لاہور میں سابق ایکسائز ملازم کا قتل، تفتیش کا دائرہ کار وسیع
اشاعت کی تاریخ: 21st, January 2026 GMT
لاہور:
چوہنگ کے علاقے میں سابق ایکسائز ملازم رانا آفتاب کے قتل کے معاملے پر پولیس نے تفتیش کا دائرہ کار وسیع کر دیا۔
تفتیشی ذرائع کے مطابق گزشتہ سال جنوری میں نجی ٹیکسٹائل کے مینجر عمر کو بھی نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے قتل کر دیا تھا، عمر کو گھر سے فیکڑی جاتے وقت حملہ آوروں نے فائرنگ کرکے قتل کیا تھا۔ عمر کے قتل کے بعد رانا آفتاب نے نجی ٹیکسٹائل کو بطور مینجر جوائن کیا۔
مزید پڑھیںلاہور میں سابق ایکسائز ملازم کو قتل کر دیا گیا
ذرائع کے مطابق رانا آفتاب اور عمر کا قتل مماثلت رکھتا ہے، دونوں کے قتل کے محرکات ایک ہی تو نہیں اس حوالے سے تفتیش میں پتا چل جائے گا۔
عمر کے قتل کا مقدمہ قصور کے علاقے کوٹ رادھا کشن میں درج ہوا تھا۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: کے قتل
پڑھیں:
پنجاب حکومت کا مفت سفر کی سہولت سے متعلق اہم پالیسی تبدیلی پر غور
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 جون2026ء) پنجاب حکومت نے لاہور سمیت صوبہ بھر میں شہریوں کو دی جانے والی مفت سفری سہولت کے مستقبل سے متعلق اہم پالیسی تبدیلی پر غور شروع کر دیا ۔ ذرائع کے مطابق مفت سفری سہولت کو پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سے مشروط کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ محکمہ ٹرانسپورٹ کی جانب سے وزیراعلی پنجاب کو دی گئی بریفنگ میں بتایا گیا کہ اگر پیٹرول کی قیمتیں 300روپے فی لیٹر تک پہنچ جاتی ہیں تو مفت سفری سہولت فوری طور پر ختم کیے جانے کا امکان ہے، اس حوالے سے آئندہ ہفتے حتمی فیصلہ متوقع ہے۔ لاہور سمیت صوبہ بھر میں دی گئی مفت سفری سہولت میں مزید توسیع نہ کرنے کی تجویز بھی زیر غور ہے،اس کے ساتھ یہ امکان بھی ظاہر کیا جا رہا ہے کہ مفت سفر کی سہولت جلد ختم کر دی جائے۔(جاری ہے)
رپورٹ میں بتایا گیا کہ گزشتہ دو ماہ کے دوران صوبہ بھر میں 7کروڑ سے زائد مسافروں نے اس سہولت سے فائدہ اٹھایا۔یہ مفت سفری سہولت پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے باعث متعارف کروائی گئی تھی اور اس کا اطلاق مختلف پبلک ٹرانسپورٹ سروسز پر کیا گیا تھا جن میں میٹرو بس، اورنج لائن ٹرین، الیکٹرو بس ،سپیڈو بس سروس سروس شامل تھیں۔
حکام کے مطابق موجودہ معاشی صورتحال اور ایندھن کی قیمتوں میں اتار چڑھا کو مدنظر رکھتے ہوئے اس پالیسی کا دوبارہ جائزہ لیا جا رہا ہے جبکہ حتمی فیصلہ اعلی سطحی مشاورت کے بعد کیا جائے گا۔