کشمیری پنڈتوں سے متعلق ایک سوال کے جواب میں پی ڈی پی صدر نے کہا کہ کشمیر کشمیری پنڈتوں کے بغیر نامکمل ہے اور وادی کے عوام ان کی باعزت اور محفوظ واپسی کے منتظر ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ جموں و کشمیر پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی (پی ڈی پی) کی صدر محبوبہ مفتی نے جموں کے گاندھی نگر میں واقع پارٹی ہیڈکوارٹر میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے جموں و کشمیر کے سیاسی، سماجی اور جمہوری معاملات پر کھل کر اظہارِ خیال کیا۔ انہوں نے سرینگر میں صحافیوں کو پولیس اسٹیشنوں میں طلب کئے جانے کی اطلاعات پر سخت تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اس کی مذمت کی اور کہا کہ آزادی اظہار اور صحافت پر دباؤ کسی بھی جمہوری نظام کے لئے خطرناک ہے۔ محبوبہ مفتی نے کہا کہ انہیں توقع تھی کہ نیشنل کانفرنس کے صدر ڈاکٹر فاروق عبداللہ اس معاملے پر آواز اٹھائیں گے اور صحافیوں کے حق میں واضح موقف اختیار کریں گے، تاہم ان کی جانب سے خاموشی مایوس کن ہے۔ کشمیری پنڈتوں سے متعلق ایک سوال کے جواب میں پی ڈی پی صدر نے کہا کہ کشمیر کشمیری پنڈتوں کے بغیر نامکمل ہے اور وادی کے عوام ان کی باعزت اور محفوظ واپسی کے منتظر ہیں۔

انہوں نے زور دیا کہ کشمیری پنڈتوں کو اپنی واپسی کے بارے میں خود فیصلہ کرنے کا حق ہونا چاہیے۔ انہوں نے یاد دلایا کہ 16 جنوری کو کشمیری پنڈتوں کی جلاوطنی کو 36 برس مکمل ہوئے اور گزشتہ دنوں انہوں نے اپنی واپسی اور بازآبادکاری کے مطالبے کو لے کر احتجاج بھی کیا۔ محبوبہ مفتی نے انکشاف کیا کہ حال ہی میں لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا سے ملاقات کے دوران انہوں نے یہ تجویز رکھی کہ اسمبلی میں نامزد اراکین کی بجائے کشمیری پنڈتوں کے لئے دو مخصوص نشستیں رکھی جائیں۔

محبوبہ مفتی نے کہا کہ انہیں واپس آنے دیں، انتخابات لڑنے دیں، وہ عوام سے ووٹ مانگیں گے اور مسلمان بھی انہیں ووٹ دیں گے۔ اسی طرح مختلف برادریاں ایک دوسرے کے قریب آئیں گی۔ انہوں نے سوال اٹھایا کہ ممبئی یا کسی اور شہر میں بیٹھے کسی فرد کو اسمبلی میں نامزد کرنے سے کشمیری پنڈت برادری کو آخر کیا فائدہ ہوگا۔ انہوں نے واضح کیا کہ ان کی بات انتظامی سہولتوں سے متعلق ہے، نہ کہ ڈکسن پلان سے۔

انہوں نے نے کہا کہ ان کے والد مفتی محمد سعید نے پوری زندگی جموں و کشمیر کو متحد رکھنے کے لئے جدوجہد کی اور عوامی مینڈیٹ کا احترام کرتے ہوئے بی جے پی کے ساتھ حکومت بھی بنائی۔ انہوں نے دو ٹوک الفاظ میں کہا کہ پی ڈی پی نہ تو پیر پنجال اور چناب ویلی کو کشمیر کے ساتھ ضم کرنا چاہتی ہے اور نہ ہی کسی نئی تقسیم کی حامی ہے، بلکہ ان دونوں خطوں کو عوام کی سہولت کے لئے الگ ڈویژنل درجہ دینے کی حامی ہے۔

جموں و کشمیر نیشنل کانفرنس کے صدر ڈاکٹر فاروق عبداللہ کی جانب سے اس تجویز کو ڈکسن پلان سے جوڑنے پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے محبوبہ مفتی نے کہا کہ وہ ڈاکٹر فاروق عبداللہ کا احترام کرتی ہیں اور انہیں جموں و کشمیر کا ایک قدآور رہنما مانتی ہیں، لیکن ان کا بیان حقائق پر مبنی نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ شاید ڈاکٹر فاروق عبداللہ یہ بھول گئے ہیں کہ انہی کے والد شیخ محمد عبداللہ کو بھی اسی نوعیت کے ایک فارمولے کی وجہ سے گرفتار کیا گیا تھا۔

محبوبہ مفتی نے وضاحت کی کہ ڈکسن پلان ستمبر 1950ء میں اقوام متحدہ کے نمائندے اور آسٹریلیا کے سابق چیف جسٹس سر اوون ڈکسن نے پیش کیا تھا، جس کا مقصد بھارت اور پاکستان کے درمیان جموں و کشمیر تنازع کا حل تلاش کرنا تھا، جبکہ ان کی موجودہ تجویز کا اس منصوبے سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ انہوں نے الزام لگایا کہ بی جے پی نے اننت ناگ پارلیمانی حلقہ بندی میں پونچھ اور راجوری کو شامل کر کے عملی طور پر ڈکسن پلان پر عمل درآمد کی ابتدا کی تھی۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: ڈاکٹر فاروق عبداللہ محبوبہ مفتی نے کشمیری پنڈتوں کرتے ہوئے نے کہا کہ انہوں نے پی ڈی پی کے لئے

پڑھیں:

فیلڈ مارشل، میں اور قوم سعودیہ کیساتھ ہیں، وزیراعظم کا ولی عہد سے رابطہ، آئل ٹینکرز پر حملے کی مذمت

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن )وزیراعظم شہباز شریف نے سعودی آئل ٹینکرز پر حوثی ملیشیا کے حملوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہےکہ میں، فیلڈ مارشل اور پاکستانی قوم اس نازک وقت میں سعودی قیادت، برادر عوام کے ساتھ مضبوطی، عزم کے ساتھ کھڑے ہیں۔

وزیراعظم شہباز شریف اور سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا جس میں وزیراعظم نے بحیرہ احمر میں سعودی آئل ٹینکرز پر حوثی ملیشیا کے بزدلانہ حملوں کی شدید ترین الفاظ میں مذمت کی۔

وزیراعظم نے محمد بن سلمان سے گفتگو میں  کہا کہ ایسے اقدامات قطعی ناقابلِ قبول ہیں، یہ بین الاقوامی قانون کی صریح خلاف ورزی ہیں،  ایسے اقدامات جہاز رانی اور تجارتی نقل و حمل کی آزادی کے لیے خطرہ ہیں اور ایسے اقدامات علاقائی امن، سلامتی اور استحکام کو نقصان پہنچاتے ہیں۔

پاکستانی تاجروں نے چین کو 60ہزار ٹن چاول برآمد کرنے کے آرڈرز حاصل کرلئے

وزیراعظم نے برادر ملک سعودی عرب کے ساتھ پاکستان کی مکمل یکجہتی کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ میں، فیلڈ مارشل اور پاکستانی قوم اس نازک وقت میں سعودی قیادت، برادر عوام کے ساتھ مضبوطی، عزم کے ساتھ کھڑے ہیں۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے مملکت سعودی عرب کی سلامتی، خودمختاری، علاقائی سالمیت اور خوشحالی کے لیے پاکستان کی غیر متزلزل حمایت کا اعادہ کیا۔

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ پاکستان امن وسلامتی اور استحکام کے لیے مملکت و عالمی برادری کےساتھ تعاون جاری رکھے گا، پاکستان بحیرہ احمر، آبنائےہرمز اور سمندری تجارت کی بلاتعطل روانی کے لیے قریبی تعاون جاری رکھے گا۔

اپر کوہستان مالیاتی اسکینڈل، 21 کروڑ روپے سے زائد رقم بحق سرکار ضبط کرنے کا حکم

وزیراعظم نےخادمِ حرمین شریفین شاہ سلمان کے لیے نیک خواہشات اور خیرسگالی کے جذبات کا اظہار کیا جب کہ اس موقع پر سعودی ولی عہد نے پاکستان کی مستقل حمایت اور دونوں ممالک کے درمیان قریبی برادرانہ تعلقات کو سراہا۔

مزید :

متعلقہ مضامین

  • بھارت امن دشمن ہے، جموں و کشمیر نہ اُس کا اٹوٹ انگ ہے اور نہ ہی داخلی معاملہ، پاکستان
  • نیٹ پیپر لیک: دہلی سے اٹھنے والا احتجاج بھارت بھر میں پھیل گیا، دہلی یونیورسٹی نے طلبہ کو جنتر منتر جانے سے روک دیا
  • آزاد کشمیر انتخابات: استحکام پارٹی‘ مرکزی مسلم لیگ‘ جموں کشمیر یونائیٹڈ موومنٹ کا اتحاد 
  • کوئٹہ، ہماری عبادتگاہ مسمار کرکے تجارتی پلازہ بنانا قابل مذمت ہے، سکھ برادری
  • پٹرولیم قیمتوں کے روزانہ تعین پر سینیٹ میں توجہ دلاؤ نوٹس جمع
  • استحکام پاکستان پارٹی آزاد کشمیر اور آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس کے درمیان انتخابی اتحاد طے
  • سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات و نشریات کا اجلاس،فلم "بلھا" پر پابندی یا نام تبدیلی کی سفارش، صحافیوں کے ہاؤسنگ کوٹے اور پیکا کیسز پر اہم فیصلے
  • محسن نقوی کی مستونگ کے قریب  سیشن جج اور جوڈیشل مجسٹریٹ پر فائرنگ کی پرزور مذمت
  • مستونگ میں فائرنگ،سیشن جج گن مین سمیت شہید،2 افراد زخمی
  • فیلڈ مارشل، میں اور قوم سعودیہ کیساتھ ہیں، وزیراعظم کا ولی عہد سے رابطہ، آئل ٹینکرز پر حملے کی مذمت