والدین کی جبری گمشدگی کیخلاف بلوچستان ہائی کورٹ کا فیصلہ چیلنج
اشاعت کی تاریخ: 22nd, January 2026 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کوئٹہ(نمائندہ جسارت )والدین کی جبری گمشدگی کے خلاف بلوچستان ہائی کورٹ کا فیصلہ وفاقی آئینی عدالت میں چیلنج کر دیا گیا۔والدین کی بازیابی کے لیے بی بی شکریہ نے بیرسٹر عمر اعجاز گیلانی کے ذریعے درخواست وفاقی آئینی عدالت میں دائر کی جس میں درخواست گزار کی جانب سے مؤقف اپنایا گیا کہ 16 ستمبر 2025ء کو کوئٹہ کے علاقے سریاب روڈ سے والدین کو ایک بااثر سرکاری افسر نے اغوا کرایا جب کہ والدین گزشتہ 3 ماہ سے جبری طور پر لاپتا ہیں۔ درخواست گزار نے کہا کہ بااثر سرکاری ملازم کے خلاف پولیس مقدمہ درج کرنے سے انکاری ہے، سی سی ٹی وی فوٹیج موجود ہونے کے باوجود اب تک کوئی کارروائی نہ ہوئی، ایف آئی آر درج کرنا پولیس کی قانونی ذمے داری ہے۔دائر درخواست میں مؤقف اپنایا گیا کہ والدین کی جبری گمشدگی کے ساتھ بہن اور اس کے بچوں کو بھی حبسِ بے جا میں رکھا گیا ہے، ذاتی عناد کی بنیاد پر پورے خاندان کو نشانہ بنا کر افغان شہریت کا جھوٹا الزام لگایا گیا جبکہ تشدد، گھروں پر چھاپوں کے ساتھ خاندان کو زبردستی ملک بدر بھی کیا گیا۔درخواست میں مزید بتایا گیا ہے کہ بلوچستان ہائی کورٹ نے تحقیقات کا حکم دیا تھا تاہم عدالتی احکامات پر تاحال عملدرآمد نہیں ہوسکا جبکہ اغواء سے قبل والدین نے جان کو لاحق خطرات سے متعلق تحریری اطلاع بھی دی تھی۔دائر درخواست میں وفاقی آئینی عدالت سے استدعا کی گئی کہ انصاف اور قانون کے مطابق فیصلہ دیا جائے۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: والدین کی
پڑھیں:
ایرانی وزیر داخلہ سکندر مومنی کی لاہور آمد: وفاقی وزیر داخلہ اور گورنرپنجاب کے ہمراہ مزار اقبال اور دربار بی بی پاکدامن حاضری
سٹی 42: ایرانی وزیر داخلہ سکندر مومنی لاہور پہنچ گئے ۔ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے ایرانی ہم منصب کا استقبال کیا۔
گورنرپنجاب سردار سلیم حیدر خان ودیگرایئرپورٹ پر موجود تھے۔ایرانی وزیر داخلہ نے مزاراقبال اور دربار بی بی پاکدامن پر حاضری دی ۔
وزیر داخلہ محسن نقوی اور گورنر پنجاب سلیم حیدر خان بھی ہمراہ تھے۔
ایرانی وزیر داخلہ نے مزار اقبال پر پھول رکھے ،امن و استحکام کیلئے دعا کی۔
پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی