  • کوئٹہ، ہماری عبادتگاہ مسمار کرکے تجارتی پلازہ بنانا قابل مذمت ہے، سکھ برادری
  • سلمان خان بیان، بھارتی طلباء کے احتجاج پر دبنگ خان کی کھل کر حمایت
  • حیسکو میں ایک ارب 6 کروڑ سے زائد کی کرپشن کا انکشاف