پاکستان نے ’غزہ بورڈ آف پیس‘ میں شمولیت کی دعوت قبول کر لی
اشاعت کی تاریخ: 21st, January 2026 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
اسلام آباد: پاکستان نے غزہ بورڈ آف پیس میں شمولیت کے لئے ڈونلڈ ٹرمپ کی دعوت قبول کرلی ہے۔
، ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ جے ٹرمپ کی جانب سے وزیراعظم شہباز شریف کو شمولیت کی دعوت دی گئی تھی جس کے جواب میں پاکستان نے اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل کی قرارداد 2803 کے تحت غزہ امن منصوبے کے نفاذ کی حمایت کے لیے بورڈ آف پیس میں شمولیت کا فیصلہ کیا۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان اس امید کا اظہار کرتا ہے کہ اس فریم ورک کے قیام سے فلسطینی عوام کے لیے انسانی امداد میں نمایاں اضافے اور غزہ کی تعمیر نو کے لیے ٹھوس اقدامات کیے جائیں گے۔ پاکستان کو یہ بھی امید ہے کہ یہ کوششیں فلسطینی عوام کے حقِ خود ارادیت کے حصول کا ذریعہ بنیں گی۔
اس عمل سے1967 سے پیشگی سرحدوں پر القدس الشریف کو بطور دارالحکومت ایک آزاد، خودمختار اور جغرافیائی طور پر مربوط فلسطینی ریاست کا قیام عمل میں آئے، ترجمان کے مطابق پاکستان ان مقاصد کے حصول اور اپنے فلسطینی بہن بھائیوں کی تکالیف کے خاتمے کے لیے بورڈ آف پیس کے رکن کی حیثیت سے تعمیری کردار ادا کرنے کا خواہاں ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق ترک وزیرِ خارجہ حکان فدان بھی بورڈ آف پیس کے اجلاس میں ترکیہ کی نمائندگی کریں گے۔ حکان فدان کا کہنا ہے کہ عالمی امن کے فروغ کے لیے ترکیہ فعال سفارتی کردار ادا کرتا رہے گا۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: بورڈ ا ف پیس کے لیے
پڑھیں:
آئی ٹی برآمدات میں اضافہ حکومتی اقدامات اور پالیسیوں کا ثمر ہے، وزیراعظم شریف
تصویر سوشل میڈیا۔وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ آئی ٹی برآمدات میں نمایاں اضافہ حکومت کی ڈیجیٹل معیشت کی ترقی کے لیے اقدامات اور پالیسیوں کا ثمر ہے۔
وزیراعظم کی زیرِ صدارت آئی ٹی کے شعبے کی اسٹریٹیجک روڈ میپ پر پیش رفت کا جائزہ اجلاس ہوا۔
اس موقع پر وزیر اعظم نے کہا کہ ملک میں آئی ٹی کے شعبے کا فروغ اور آئی ٹی سے متعلق برآمدات میں اضافہ حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔
شہباز شریف نے ہدایت کی کہ آئی ٹی کے شعبے کے تربیتی کورسز کی معتبر تھرڈ پارٹی ویلیڈیشن یقینی بنائی جائے، آئی ٹی کے شعبے میں تربیت کے معیار پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا۔
اعلامیہ کے مطابق انہوں نے ملک بھر میں ڈیجیٹل انفرااسٹرکچر مزید بہتر بنانے کی ہدایت کی۔
اجلاس کو دی گئی بریفنگ میں بتایا گیا کہ موبائل اسپیکٹرم کی دستیابی جون 2025 میں 274 میگا ہرٹز سے بڑھ کر جون 2026 میں 880 میگا ہرٹز ہوگئی۔
وزیراعظم کو ’’کنیکٹ پاکستان وژن 2030‘‘ کے اجراء کی تیاریوں پر بھی بریفنگ دی گئی۔
اعلامیہ کے مطابق پاکستان میں اسمارٹ فون استعمال کرنے والوں کا تناسب 2024 میں 62 فیصد سے بڑھ کر جون 2026 میں 72 فیصد ہو گیا۔
بریفنگ کے مطابق جون 2026 تک 5.1 ملین گھروں میں فکسڈ براڈ بینڈ /فائبر کنکشن دیے گئے۔