وزیراعظم کی ڈیووس میں آئی ایم ایف کی ایم ڈی سے ملاقات
اشاعت کی تاریخ: 21st, January 2026 GMT
تصویر سوشل میڈیا۔
وزیراعظم شہباز شریف کی آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا سے ڈیووس میں عالمی اقتصادی فورم کے 56ویں سالانہ اجلاس کے موقع پر ملاقات ہوئی۔
اعلامیہ کے مطابق وزیراعظم نے منیجنگ ڈائریکٹر (ایم ڈی) انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) کو پاکستان کے میکرو اکنامک اشاریوں میں بہتری سے آگاہ کیا، ملاقات میں عالمی اقتصادی نقطہ نظر اور ابھرتی معیشتوں کو درپیش چیلنجز پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
اعلامیہ کے مطابق ملاقات میں اقتصادی استحکام کے تحفظ میں کثیرالجہتی تعاون کی اہمیت پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
وزیراعظم نے ادارہ جاتی اصلاحات پر پیش رفت سے بھی انہیں آگاہ کیا اور مالیاتی نظم و ضبط، محصولات اور پائیدار ترقی کے لیے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا۔
کرسٹالینا جارجیوا نے پاکستان کی معاشی اصلاحات کی کوششوں کی تعریف کی اور طویل مدتی اقتصادی لچک یقینی بنانے کے لیے اصلاحات کی رفتار برقرار رکھنے کی اہمیت پر زور دیا۔
ملاقات میں نائب وزیراعظم اسحاق ڈار، وفاقی وزرا احد چیمہ، محمد اورنگزیب اور عطاء اللہ تارڑ بھی موجود تھے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
فیلڈ مارشل، میں اور قوم سعودیہ کیساتھ ہیں، وزیراعظم کا ولی عہد سے رابطہ، آئل ٹینکرز پر حملے کی مذمت
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن )وزیراعظم شہباز شریف نے سعودی آئل ٹینکرز پر حوثی ملیشیا کے حملوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہےکہ میں، فیلڈ مارشل اور پاکستانی قوم اس نازک وقت میں سعودی قیادت، برادر عوام کے ساتھ مضبوطی، عزم کے ساتھ کھڑے ہیں۔
وزیراعظم شہباز شریف اور سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا جس میں وزیراعظم نے بحیرہ احمر میں سعودی آئل ٹینکرز پر حوثی ملیشیا کے بزدلانہ حملوں کی شدید ترین الفاظ میں مذمت کی۔
وزیراعظم نے محمد بن سلمان سے گفتگو میں کہا کہ ایسے اقدامات قطعی ناقابلِ قبول ہیں، یہ بین الاقوامی قانون کی صریح خلاف ورزی ہیں، ایسے اقدامات جہاز رانی اور تجارتی نقل و حمل کی آزادی کے لیے خطرہ ہیں اور ایسے اقدامات علاقائی امن، سلامتی اور استحکام کو نقصان پہنچاتے ہیں۔
پاکستانی تاجروں نے چین کو 60ہزار ٹن چاول برآمد کرنے کے آرڈرز حاصل کرلئے
وزیراعظم نے برادر ملک سعودی عرب کے ساتھ پاکستان کی مکمل یکجہتی کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ میں، فیلڈ مارشل اور پاکستانی قوم اس نازک وقت میں سعودی قیادت، برادر عوام کے ساتھ مضبوطی، عزم کے ساتھ کھڑے ہیں۔
وزیر اعظم شہباز شریف نے مملکت سعودی عرب کی سلامتی، خودمختاری، علاقائی سالمیت اور خوشحالی کے لیے پاکستان کی غیر متزلزل حمایت کا اعادہ کیا۔
شہباز شریف کا کہنا تھا کہ پاکستان امن وسلامتی اور استحکام کے لیے مملکت و عالمی برادری کےساتھ تعاون جاری رکھے گا، پاکستان بحیرہ احمر، آبنائےہرمز اور سمندری تجارت کی بلاتعطل روانی کے لیے قریبی تعاون جاری رکھے گا۔
اپر کوہستان مالیاتی اسکینڈل، 21 کروڑ روپے سے زائد رقم بحق سرکار ضبط کرنے کا حکم
وزیراعظم نےخادمِ حرمین شریفین شاہ سلمان کے لیے نیک خواہشات اور خیرسگالی کے جذبات کا اظہار کیا جب کہ اس موقع پر سعودی ولی عہد نے پاکستان کی مستقل حمایت اور دونوں ممالک کے درمیان قریبی برادرانہ تعلقات کو سراہا۔
مزید :