بھارتی شہر الہٰ آباد میں تربیتی طیارہ تالاب میں گرا، دونوں پائلٹس محفوظ
اشاعت کی تاریخ: 21st, January 2026 GMT
الہٰ آباد:بھارتی شہر الہٰ آباد میں انڈین ایئرفورس کا ایک چھوٹا تربیتی طیارہ تالاب میں گر گیا، تاہم طیارے میں سوار دونوں پائلٹس محفوظ رہے، یہ واقعہ ریاست اترپردیش کے شہر پریاگ راج میں کے پی کالج کے عقب میں پیش آیا، جہاں طیارہ دوران پرواز فضا میں جھولتا رہا اور تالاب میں گرا۔
ذرائع کے مطابق یہ ایک انجن والا چھوٹا تربیتی طیارہ معمول کی مشن پر انڈین ایئر بیس سے پرواز کے لیے روانہ ہوا تھا، طیارے میں ایک سینیئر پائلٹ اپنے جونیئر زیر تربیت پائلٹ کو تربیتی پرواز سکھا رہا تھا، پرواز کے دوران کنٹرول ٹاور سے رابطہ منقطع ہونے پر سرچ آپریشن شروع کیا گیا۔ مقامی افراد نے بعد میں پولیس کو اطلاع دی کہ طیارہ تالاب میں گر گیا ہے۔
عینی شاہدین کے مطابق طیارہ فضا میں جھولتا رہا اور تالاب میں گرنے کے بعد آدھا ڈوب گیا، لیکن پائلٹس نے فوری طور پر طیارے سے چھلانگ لگائی اور پیراشوٹس کے ذریعے محفوظ طریقے سے زمین پر اتر گئے، حادثے میں دونوں پائلٹس کو معمولی چوٹیں آئیں، جنہیں فوری طور پر قریبی ملٹری اسپتال منتقل کیا گیا۔
بھارتی فضائیہ نے کہا کہ طیارے کے حادثے کی وجہ جاننے کے لیے انکوائری کمیٹی تشکیل دی گئی ہے، تاحال یہ واضح نہیں ہو سکا کہ طیارے کی تکنیکی خرابی، انسانی غلطی یا دیگر عوامل حادثے کی وجہ تھے۔
یہ یاد دہانی بھی اہم ہے کہ بھارت میں ایسے چھوٹے طیاروں کے حادثات معمول کی بات ہیں۔ رواں ماہ کے آغاز میں بھوبنیشور سے رورکیلا جانے والا ایک نجی 9 نشستوں پر مشتمل طیارہ رورکیلا پہنچنے سے تقریباً 10 کلومیٹر قبل ایمرجنسی لینڈنگ پر مجبور ہوا تھا۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Al Qamar Online
کلیدی لفظ: پاکستان کھیل تالاب میں
پڑھیں:
قادر آباد بیراج پر اونچے درجے کا سیلاب، چناب میں پانی کا بہاؤ بڑھ گیا
محکمہ انہار کے مطابق قادر آباد بیراج پر پانی کی آمد 2 لاکھ 45 ہزار 234 کیوسک جبکہ اخراج 2 لاکھ 41 ہزار 415 کیوسک ریکارڈ کیا گیا، جہاں اونچے درجے کا سیلاب ہے۔ اسلام ٹائمز۔ دریائے چناب میں پانی کے بہاؤ میں اضافے کے بعد قادر آباد بیراج پر اونچے جبکہ مرالہ اور خانکی بیراج پر درمیانے درجے کا سیلاب ریکارڈ کیا گیا ہے۔ محکمہ انہار کے مطابق ہیڈ مرالہ پر پانی کی آمد ایک لاکھ 95 ہزار 856 کیوسک جبکہ اخراج ایک لاکھ 60 ہزار 108 کیوسک ریکارڈ کیا گیا، جہاں درمیانے درجے کا سیلاب ہے اور پانی کے بہاؤ میں اضافہ ہو رہا ہے۔
خانکی بیراج پر پانی کی آمد ایک لاکھ 65 ہزار 438 کیوسک اور اخراج ایک لاکھ 60 ہزار 108 کیوسک ریکارڈ کیا گیا، جہاں نچلے سے درمیانے درجے کا سیلاب ہے۔ محکمہ انہار کے مطابق قادر آباد بیراج پر پانی کی آمد 2 لاکھ 45 ہزار 234 کیوسک جبکہ اخراج 2 لاکھ 41 ہزار 415 کیوسک ریکارڈ کیا گیا، جہاں اونچے درجے کا سیلاب ہے۔