ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان سپر لیگ 11 کی پلیئرز آکشن سے قبل لوکل کھلاڑیوں کی ممکنہ نئی کیٹگریز کی فہرست سامنے آ گئی۔

ذرائع کے مطابق اسلام آباد یونائیٹڈ کے شاداب خان، عماد وسیم اور نسیم شاہ نئی کٹیگریز میں پلاٹینم میں برقرار رکھا گیا ہے۔

صاحبزادہ فرحان گولڈ جبکہ سلمان علی آغا اور محمد نواز ڈائمنڈ سے پلاٹینم میں آ گئے ہیں۔

وکٹ کیپر بیٹر اعظم خان ڈائمنڈ سے گولڈ میں آ گئے ہیں۔

کراچی کنگز کے حسن علی ڈائمنڈ سے پلاٹینم میں آ گئے عباس آفریدی پلاٹینم سے ڈائمنڈ میں چلے گئے ہیں۔

خوشدل شاہ اورعامر جمال ڈائمنڈ سے گولڈ اورعرفات منہاس گولڈ سے سلورمیں چلے گئے ہیں جبکہ شان مسعود ڈائمنڈ میں برقرار رکھا گیا ہے

لاہورقلندرز کے شاہین آفریدی فخر زمان اور حارث رؤف پلاٹینم کٹیگری میں برقرار ہیں۔

سلمان مرزا گولڈ سے ڈائمنڈ اور محمد نعیم ایمرجنگ سے سلور میں آ گئے۔

پشاور زلمی کے بابر اعظم اور صائم ایوب پلاٹینم میں برقرار محمد حارث اور محمد علی ڈائمنڈ سے گولڈ میں چلے گئے۔

ملتان سلطانز کے محمد رضوان پلاٹینم میں برقرار اسامہ میر اور افتخار احمد پلاٹینم سے ڈائمنڈ میں چلے گئے ہیں۔

محمد حسنین ڈائمنڈ سے گولڈ کٹیگری میں چلے گئے عاکف جاوید سلور سے گولڈ میں آ گئے ہیں۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے فہیم اشرف اور محمد عامر پلاٹینم میں برقرار ابرار احمد ڈائمنڈ سے پلاٹینم میں آ گئے ہیں۔

وسیم جونیئر گولڈ سے ڈائمنڈ عثمان طارق سلور سے ڈائمنڈ میں آ گئے خواجہ نافع سلور اور حسن نواز ایمرجنگ سے گولڈ میں آ گئے۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: پلاٹینم میں برقرار ڈائمنڈ سے گولڈ میں آ گئے ہیں سے گولڈ میں میں چلے گئے ڈائمنڈ میں سے ڈائمنڈ اور محمد

پڑھیں:

کمسن بچی کے قتل کیس میں مجرم کی اپیل مسترد، سزائے موت برقرار

سپریم کورٹ آف پاکستان نے 5 سالہ کمسن بچی کو زیادتی کے بعد قتل کرنے والے مجرم سنی مسیح کی اپیل مسترد کرتے ہوئے اس کی سزائے موت برقرار رکھنے کا فیصلہ سنا دیا۔

عدالت عظمیٰ نے اپنے اہم فیصلے میں قرار دیا ہے کہ اپنی مرضی سے نشہ کرکے جرم کا ارتکاب کرنے والا شخص اپنے مجرمانہ عمل سے استثنیٰ کا دعویٰ کرنے کا حق نہیں رکھتا۔

3 رکنی بینچ، جس میں جسٹس محمد ہاشم خان کاکڑ، جسٹس صلاح الدین پہنور اور جسٹس اشتیاق ابراہیم شامل تھے، نے مجرم کی اپیل پر فیصلہ جاری کیا۔

فیصلے میں کہا گیا کہ جرم سے استثنیٰ کا دعویٰ صرف اس صورت میں کیا جا سکتا ہے جب کسی شخص کو اس کی مرضی کے خلاف یا اس کے علم میں لائے بغیر نشہ آور چیز دی گئی ہو۔

عدالتی فیصلے کے مطابق مجرم سنی مسیح کے خلاف 5 سالہ کمسن بچی کو زیادتی کا نشانہ بنانے اور قتل کرنے کا مقدمہ 22 جنوری 2014 کو سبی میں درج کیا گیا تھا۔

ٹرائل کورٹ نے جرم ثابت ہونے پر مجرم کو سزائے موت سنائی تھی، جسے بعد ازاں ہائیکورٹ نے بھی برقرار رکھا اور اب سپریم کورٹ نے بھی اس فیصلے کی توثیق کردی ہے۔

دوران سماعت مجرم کے وکیل نے مؤقف اختیار کیاکہ وقوعہ کے وقت ملزم نشے کی حالت میں تھا، اس لیے سزائے موت کو عمر قید میں تبدیل کیا جائے۔

تاہم سپریم کورٹ نے اس استدعا کو مسترد کرتے ہوئے قرار دیا کہ کسی شخص کو ایسے عمل کی سزا نہیں دی جا سکتی جس کے ارتکاب کا اس کا ارادہ نہ ہو، لیکن رضاکارانہ طور پر نشہ کرکے اسے اپنے دفاع کے طور پر استعمال نہیں کیا جا سکتا۔

فیصلے میں مزید کہا گیا کہ مجرم نے خود تسلیم کیاکہ اس نے اپنی مرضی سے شراب پی تھی۔

عدالت نے واضح کیاکہ جو شخص اپنی مرضی سے شراب نوشی کرتا ہے وہ بعد میں مجرمانہ ذمہ داری سے استثنیٰ کا مطالبہ نہیں کر سکتا۔

سپریم کورٹ نے قرار دیا کہ مجرم نے بے دردی کے ساتھ کمسن بچی کو قتل کیا، لہٰذا اس کی اپیل خارج کرتے ہوئے سزائے موت برقرار رکھی جاتی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

wenews سزائے موت برقرار قتل کیس کمسن بچی وی نیوز

متعلقہ مضامین

  • پہلی ہی گیند پر وکٹ: شاہین آفریدی پاکستان کے عظیم کپتانوں کی فہرست میں شامل
  • لاہور بلدیاتی الیکشن، 159 یوسیز کا اضافہ، مجموعی تعداد 433 ہوگئی
  • نواز شریف گلگت بلتستان روانہ، انتخابی مہم میں حصہ لیں گے
  •  یکم جون سے فیس لیس چالان سسٹم کا آغاز،پہلے دن کتنے چالان جاری ہوئے؟ تفصیلات سامنے آگئی
  • سپریم کورٹ: 5 سالہ بچی سے زیادتی و قتل کے مجرم کی سزائے موت برقرار، فیصلہ سنا دیا گیا
  • لاہور میں بلدیاتی الیکشن کیلئے حلقہ بندیوں کی ابتدائی فہرست کا اجرا
  • لاہور میں بلدیاتی الیکشن کیلئے حلقہ بندیوں کی ابتدائی فہرست جاری کر دی گئی
  • مہاجرین کی نشستوں کے مستقبل پر بڑا فیصلہ قریب، اہم پیش رفت سامنے آگئی
  • مری میں بیچلرز کے داخلے پر پابندی؟ حقیقت سامنے آگئی
  • کمسن بچی کے قتل کیس میں مجرم کی اپیل مسترد، سزائے موت برقرار