پاکستان میں مقامی موبائل فون کی تیاری اور اسمبلنگ کے شعبے میں دسمبر 2025 کے دوران سست روی دیکھی گئی ہے۔

 پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق اس کمی کی بڑی وجہ صارفین کی جانب سے مقامی موبائل کی طلب میں کمی اور موبائل فونز کے طویل ری پلیسمنٹ سائیکل ہیں، جو عالمی رجحانات کے مطابق بڑھ کر 40 ماہ تک پہنچ چکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: موبائل فون صارفین کے لیے اچھی خبر لیکن مقامی صنعت مشکل سے دوچار

ٹاپ لائن سیکیورٹیز کے تجزیہ کاروں کے مطابق 2025 کے کیلنڈر سال کے دوران مقامی سطح پر 30.

21 ملین موبائل فون اسمبل کیے گئے، جو گزشتہ سال کے 31.38 ملین یونٹس کے مقابلے میں 4 فیصد کمی ظاہر کرتے ہیں۔

اعداد و شمار کا جائزہ لینے سے سال کے اختتام پر معمولی بہتری بھی سامنے آئی۔ دسمبر میں مقامی کمپنیوں نے 2.61 ملین موبائل فون تیار یا اسمبل کیے، جو نومبر کے مقابلے میں 5 فیصد زیادہ تھے، تاہم دسمبر 2024 میں تیار ہونے والے 2.95 ملین یونٹس کے مقابلے میں یہ تعداد 12 فیصد کم رہی۔

پیداوار میں کمی کے باوجود پاکستان میں موبائل فونز کی مقامی تیاری ملکی طلب پوری کرنے میں مرکزی کردار ادا کرتی رہی۔ 2025 میں استعمال ہونے والے موبائل فونز میں سے 93 فیصد مقامی طور پر اسمبل کیے گئے، جو 2024 میں 95 فیصد کے قریب تھا۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان میں موبائل فون کی درآمدات میں 40 فیصد سے زائد اضافہ

سال کے دوران اسمبل کیے گئے 30.21 ملین یونٹس میں سے 15.64 ملین یعنی 52 فیصد اسمارٹ فونز تھے، جبکہ 14.57 ملین یعنی 48 فیصد 2G فونز پر مشتمل تھے۔

برانڈز کے لحاظ سے جنوری سے دسمبر 2025 کے دوران انفینکس 3.65 ملین یونٹس کے ساتھ سب سے بڑا مقامی اسمبلڈ برانڈ رہا۔ اس کے بعد وی جی او ٹییل 3.57 ملین، ویوو 2.80 ملین اور آئٹیل 2.34 ملین یونٹس کے ساتھ نمایاں رہے۔

دیگر اہم برانڈز میں سام سنگ 1.85 ملین، ٹیکنو 1.84 ملین، شیاؤمی 1.38 ملین، کیو موبائل 1.11 ملین، ریئل می 1.06 ملین اور اوپو 1.01 ملین یونٹس شامل ہیں۔

آئندہ کے حوالے سے ٹاپ لائن سیکیورٹیز کے تجزیہ کار مقامی موبائل فون مینوفیکچرنگ اور اسمبلنگ کے شعبے کے مستقبل کے بارے میں پرامید ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ’ وی وو‘ کمپنی پاکستان میں موبائل مینوفیکچرنگ کے لیے تیار، معاہدہ طے پاگیا

 ان کے مطابق اگلے 12 ماہ کے دوران اس شعبے میں 7 سے 8 فیصد سالانہ بنیادوں پر اضافہ متوقع ہے، جس کی وجوہات میں روپے کا نسبتاً استحکام، مہنگائی میں کمی اور صارفین کی خریداری کی صلاحیت میں بتدریج بہتری شامل ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

we news آئٹیل اسمبلنگ انفینکس پاکستان ٹیکنو ریئل می سام سنگ شیاؤمی کیو مابائل مقامی موبائلز وی جی او ٹییل ویو

ذریعہ

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: ا ئٹیل انفینکس پاکستان ٹیکنو شیاؤمی کیو مابائل ویو ملین یونٹس کے پاکستان میں موبائل فون اسمبل کیے کے مطابق کے دوران سال کے

پڑھیں:

پاکستان کے خلاف ٹیسٹ سیریز: ویسٹ انڈیز نے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا

پاکستان کے خلاف دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے لیے ویسٹ انڈیز نے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا۔

ویسٹ انڈیز کی قیادت روسٹن چیز کریں گے جبکہ جومیل واریکن کو نائب کپتان مقرر کیا گیا ہے۔

اسکواڈ میں جوشوا بیشپ، تیج نارائن چندرپال، جوشوا ڈی سلوا، جسٹن گریوز، کیوم بوج، شے ہوپ، عامر جینگو، شیمار جوزف، برینڈن کنگ، کرک میک کینزی، گڈاکیش موتی، کیمو پال، کیمار روچ، جیڈن سیلز اور جومیل واریکن شامل ہیں۔

واضح رہے کہ پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا آغاز 25 جولائی سے ہوگا۔

        View this post on Instagram                      

قومی ٹیم نے آخری مرتبہ 2023 میں سری لنکا کو اس کی سرزمین پر 2-0 سے ٹیسٹ سیریز میں شکست دی تھی، تاہم اس کے بعد پاکستان مسلسل سات بیرونِ ملک ٹیسٹ میچ ہار چکا ہے۔

اس سیریز میں پاکستان کی قیادت دوبارہ بابر اعظم کر رہے ہیں جنہیں شان مسعود کی جگہ ٹیسٹ ٹیم کا کپتان مقرر کیا گیا ہے۔

 

متعلقہ مضامین

  • پاکستان کا موقف اور خطے میں امن کا تقاضا
  • پاکستان کے خلاف ٹیسٹ سیریز: ویسٹ انڈیز نے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا
  • موبائل کمپنیوں کو 4 برسوں میں 3 ارب 41 کروڑ جرمانہ، سروس اور کوریج کی بہتری کیلئے مہلت
  • آزاد کشمیر کے شہر میرپور میں 45 روز بعد موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس بحال ہونا شروع
  • آزاد کشمیر کے شہر میرپور میں 45 روز بعد موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس بحال ہونا شروع
  • ٹیسلا نے بچوں کے لیے نئی بیلنس بائیک متعارف کرا دی، قیمت کتنی ہے؟
  • موبائل کال اور انٹرنیٹ پیکجز مہنگے، صارفین پر نیا مالی بوجھ
  • آئی ایم ایف کی شرط پر ایکسپورٹ پروسیسنگ زونز کی مصنوعات مقامی مارکیٹ کو فروخت نہ کرنے کا فیصلہ
  • مصنوعی مٹھاس دماغی صحت کے لیے خطرہ؟ نئی تحقیق میں یادداشت متاثر ہونے کا اشارہ
  • پاکستان میں اسمارٹ فون کا استعمال 62 سے بڑھ کر 72 فیصد تک پہنچ گیا، وزیراعظم کو بریفنگ