وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب نے ڈیوس میں ورلڈ اکنامک فورم کے سالانہ اجلاس کے موقع پر ویزا کے گروپ صدر اولیور جینکن سے ملاقات کی۔ ملاقات میں ڈیجیٹل ادائیگیوں، مالیاتی جدت اور پاکستان کو ایک جدید ڈیجیٹل معیشت کی جانب لے جانے کے لیے تعاون کو مضبوط بنانے پر توجہ دی گئی۔

ملاقات کے دوران دونوں جانب سے پاکستان کے بدلتے ہوئے معاشی منظرنامے اور عالمی ادائیگی نظام کے ساتھ جاری تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

مزید پڑھیں: کرپٹو مائننگ: پاکستان کی ڈیجیٹل معیشت کے لیے سنگ میل یا خطرناک تجربہ؟

ویزا کے گروپ صدر نے پاکستان کے ساتھ طویل المدتی وابستگی کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ ویزا آئندہ برسوں میں جدت، محفوظ ادائیگی نظام اور علم کی منتقلی کے ذریعے پاکستان کی ترقی میں بھرپور کردار ادا کرے گا۔

انہوں نے ڈیجیٹل ادائیگیوں کی جانب عالمی رجحان کا حوالہ دیتے ہوئے واضح پالیسی، کھلے پن اور سازگار ماحول کی اہمیت پر زور دیا۔

سینیٹر محمد اورنگزیب نے ویزا کی مسلسل شمولیت کا خیرمقدم کیا اور کہاکہ پالیسیوں میں تسلسل اور اصلاحات کا واضح روڈ میپ پاکستان کی معاشی حکمتِ عملی کا اہم حصہ ہے۔

انہوں نے بتایا کہ حکومت ڈیجیٹل نظام کو مضبوط بنانے کے لیے کنیکٹیویٹی، مالیاتی ڈھانچے اور ریگولیٹری فریم ورک میں بہتری کے اقدامات کر رہی ہے تاکہ جدت اور نجی شعبے کی شمولیت کو فروغ دیا جا سکے۔

وزیر خزانہ نے کہاکہ عالمی ادائیگی نیٹ ورکس اور مقامی حل کے درمیان تعاون سے مالی شمولیت اور ڈیجیٹل نظام کے فروغ میں تیزی آئے گی۔

وزیر خزانہ نے معیشت میں شفافیت، دستاویزی عمل اور مختلف شعبوں میں ڈیجیٹلائزیشن کے لیے جاری اقدامات کا بھی ذکر کیا اور کہا کہ ان اصلاحات سے قابلِ اعتماد عالمی شراکت داروں کے لیے نئے مواقع پیدا ہو رہے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ ڈیجیٹل اور ریگولیٹری اداروں کے قیام سے حکومت کے اس عزم کی عکاسی ہوتی ہے کہ پاکستان کو ایک “ڈیجیٹل نیشن” کے طور پر آگے بڑھایا جائے، جہاں جدت کے ساتھ معاشی استحکام بھی یقینی بنایا جا سکے۔

اولیور جینکن نے کہاکہ ویزا جیسے عالمی پلیٹ فارمز سیکیورٹی، مضبوط نظام اور تیزی سے حل فراہم کرنے کی صلاحیت کے ذریعے اہم کردار ادا کرتے ہیں۔

انہوں نے حکومتوں، ریگولیٹرز اور نجی شعبے کے درمیان متوازن اور صحت مند تعاون کی ضرورت پر زور دیا اور کہا کہ ویزا مالیاتی ٹیکنالوجی کے ارتقا کے ساتھ عالمی تجربات اور بہترین طریقوں کا تبادلہ جاری رکھے گا۔

انہوں نے یہ بھی کہاکہ سیاحت اور سرحد پار سرگرمیوں میں اضافے سے پاکستان میں بین الاقوامی ادائیگی نظام کے فروغ میں مدد ملے گی۔

مزید پڑھیں: اسلام آباد ایئرپورٹ کا کیش لیس آپریشن، پاکستان میں ڈیجیٹل معیشت کی نئی سمت

دونوں فریقین نے اس بات پر اتفاق کیا کہ ڈیجیٹل مالیات کے شعبے میں ہونے والی تیز تبدیلیوں کے تناظر میں قریبی رابطہ برقرار رکھنا ضروری ہے، اور اعتماد کا اظہار کیا کہ مسلسل تعاون کے نتیجے میں آئندہ برسوں میں قابلِ عمل اور مارکیٹ کے مطابق حل سامنے آئیں گے۔

ویزا کے گروپ صدر نے پاکستان میں سرمایہ کاری جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا اور کہا کہ ویزا کو پالیسی اور اصلاحاتی اقدامات میں ایک قابلِ اعتماد شراکت دار کے طور پر شامل کیا جائے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

ڈیجیٹل معیشت ملاقات وزیر خزانہ ویزا گروپ.

ذریعہ

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: ڈیجیٹل معیشت ملاقات ویزا گروپ ڈیجیٹل معیشت انہوں نے کہ ویزا اور کہا کے ساتھ کے لیے کہا کہ

پڑھیں:

آزاد کشمیر انتخابات: استحکام پاکستان پارٹی اور مسلم کانفرنس میں انتخابی اتحاد، سیٹ ایڈجسٹمنٹ پر اتفاق

آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کے انتخابات سے قبل اہم سیاسی پیشرفت سامنے آئی ہے جہاں استحکام پاکستان پارٹی (آئی پی پی) اور آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس نے انتخابی اتحاد اور مختلف حلقوں میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے اصولی فارمولے پر اتفاق کر لیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: آزاد کشمیر میں انتخابی عمل سبوتاژ کرنے کی کوششیں ناکام بنائیں گے، چیف الیکشن کمشنر کا واضح پیغام

یہ اتفاق رائے استحکام پاکستان پارٹی آزاد کشمیر کے صدر اور سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس خان اور آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس کے صدر و سابق وزیراعظم سردار عتیق احمد خان کے درمیان ملاقات کے دوران ہوا۔

ملاقات میں آزاد کشمیر کی مجموعی سیاسی صورتحال، آئندہ قانون ساز اسمبلی کے انتخابات اور دونوں جماعتوں کے درمیان انتخابی تعاون پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

دونوں رہنماؤں نے مختلف انتخابی حلقوں میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے اصولی فارمولے کی منظوری دے دی جبکہ انتخابات کے بعد بھی مشترکہ حکمت عملی کے تحت آگے بڑھنے پر اتفاق کیا گیا۔

مزید پڑھیے: تنویر الیاس کے قافلے پر حملہ، وزیراعظم آزاد کشمیر فیصل ممتاز راٹھور کی شدید مذمت

ملاقات میں فیصلہ کیا گیا کہ دونوں جماعتوں کی مشترکہ رابطہ کمیٹی جلد مختلف حلقوں میں امیدواروں کی حمایت اور سیٹ ایڈجسٹمنٹ سے متعلق حتمی اعلان کرے گی۔

سیاسی مبصرین کے مطابق اس اتحاد کو آزاد کشمیر کے انتخابات میں ایک اہم پیشرفت قرار دیا جا رہا ہے کیونکہ دونوں جماعتیں مشترکہ حکمت عملی کے ذریعے انتخابی میدان میں اپنا اثر و رسوخ بڑھانے کی کوشش کر رہی ہیں۔

مزید پڑھیں: آزاد کشمیر میں آئندہ حکومت استحکام پاکستان پارٹی کی ہوگی، تنویر الیاس کا دعویٰ

ملاقات کے موقع پر سابق معاون خصوصی سردار امتیاز شاہین، مسلم کانفرنس یوتھ ونگ کے چیئرمین سردار عثمان عتیق، کھائیگلہ پونچھ سے مسلم کانفرنس کے نامزد امیدوار ڈاکٹر عرفان اشرف، سابق امیدوار اسمبلی سردار منظور ایڈووکیٹ، سابق ڈی جی ہیلتھ سردار محمود خان، پولیٹیکل ایڈوائزر سردار افتخار رشید، ممبر میونسپل کارپوریشن باغ سردار شجاع منگول ایڈووکیٹ، سابق پولیٹیکل سیکرٹری سردار شبریز صابر، پیر عبدالقادر، سردار عفان عتیق، راجہ عبدالجبار اور اسٹاف آفیسر سردار حفیظ خان بھی موجود تھے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس کے صدر و سابق وزیراعظم سردار عتیق احمد خان استحکام پاکستان پارٹی آزاد کشمیر تنویر الیاس اور سرادر عتیق احمد کی ملاقات سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس خان

متعلقہ مضامین

  • پاکستان ڈی ایٹ ممالک کے ساتھ مضبوط معاشی شراکت داری قائم کرنا چاہتا ہے، عرفان سومرو
  • آزاد کشمیر انتخابات: استحکام پاکستان پارٹی اور مسلم کانفرنس میں انتخابی اتحاد، سیٹ ایڈجسٹمنٹ پر اتفاق
  • وزیر اعظم شہباز شریف سے چینی کاروباری وفد کی ملاقات، بزنس ٹو بزنس شراکت داری سے پاک چین دوستی مزید مستحکم ہو گی ، وزیر اعظم
  • فیلڈ مارشل عاصم منیر کا بلوچستان میں پائیدار امن کے عزم کا اعادہ
  • فیفا نے ورلڈ کپ 2026 کی ٹیم آف دی ٹورنامنٹ کا اعلان کر دیا
  • اسلام آباد، بلاول بھٹو سے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین کی ملاقات
  • وزیراعظم سے چینی کمپنی کے وفد کی ملاقات، غذائی تحفظ کے منصوبوں پر تبادلہ خیال
  • یو اے ای ویزا آن ارائیول کی نئی شرائط اور فیس جاری
  • حکومت نے نیشنل امیگریشن اینڈ ویلفیئر پالیسی 2026 کا اجرا کر دیا
  • پنجاب کے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات کا اسکولوں میں خود پڑھانے کا اعلان