پاکستان سپر لیگ ( پی ایس ایل) کے نئے دور کے آغاز کے ساتھ ہی کھلاڑیوں کی ممکنہ نئی کیٹیگریز سامنے آگئی ہیں۔

میڈیا ذرائع کے مطابق پی ایس ایل کے گیارہویں ایڈیشن کے لیے پلیئرز آکشن سے قبل مقامی کھلاڑیوں کی ممکنہ نئی کیٹیگریز کی فہرست سامنے آ گئی ہے۔

ذرائع سے سامنے آنے والی فہرست کے مطابق اسلام آباد یونائیٹڈ کے شاداب خان، عماد وسیم اور نسیم شاہ پلاٹینم میں برقرار ہیں۔

صاحبزادہ فرحان گولڈ جبکہ سلمان علی آغا اور محمد نواز ڈائمنڈ سے پلاٹینم کیٹیگری میں آگئے ہیں جبکہ اعظم خان ڈائمنڈ سے گولڈ میں آ گئے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ کراچی کنگز کے حسن علی ڈائمنڈ سے پلاٹینم میں آگئے جبکہ عباس آفریدی پلاٹینم سے ڈائمنڈ میں چلے گئے۔

خوشدل شاہ اور عامر جمال ڈائمنڈ سے گولڈ اور عرفات منہاس گولڈ سے سلور میں چلے گئے جبکہ قومی ٹیسٹ کپتان شان مسعود ڈائمنڈ میں برقرار ہیں۔

لاہور قلندرز کے شاہین آفریدی، فخر زمان اور حارث رؤف پلاٹینم کیٹیگری میں برقرار ہیں جبکہ سلمان مرزا گولڈ سے ڈائمنڈ اور محمد نعیم ایمرجنگ سے سلور میں آ گئے ہیں۔

پشاور زلمی کے بابر اعظم اور صائم ایوب پلاٹینم میں برقرار ہیں جبکہ محمد حارث اور محمد علی ڈائمنڈ سے گولڈ میں چلے گئے۔

ملتان سلطانز کے محمد رضوان پلاٹینم میں برقرار ہیں جبکہ اسامہ میر اور افتخار احمد پلاٹینم سے ڈائمنڈ میں چلے گئے۔

محمد حسنین ڈائمنڈ سے گولڈ کیٹیگری میں چلے گئے جبکہ عاکف جاوید سلور سے گولڈ میں آ گئے۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے فہیم اشرف اور محمد عامر پلاٹینم میں برقرار ہیں جبکہ ابرار احمد ڈائمنڈ سے پلاٹینم میں آگئے۔

وسیم جونیئر گولڈ سے اور عثمان طارق سلور سے ڈائمنڈ میں آگئے جبکہ خواجہ نافع سلور سے اور حسن نواز ایمرجنگ سے گولڈ میں آگئے ہیں۔

واضح رہے کہ پی ایس ایل میں پہلی مرتبہ کھلاڑی ڈرافٹ کے بجائے آکشن کے ذریعے منتخب کیے جائیں گے۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: پلاٹینم میں برقرار ہیں میں برقرار ہیں جبکہ ڈائمنڈ سے گولڈ میں چلے گئے سے گولڈ میں ڈائمنڈ میں پی ایس ایل سے ڈائمنڈ گئے جبکہ اور محمد گئے ہیں

پڑھیں:

خیبرپختونخوا؛ کوہستان مالیاتی اسکینڈل، عدالت کا 21 کروڑ 13 لاکھ سے زائد ضبط کرنے کا حکم

پشاور کی احتساب عدالت نے اپر کوہستان مالیاتی اسکینڈل سے 21 کروڑ 13 لاکھ 76 ہزار 685 روپے بحق سرکار ضبط کرنے کا حکم جاری کردیا۔

پشاور کی احتساب عدالت کے جج محمد ظفر نے اپرکوہستان مالیاتی اسکینڈل میں کروڑوں روپے کی ضبطگی سے متعلق درخواست پر تحریری فیصلہ جاری کر دیا۔

احتساب عدالت نے ملزم دوراج خان کی جانب سے دائر پلی بارگین درخواست کے تناظر میں 21 کروڑ 13 لاکھ 76 ہزار 685 روپے بحق سرکار ضبط کرنے کے احکامات جاری کردیے ہیں۔

فیصلے کے مطابق نیب خیبرپختونخوا اپرکوہستان میں جعلی بلوں اور بوگس دعوؤں کے ذریعے سرکاری فنڈز میں کرپشن کی تحقیقات کر رہا ہے، ملزم کے قریبی رشتہ داروں کے نام پر کھولے گئے بینک اکاؤنٹس میں موجود 21 کروڑ 13 لاکھ 76 ہزار 685 روپے ضبط کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔

عدالت نے فیصلے میں کہا ہے کہ ملزم دوراج خان اس مقدمے میں گرفتار ہے اور جوڈیشل ریمانڈ پر جیل میں ہے اور دوران تفتیش انکشاف ہوا کہ ملزم نے مبینہ کرپشن کی رقم چھپانے کےلیے بیشام کے نجی بینک میں قریبی رشتہ داروں کے نام پر اکاؤنٹس کھلوائے۔

فیصلے میں کہا گیا کہ ملزم کے رشتہ داروں محمد اقبال، محمد ایاز، محمد عمر، کریم داد اور سربلند نے عدالت میں رضاکارانہ بیانات قلم بند کرائے اورمؤقف اختیار کیا کہ انہیں اپنے نام پر موجود اکاؤنٹس میں جرائم سے حاصل شدہ رقم کا علم نہیں تھا۔

احتساب عدالت نے کہا ہے کہ ملزم کے رشتہ داروں نے تمام رقوم بحق سرکار ضبط کرنے پر رضامندی ظاہر کی اور رقم پر کسی قسم کا دعویٰ نہ کرنے کا بیان دیا۔

فیصلے میں مزید بتایا گیا کہ عدالت نے درخواست منظور کرتے ہوئے ضبط شدہ رقم چیئرمین نیب کے نیشنل بینک آف پاکستان، پی ایم سیکریٹریٹ برانچ اسلام آباد کے اکاؤنٹ میں منتقل کرنے کا حکم دیا ہے۔

عدالتی فیصلے کے مطابق ضبط شدہ رقم ملزم کی پلی بارگین کے تحت واجب الادا رقم میں ایڈجسٹ کی جائے گی۔

متعلقہ مضامین

  • امریکا نے ایران پر مسلسل 13 ویں رات بھی فضائی حملے شروع کر دیے، سینٹکام
  • کوہستان مالیاتی اسکینڈل، عدالت کا 21 کروڑ 13 لاکھ سے زائد ضبط کرنے کا حکم
  • ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل خیبر پختونخوا اپنے عہدے سے مستعفی
  • نیشنل اسپیشل گیمز: کراچی میں  فٹبال ٹورنامنٹ کے بعد اختتامی تقریب کا انعقاد
  • بلوچستان، جج کے قتل کے بعد کالعدم بی ایل اے اور داعش کا گٹھ جوڑ سامنے آگیا، اقوام متحدہ سے کارروائی کا مطالبہ
  • مولانا محمد علی جوہر یونیورسٹی کو بچانے کیلئے طلباء کا احتجاج جاری، ہزاروں طلباء کا احتجاج
  • توشہ خانہ ریکارڈ، وزیراعظم اور اسحاق ڈار کے تحائف کی تفصیلات سامنے آگئیں
  • جماعت اسلامی بنگلہ دیش کے رکنِ پارلیمنٹ  کی نوجوان خاتون کے ساتھ نازیبا ویڈیو سامنے آگئی
  • آئی ایم ایف کی شرط پر ایکسپورٹ پروسیسنگ زونز کی مصنوعات مقامی مارکیٹ کو فروخت نہ کرنے کا فیصلہ
  • خیبرپختونخوا؛ کوہستان مالیاتی اسکینڈل، عدالت کا 21 کروڑ 13 لاکھ سے زائد ضبط کرنے کا حکم