Jasarat News:
2026-06-02@20:40:45 GMT

اوپن اے آئی کی پہلی ڈیوائس 2026 میں متعارف کرائی جائے گی

اشاعت کی تاریخ: 21st, January 2026 GMT

اوپن اے آئی کی پہلی ڈیوائس 2026 میں متعارف کرائی جائے گی

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

آرٹی فیشل انٹیلی جنس (اے آئی) چیٹ بوٹ چیٹ جی پی ٹی تیار کرنے والی کمپنی اوپن اے آئی کی جانب سے ایک جدید اے آئی ڈیوائس متعارف کرانے کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں، جو رواں سال کی دوسری ششماہی میں صارفین کے لیے دستیاب ہو جائے گی اور تکنیکی دنیا میں ایک نیا باب رقم کرے گی۔

اوپن اے آئی کے گلوبل افیئرز آفیسر کرسک لیہان کے مطابق یہ ڈیوائس چیٹ جی پی ٹی پر مبنی ہوگی اور اسے کان کے پیچھے پہن کر استعمال کیا جا سکے گا، یعنی صارفین اپنی روزمرہ کی سرگرمیوں کے دوران بھی براہ راست اے آئی اسسٹنٹ سے رابطہ قائم رکھ سکیں گے۔

 یہ ڈیوائس 2026 میں کمپنی کی سب سے اہم پیش رفت میں شمار ہوگی اور توقع ہے کہ سال کے آخر تک مارکیٹ میں دستیاب ہو جائے گی۔ تاہم کمپنی نے ابھی ڈیوائس کی مکمل تفصیلات ظاہر نہیں کیں، مگر سابقہ لیکس کے مطابق اس کا ڈیزائن ایپل کے ائیر پوڈز جیسا ہوگا، جسے کان کے پیچھے آرام سے فٹ کیا جا سکے گا۔

ابتدائی رپورٹس کے مطابق یہ ڈیوائس ستمبر 2026 تک صارفین کے لیے متعارف کرائی جا سکتی ہے، اور کمپنی کی جانب سے 2028 تک پانچ مختلف ماڈلز کی رہائی متوقع ہے۔

اس نئے پروجیکٹ کے پیچھے اوپن اے آئی اور ایپل کے سابق ڈیزائن چیف جونی آئیو کی شراکت داری کارفرما ہے، جنہوں نے 2024 میں چیٹ جی پی ٹی پر مبنی وائس ایکٹیو اے آئی اسسٹنٹ کی تیاری کے لیے مشترکہ کمپنی آئی او قائم کی۔

جونی آئیو کی آئی فون ڈیزائن میں مہارت اور اوپن اے آئی کے سی ای او سام آلٹمین کی قیادت کے باعث توقع ہے کہ یہ ڈیوائس نہ صرف تکنیکی اعتبار سے جدید ہوگی بلکہ صارف کے تجربے کو بھی آسان اور موثر بنائے گی۔

سام آلٹمین نے مختلف انٹرویوز میں اس بات کا عندیہ دیا ہے کہ اوپن اے آئی اسمارٹ فونز کے متبادل کے طور پر ہارڈ وئیر ڈیوائسز تیار کر رہی ہے، جو چیٹ جی پی ٹی کی اے آئی صلاحیتوں کو براہ راست صارفین تک پہنچائیں گی۔ ان کے مطابق یہ شراکت داری انسانیت کی روزمرہ زندگی کو بہتر بنانے اور روزمرہ کے ڈیجیٹل تجربات میں انقلاب لانے کے لیے ایک اہم اقدام ہے۔

تجزیہ کاروں کے مطابق، کان کے پیچھے پہنی جانے والی یہ اے آئی ڈیوائس صارفین کو موبائل فونز اور دیگر اسمارٹ ڈیوائسز سے آزادی فراہم کرے گی، اور مستقبل قریب میں ورچوئل اسسٹنٹ کے میدان میں ایک نیا معیار قائم کرے گی۔

ویب ڈیسک دانیال عدنان.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: چیٹ جی پی ٹی اوپن اے ا ئی کے مطابق کے پیچھے کے لیے

پڑھیں:

پہلی ہی گیند پر وکٹ: شاہین آفریدی پاکستان کے عظیم کپتانوں کی فہرست میں شامل

پاکستان کے کپتان شاہین شاہ آفریدی نے آسٹریلیا کے خلاف دوسرے ایک روزہ میچ میں ایک منفرد اعزاز اپنے نام کر لیا۔

یہ بھی پڑھیں: دوسرا ون ڈے: آسٹریلیا کے 232 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پاکستان کی بیٹنگ جاری

قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے گئے میچ کے آغاز پر شاہین نے پہلی ہی گیند پر آسٹریلوی اوپنر الیکس کیری کو بولڈ کر کے پاکستانی کرکٹ کی تاریخ میں اپنا نام درج کرا دیا۔

شاہین شاہ آفریدی اب پاکستان کے صرف تیسرے کپتان بن گئے ہیں جنہوں نے ون ڈے انٹرنیشنل میں حریف ٹیم کی اننگز کی پہلی ہی گیند پر وکٹ حاصل کی۔ اس سے قبل یہ کارنامہ پاکستان کے لیجنڈری فاسٹ بولرز وسیم اکرم اور وقار یونس انجام دے چکے ہیں۔

A unique feat for Pakistan captain @iShaheenAfridi today ????

➡️ Download #PCBLIVE app now ????
Google Play Store: https://t.co/5mBlUcoG8g
Apple App Store: https://t.co/RpeYQPshnh
Watch Live: https://t.co/M8wsOD8omx#PAKvAUS | #TakraarKaTime | #BackTheBoysInGreen pic.twitter.com/lh6zWbjS25

— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) June 2, 2026

وسیم اکرم نے سنہ 1993 میں کراچی میں زمبابوے کے خلاف اینڈی فلاور کو پہلی گیند پر آؤٹ کیا تھا جبکہ وقار یونس نے 2001 میں لیڈز میں انگلینڈ کے مارکس ٹریسکوتھک کو ابتدائی گیند پر پویلین بھیجا تھا۔

پہلی گیند پر وکٹ لینے والے پاکستانی کپتان

وسیم اکرم: سنہ 1993 بمقابلہ زمبابوے (کراچی)

وقار یونس: سنہ 2001 بمقابلہ انگلینڈ (لیڈز)

شاہین شاہ آفریدی: سنہ 2026 بمقابلہ آسٹریلیا (لاہور)

شاہین آفریدی نے صرف ابتدائی وکٹ پر ہی اکتفا نہیں کیا بلکہ شاندار بولنگ کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے آسٹریلیا کے مزید 2 کھلاڑیوں کو بھی آؤٹ کیا۔ انہوں نے 47ویں اوور میں میتھیو کوہنیمن اور 49ویں اوور میں نیتھن ایلس کی وکٹ حاصل کی اور 8 اوورز میں 36 رنز دے کر 3 وکٹیں اپنے نام کیں۔

مزید پڑھیے: شاہین آفریدی نے تاریخ رقم کر دی، ورلڈ ٹیسٹ چیمپیئن شپ میں 100 وکٹیں لینے والے پہلے پاکستانی بولر بن گئے

شاہین کے علاوہ حارث رؤف، ابرار احمد اور عرفات منہاس نے بھی عمدہ بولنگ کا مظاہرہ کیا جس کے باعث آسٹریلوی ٹیم مقررہ 50 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 231 رنز تک محدود رہی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

متعلقہ مضامین

  • فراری کی پہلی الیکٹرک کار متعارف، رونمائی کے فوراً بعد تنقید کا طوفان
  • پہلی ہی گیند پر وکٹ: شاہین آفریدی پاکستان کے عظیم کپتانوں کی فہرست میں شامل
  • ایکس نے ’ری ایکٹ ود ویڈیو‘ فیچر متعارف کرا دیا، یہ کام کیسے کرتا ہے؟
  • حکومت نے بجلی کی سبسڈی کو “ٹارگٹڈ” بنانے کیلئے نیا سسٹم متعارف کرادیا۔۔؟؟
  • ملکی برآمدات میں اضافہ نہیں ہو رہا، کپیسٹی چارجز کے سبب بجلی کی قیمتیں زیادہ ہیں، قائمہ کمیٹی تجارت
  • بجٹ 2026-27، پائیڈ کی کم از کم ماہانہ تنخواہ 45 ہزار روپے مقرر کرنے کی تجویز
  • مالی سال 26-2025 کے اختتام پر کلیمز جمع کرانے کی آخری تاریخ 12 جون مقرر
  • واپڈا صارفین کے لیے خوشخبری، جون میں 20 پیسے فی یونٹ ریلیف برقرار
  • گوگل کی مالک کمپنی الفابیٹ کا اے آئی پر 80 ارب ڈالر خرچ کرنے کا بڑا فیصلہ
  • افغان ٹیم پہلی بار بھارت میں ٹی ٹوئنٹی سیریز کی میزبانی کرے گی