data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

مقبوضہ بیت المقدس: اسرائیلی قابض حکام نے ایک اور سنگین اقدام کرتے ہوئے اقوام متحدہ کے فلسطینی مہاجرین کے ادارے انروا کے ہیڈکوارٹر کو منہدم کر دیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ کارروائی مقبوضہ مشرقی یروشلم کے حساس علاقے شیخ جراح میں کی گئی، جو پہلے ہی فلسطینیوں کی جبری بے دخلی اور غیر قانونی یہودی بستیوں کے باعث تنازع کا مرکز بنا ہوا ہے۔

مقامی ذرائع نے بتایا کہ اسرائیلی بلڈوزرز منگل کی صبح اچانک انروا کے کمپاؤنڈ میں داخل ہوئے، جہاں موجود سیکورٹی اہلکاروں کو زبردستی باہر نکالا گیا اور بغیر کسی عدالتی کارروائی کے عمارتوں کو مسمار کرنا شروع کر دیا گیا۔ چند ہی گھنٹوں میں اقوام متحدہ کے اس اہم ادارے کا ہیڈکوارٹر ملبے کا ڈھیر بن چکا تھا جب کہ موقع پر اسرائیلی پرچم لہرا دیا گیا۔

انروا کے ترجمان جوناتھن فاؤلر نے اس اقدام کو اقوام متحدہ پر براہ راست حملہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ کارروائی نہ صرف یو این چارٹر بلکہ بین الاقوامی قانون اور سفارتی استثنا کی صریح خلاف ورزی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر آج ایک عالمی ادارے کو اس طرح نشانہ بنایا جا رہا ہے تو کل کسی بھی سفارتی مشن یا بین الاقوامی تنظیم کے ساتھ بھی ایسا ہو سکتا ہے، جو عالمی نظام کے لیے خطرناک مثال ہے۔

مغربی کنارے میں انروا کے ڈائریکٹر رولینڈ فریڈرک نے بھی اس کارروائی کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ یہ ایک سیاسی فیصلہ ہے جس کا اصل مقصد فلسطینی زمین پر قبضہ کر کے وہاں غیر قانونی یہودی آبادیاں تعمیر کرنا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ اسرائیلی حکام ماضی میں بھی اس بات کا اعتراف کر چکے ہیں کہ شیخ جراح اور مشرقی یروشلم میں فلسطینیوں کو بے دخل کر کے آبادی کا تناسب تبدیل کیا جا رہا ہے۔

اسرائیلی انتہاپسند وزیر برائے قومی سلامتی ایتمار بن گویر نے موقع پر جا کر اس کارروائی کی حمایت کی اور دعویٰ کیا کہ یہ عمارت مبینہ طور پر دہشت گردی کی حمایت کرنے والوں کے زیر استعمال تھی، تاہم انروا اور فلسطینی حکام نے اس الزام کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ یہ ادارہ دہائیوں سے فلسطینی مہاجرین کو تعلیم، صحت اور امدادی خدمات فراہم کر رہا ہے۔

اسرائیلی وزارت خارجہ نے دعویٰ کیا ہے کہ مذکورہ کمپاؤنڈ اسرائیلی ملکیت ہے اور انروا کو وہاں کسی قسم کا استثنا حاصل نہیں، مگر اقوام متحدہ کے حکام کا کہنا ہے کہ یہ عمارت یو این کی ملکیت ہے اور چاہے وہ فی الحال استعمال میں نہ بھی ہو، بین الاقوامی قانون کے تحت مکمل تحفظ کی حقدار ہے۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: اقوام متحدہ انروا کے

پڑھیں:

مقبوضہ کشمیر میں 1989 سے اب تک 96 ہزار 499 شہادتیں، ایک لاکھ 84 ہزار سے زائد گرفتاریاں: رپورٹ

مقبوضہ کشمیر میں 1989 سے اب تک 96 ہزار 499 شہادتیں، ایک لاکھ 84 ہزار سے زائد گرفتاریاں: رپورٹ WhatsAppFacebookX 0 23 July, 2026 سب نیوز

سری نگر(آئی پی ایس )مقبوضہ جموں و کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں سے متعلق رپورٹ کے مطابق جنوری 1989 سے جولائی 2026 تک 96 ہزار 499 افراد شہید جبکہ ایک لاکھ 84 ہزار 149 سے زائد افراد گرفتار کیے جا چکے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق اس عرصے میں ایک لاکھ 10 ہزار 605 سے زائد مکانات اور دیگر املاک کو نقصان پہنچایا گیا.اس عرصے میں 22 ہزار 992 خواتین بیوہ اور ایک لاکھ 8 ہزار 9 بچے یتیم ہوئے۔ جولائی 2026 میں بھارتی فورسز کے بڑے پیمانے پر کریک ڈان کے دوران 3 ہزار سے زائد کشمیریوں کو گرفتار کیا گیا اور متعدد مکانات مسمار کیے گئے۔

کشمیر میڈیا سروس کی رپورٹ کے مطابق جولائی 2026 میں بھارتی فوج، پولیس اور دیگر سیکیورٹی اداروں نے مقبوضہ جموں و کشمیر کے مختلف علاقوں میں سرچ اور محاصرے کی کارروائیاں تیز کر دیں۔ کلگام، پلوامہ، شوپیاں، اسلام آباد (اننت ناگ)، سرینگر، گاندربل، بارہمولہ، بڈگام، کپواڑہ، بانڈی پورہ، اونتی پورہ اور ہندواڑہ سمیت کئی علاقوں میں گھروں پر چھاپے مارے گئے۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق ان کارروائیوں کے دوران 3 ہزار سے زائد کشمیری نوجوانوں کو حراست میں لیا گیا، جبکہ شہریوں کو سخت تلاشی، نگرانی اور نقل و حرکت کی پابندیوں کا سامنا کرنا پڑا۔ بھارتی حکام کے مطابق سرچ آپریشنز کے دوران ہزاروں افراد کو حراست میں لیا گیا اور مزید کارروائیاں جاری رہیں گی۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ جولائی میں ضلع اسلام آباد (اننت ناگ) میں بھارتی پولیس اہلکار کی ہلاکت کے بعد وادی بھر میں کریک ڈان مزید تیز کیا گیا۔ اس دوران بھارتی انتظامیہ نے بیج بہاڑہ میں عادل ٹھوکر اور حسن پورہ میں ہارون گنائی کے مکانات بھی مسمار کردیے۔

اعداد و شمار کے مطابق جنوری 1989 سے جولائی 2026 تک مقبوضہ کشمیر میں مجموعی طور پر 96 ہزار 499 افراد شہید ہوئے، جن میں 7 ہزار 419 مبینہ حراستی یا جعلی مقابلوں میں شہادتیں شامل ہیں۔ اس دوران ایک لاکھ 84 ہزار 149 سے زائد افراد گرفتار کیے گئے، جبکہ ایک لاکھ 10 ہزار 605 سے زائد مکانات اور دیگر املاک کو نقصان پہنچایا گیا۔

رپورٹ کے مطابق اس عرصے میں 22 ہزار 992 خواتین بیوہ، ایک لاکھ 8 ہزار 9 بچے یتیم اور 11 ہزار 278 خواتین مبینہ طور پر زیادتی یا اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنیں۔ رپورٹ کے مطابق 5 اگست 2019 سے جولائی 2026 تک ایک ہزار 66 افراد شہید ہوئے، جن میں 295 مبینہ حراستی شہادتیں یا جعلی مقابلے شامل ہیں۔ اس عرصے میں 2 ہزار 702 افراد تشدد یا شدید زخمی ہوئے، 37 ہزار 210 سے زائد گرفتاریاں ہوئیں، جبکہ ایک ہزار 211 سے زائد مکانات، دکانوں اور دیگر املاک کو نقصان پہنچایا گیا۔ اس دوران 84 خواتین بیوہ، 234 بچے یتیم اور 148 خواتین مبینہ طور پر زیادتی یا اجتماعی زیادتی کا شکار ہوئیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookX پچھلی خبرلاہور ہائی کورٹ کا اہم فیصلہ: ہا ئوسنگ سوسائٹیوں کے پارک، اسکول اور مسجد کی زمین فروخت نہیں کی جا سکتی اگلی خبرجدہ قونصل خانے میں اہم انتظامی تبدیلی، فرینہ ارشد نے ڈپٹی قونصل جنرل کا عہدہ سنبھال لیا پاکستان میں اسمارٹ فون کا استعمال 62 سے بڑھ کر 72 فیصد تک پہنچ گیا، وزیراعظم کو بریفنگ پاکستان کو درپیش خطرات کا باعث بننے والے دہشتگردوں اور ان کے سہولتکاروں کا ہر قیمت پر خاتمہ کیا جائے گا، فیلڈ مارشل سید... صدر ٹرمپ کی پالیسی آنکھ کے بدلے سرکی ہے، ایران کو ہر گزرتی رات کیساتھ بھاری قیمت چکانا ہوگی: مارکو روبیو کا انتباہ ٹرمپ نے سعودی عرب سے سول جوہری معاہدے کو معاہدہ ابراہیمی میں شمولیت سے مشروط کردیا آزاد کشمیر کے شہر میرپور میں 45 روز بعد موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس بحال ہونا شروع امریکا کی جانب سے ایران پر بمباری کیلئے برطانوی ائیربیس کا استعمال، پاسداران انقلاب کی برطانیہ کو سخت ردعمل کی دھمکی TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2026, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہماری ٹیم

متعلقہ مضامین

  • نام نہاد جنگ بندی بے اثر، غزہ میں شہریوں کی ہلاکتیں جاری: انتونیو گوتریس
  • اقوام متحدہ میں پاکستان کا امن اور مذاکرات پر زور، بھارت پر عالمی قوانین کی خلاف ورزی کا الزام
  • مشرق وسطیٰ کی صورتحال کنٹرول سے باہر ہوتی جارہی ہے، سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ
  • پاسداران انقلاب کی برطانیہ کو امریکا کی مدد پر فوجی بیسز نشانہ بنانے کی دھمکی
  • ایران نے فوجی اڈوں کے استعمال پر برطانیہ کو سخت وارننگ دے دی
  • کوئٹہ، ہماری عبادتگاہ مسمار کرکے تجارتی پلازہ بنانا قابل مذمت ہے، سکھ برادری
  • مشرقِ وسطیٰ کی صورتحال قابو سے باہر، فوری جنگ بندی ضروری ہے، انتونیو گوتریس
  • بلوچستان، جج کے قتل کے بعد کالعدم بی ایل اے اور داعش کا گٹھ جوڑ سامنے آگیا، اقوام متحدہ سے کارروائی کا مطالبہ
  • برطانیہ؛ 70 ارکانِ کا نئے وزیراعظم کو خط؛ اسرائیل کیخلاف سخت اقدامات کا مطالبہ
  • مقبوضہ کشمیر میں 1989 سے اب تک 96 ہزار 499 شہادتیں، ایک لاکھ 84 ہزار سے زائد گرفتاریاں: رپورٹ