نریندر مودی "منریگا" کو کمزور کرکے سرمایہ داروں کو فائدہ پہنچا رہے ہیں، راہل گاندھی
اشاعت کی تاریخ: 21st, January 2026 GMT
کانگریس لیڈر نے کہا کہ راشٹریہ سویم سیوک سنگھ (آر ایس ایس) اور نریندر مودی آئین کو ختم کرنا چاہتے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ پارلیمنٹ میں حزب اختلاف کے قائد راہل گاندھی نے وزیراعظم نریندر مودی پر اقتدار کو مرکزیت دینے اور غریبوں کی فلاح و بہبود کے لئے بنائی گئی اسکیموں کو کمزور کرنے کا الزام لگایا ہے۔ راہل گاندھی نے کہا کہ حکومت مہاتما گاندھی نیشنل رورل ایمپلائمنٹ گارنٹی ایکٹ (منریگا) کو کمزور کرکے سرمایہ داروں کو فائدہ پہنچا رہی ہے۔ منگل کو اپنے حلقہ انتخاب رائے بریلی میں پارٹی کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کانگریس کے رکن پارلیمنٹ نے کہا کہ مودی حکومت نے منریگا کا نام بدل کر "توہین" کی ہے اور سب سے اہم بات یہ ہے کہ پسماندہ لوگوں کو فراہم کردہ تحفظات واپس لے لئے ہیں۔
کانگریس لیڈر نے کہا کہ حکومت کا یہ اقدام جمہوریت کی بنیادوں پر حملہ ہے۔ راہل گاندھی نے کہا کہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی اقتدار پر قبضہ کرنا چاہتے ہیں اور غریبوں کو بھوکا مارنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کانگریس پارٹی منریگا کو بچانے کے لئے ملک بھر میں احتجاج کر رہی ہے۔ ہم مزدوروں کے ساتھ کھڑے ہیں اور ان کے حقوق کے تحفظ کے لئے پرعزم ہیں۔ راہل گاندھی نے الزام لگایا کہ نریندر مودی ملک کی دولت کو صنعت کار گوتم اڈانی اور مکیش امبانی کے ہاتھ میں مرکوز کرنا چاہتے ہیں۔
کانگریس کے سابق صدر نے دعویٰ کیا کہ ایک طرف ہم عوام کی حفاظت کر رہے ہیں تو دوسری طرف وزیر اعظم نریندر مودی ملک کی تمام دولت چند لوگوں کے حوالے کر رہے ہیں۔ 18 دسمبر 2025ء کو پارلیمنٹ نے وکاس بھارت-روزگار آجیوکا مشن جی رام جی بل منظور کیا، جو متحدہ ترقی پسند اتحاد یو پی اے کے دور حکومت میں نافذ کردہ منریگا ایکٹ کی جگہ لے گا۔ اپوزیشن نے مودی حکومت پر نئے قانون کے ذریعے ریاستوں پر مالی بوجھ ڈالنے کا الزام لگایا ہے۔ منریگا چوپال میں لوگوں سے خطاب کرتے ہوئے راہل گاندھی نے کہا کہ ہم نے (یو پی اے حکومت) منریگا اسکیم متعارف کرائی تھی اور اس کا مقصد یہ تھا کہ ملک میں کوئی بھی منریگا کی شرح سے کم شرح پر کام نہ کرے۔ انہوں نے کہا کہ یہ اسکیم دہلی، لکھنؤ یا عہدیداروں کے دفاتر سے نہیں بلکہ پنچایت سے چلائی جانی چاہیئے۔
راہل گاندھی نے کہا کہ مودی حکومت نے منریگا کو ختم کرنے کی کوشش کی۔ انہوں نے کہا کہ منریگا اب صرف دہلی (مرکزی) حکومت کی ذمہ داری نہیں رہے گی۔ ریاستی حکومتیں بھی 40 فیصد فنڈز دینے کی ذمہ دار ہوں گی۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ جن ریاستوں میں بی جے پی اقتدار میں ہے ان میں سے کوئی بھی 40 فیصد حصہ نہیں دے گی۔ کانگریس لیڈر نے الزام لگایا کہ راشٹریہ سویم سیوک سنگھ (آر ایس ایس) اور نریندر مودی آئین کو ختم کرنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نریندر مودی اس ہندوستان کو دوبارہ بنانا چاہتے ہیں جو آزادی سے پہلے موجود تھا، جہاں آپ کی زمین آپ کے ہاتھوں سے چھین کر امبانی اور اڈانی کے حوالے کر دی گئی ہے۔
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: راہل گاندھی نے کہا کہ انہوں نے کہا کہ کرنا چاہتے ہیں الزام لگایا
پڑھیں:
پی اے سی کی تمام ڈسکوز کے ملازمین کی تصدیق کی سفارش
فوٹو: فائلپبلک اکاؤنٹس کمیٹی (پی اے سی) نے تمام ڈسکوز کے ملازمین کی تصدیق کی سفارش کردی اور ہدایت کی ہے کہ تمام ڈسکوز ملازمین کو تنخواہوں کی ڈیجیٹل ادائیگی یقینی بنائیں۔
پی اے سی اجلاس کے دوران سیکریٹری پاور ڈویژن کا کہنا تھا کہ حکومت بجلی بنانے اور تقسیم کے کاروبار سے نکل رہی ہے۔ تین ڈسکوز کی نجکاری کیلئے معاملات حتمی مراحل میں ہیں۔
انہوں نے کہا کہ حیسکو اور سیپکو کی نجکاری کیلئے فنانشل ایڈوائزر مقرر کر رہے ہیں۔ حکومت صرف ٹیسکو اور کیسکو کو اپنے پاس رکھے گی۔ کابینہ کا فیصلہ ہے کہ ٹیسکو اور کیسکو کی نجکاری نہیں کی جائے گی۔
سیکریٹری پاور ڈویژن نے بتایا کہ 2027 کے آغاز میں تین ڈسکوز کی نجکاری مکمل ہوجائے گی۔ گیپکو، فیسکو اور آئیسکو کی نجکاری 2027 کے آغاز میں ہوجائے گی، تمام ڈسکوز کی نجکاری تیزی سے ہوگی۔