Express News:
2026-07-24@02:21:34 GMT

8فروری کو پورا ملک بند ہوگا، علیمہ خان

اشاعت کی تاریخ: 21st, January 2026 GMT

تحریک انصاف کے بانی چئیرمین عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان نے کہا ہے کہ آٹھ فروری کو  پورا ملک بند ہوگا پورا ملک احتجاج کریگا، جن کا ووٹ چوری ہوا وہ احتجاج کریں گے،عوام اپنا چوری شدہ ووٹ واپس مانگ رہے ہیں،عمران خان کا نام لو ان کی حالت بری ہوجاتی ہے۔

عدالت پیشی بعد میڈیا سے گفتگو کرتے علیمہ خان کا کہنا تھا  کل رات اڈیالہ باہر چھوٹے بچے نے عمران خان نام لیا اسے پکڑا گیا،ولیس اہلکار بار بار ہمیں کہتے ہیں ہم عمران خان کے ساتھ ہیں۔

پولیس والے خاتون اپنی پولیس آفیسر سے ڈرتے ہیں عمران خان 25 کروڑ عوام کی نمائیندگی کر رہا ہے اڈیالہ سے اسلام آباد جانب مارچ کیا تو پولیس ڈر گئی تشدد کرنے لگی،عوام کو انصاف اور حق ملے گا تو امن ہو جائیگا،جنہوں نے 8 فروری ہمیں ووٹ دیا 8 فروری وہ چوری شدہ ووٹ واپس مانگے گے،گزشتہ روز اڈیالہ روڈ پر ہماری ریلی کو روکا گیا۔

چار سو پولیس اہلکار کھڑے تھے،میرے کہنے پر نجم نامی بچے نے بانی کی رہائی کا نعرہ لگایا،پولیس کی جانب سے بدترین تشدد لاٹھی چارج کیا گیا۔کارکنوں کو مارا گیا گرفتاریاں کی گئیں۔

بانی پی ٹی آئی کا نام لینے پر انکی حالتیں بری ہو جاتی ہیں،بانی کا نام لینے پر لاٹھی چارج تشدد اور گرفتاریاں کی گئیں۔ ہم نے تو صرف اسلام اباد جانے کا اعلان کیا تھا۔گزشتہ روز اڈیالہ روڈ پر خواتین کے ساتھ کھینچا تانی کی گئی۔ ایک ایس ایچ او جنون میں کارکنوں کو مار رہا تھاکچھ بھی کر لیں ہم اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

کراچی، 7 سالہ بچی کے اغوا اور قتل میں ملوث ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک

کراچی کے علاقے کیماڑی سے 7 سالہ بچی کو اغوا اور زیادتی کے بعد قتل کرنے والا ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک ہوگیا۔

ایس ایس پی کیماڑی سنگھار ملک نے بتایا کہ جیکسن پولیس دعا کے اغوا، زیادتی کے بعد قتل کیس کی تفتیش میں مصروف تھی کہ تھانے کی حدود میں آنے والے ایک علاقے میں پولیس مقابلہ ہوا جس میں ملزم ہلاک ہوگیا۔

انہوں نے بتایا کہ سی سی ٹی وی فوٹیجز اور شواہد کی بنیاد پر مشتبہ شخص کی موجودگی کی اطلاع ملی تھی، پولیس ملزم کی گرفتاری کیلیے اسٹریٹ مبارک مسجد کے قریب پہنچی تو ملزم نے اہلکاروں پر فائرنگ کردی۔

مزید پڑھیں

کیماڑی میں جھاڑیوں سے کمسن بچی کی لاش برآمد، مشکوک شخص کی ویڈیو سامنے آگئی

2 سالہ بچے آذان کے اغوا میں ملوث 3 ملزمان گرفتار، مرکزی ملزم والد کا دوست نکلا

ایس ایس پی کیماڑی کے مطابق جوابی فائرنگ میں ملزم مارا گیا جبکہ جائے وقوعہ سے شواہد تحویل میں لے کر قانونی و فرانزک کارروائی شروع کردی گئی ہے۔

سنگھار ملک کے مطابق ہلاک شخص کے کوائف اور بچی کے اغواء و قتل کیس سے ممکنہ تعلق کی جانچ جاری ہے جبکہ پولیس سرجن نے معصوم بچی دعا کے ساتھ زیادتی کی تصدیق کردی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • نرس نے نومولود بچی کے ہاتھ کا انگوٹھا کاٹ دیا، والد نے پولیس میں درخواست دے دی
  • باب المندب بند۔ آگے کیا ہوگا؟
  • انفرااسٹرکچر پر امریکی حملوں کا جواب شدید اور وسیع ہوگا، ایران
  • گھوٹکی: سابق ایم پی اے شہریار شر کے بیٹے کو بازیاب کروالیا: ایس ایس پی
  • دبئی ایئرپورٹ پر اے آئی امیگریشن سسٹم متعارف، 3.4 سیکنڈ میں کلیئرنس
  • سرکاری ملازمین پنشن میں اضافہ، خیبرپختونخوا حکومت کا بڑا ریلیف اعلان
  • مون سون کا طاقتورسپیل ، جھل تھل ایک ہوگیا،2 وکلاء کے چیمبر گرگئے
  • کراچی، 7 سالہ بچی کے اغوا اور قتل میں ملوث ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک
  • کراچی میں موٹر سائيکل چوری میں ملوث خاتون گرفتار
  • سعودی عرب کی ابراہیمی معاہدے میں شمولیت تاریخی قدم ہوگا، نیتن یاہو کا ٹرمپ کی شرط پر ردعمل