کراچی:

ملیر سٹی میں مبینہ پولیس مقابلہ میں ایک ملزم ہلاک ہوگیا جبکہ اس کے ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

ترجمان ملیر پولیس کے مطابق ملیر سٹی کی حدود میں بکرا پیڑی روڈ تھدو نالو کے قریب  پولیس اور اسٹریٹ کرمنلز کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔گشت پر مامور پولیس پارٹی کو دیکھتے ہی مسلح ملزمان نے پولیس پر اندھا دھند فائرنگ شروع کر دی، پولیس کی جوابی فائرنگ کے تبادلے میں ایک ملزم ہلاک ہو گیا جبکہ اس کے ساتھی فرار ہوگئے۔

پولیس کے مطابق ہلاک ملزم کی شناخت محمد جعفر عرف بوبی کے نام سے ہوئی۔پولیس نے جائے وقوعہ سے ایک پستول، ایمونیشن، موبائل فون اور نقد رقم برآمد کر لی۔ابتدائی معلومات کے مطابق ملزمان علاقے میں شہریوں سے لوٹ مار کی نیت سے گشت کر رہے تھے۔

ملیر سٹی پولیس کی جانب سے ہلاک ملزم کا کرمنل ریکارڈ مختلف تھانوں سے چیک کیا جا رہا ہے۔فائرنگ کے تبادلے میں ہلاک ملزم کی لاش قانونی کارروائی کے لیے اسپتال منتقل کر دی گئی۔

ملزم سے برآمد ہونے والا اسلحہ فرانزک تجزیے کے لیے روانہ کر دیا گیا ہے۔ پولیس کی جانب سے  واقعہ سے متعلق ضابطے کے تحت قانونی کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہےجبکہ مزید تفتیش جاری ہے۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: ملیر سٹی

پڑھیں:

کراچی: زیادتی کی شکار غیرملکی خاتون نے ملزم کو معاف کردیا

کراچی کے علاقے ڈیفنس میں زیادتی کا شکار غیر ملکی خاتون نے ملزم کو معاف کردیا۔ جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی ملزم کے جسمانی ریمانڈ میں چار روز کی توسیع کردی۔

کراچی میں درخشاں تھانے کی حدود میں امریکی خاتون سے زیادتی کے مقدمے کی سماعت جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی کی عدالت میں ہوئی پولیس نے گرفتار ملزم جیسپر عرف آدی محمود کو عدالت میں پیش کیا۔

متاثرہ خاتون نے عدالت میں زیر دفعہ 164 کا بیان ریکارڈ کروایا، متاثرہ خاتون نے ملزم کو معاف کرنے کا بیان دیا۔

کراچی: ڈیفنس میں غیرملکی خاتون سے زیادتی کی کوشش، ملزم گرفتار

پولیس کا کہنا ہے کہ مقدمہ میں ملوث ملزم آدی محمود کو گرفتار کرلیا ہے، ملزم تھانا درخشاں میں گزشتہ ڈیڑھ ماہ سے صفائی کا کام کر رہا تھا۔

خاتون نے بیان میں کہا کہ پولیس افسر نے اس کا دستخط شدہ بیان جلادیا، پولیس افسر نے کہا کہ مقدمہ درج کروائیں ورنہ ہمارے لیے مشکل ہوجائے گی۔

متاثرہ خاتون نے کہا کہ ملزم کی زندگی خراب نہیں کرنا چاہتی۔

عدالت نے متاثرہ خاتون کا بیان کیس کا حصہ بنادیا جبکہ عدالت نے ملزم جیسپر کے جسمانی ریمانڈ میں چار روز کی توسیع کردی۔

عدالت نے تفتیشی افسر کو ملزم کی عمر کے تعین سے متعلق رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی، رینجرز اور ایس آئی یولیس کے ساتھ مقابلے میں 3 بھتہ خور ہلاک، ایک زخمی گرفتار
  • کراچی، شہر کے مختلف علاقوں میں پولیس مقابلے، 5 ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار
  • مبینہ مقابلے‘ 45 سے زائد مقدمات کا ملزم گوجرانوالہ‘ 2 ڈ اکو پیر محل میں ہلاک 
  • کراچی: ڈاکٹر آکاش قتل کیس میں گرفتار 3 ڈاکو ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک 
  • کراچی، فیڈرل بی انڈسٹریل ایریا میں پولیس مقابلہ، 2 زخمی ڈاکو گرفتار، چھینی گئی موٹر سائیکل برآمد
  • کراچی: زیادتی کی شکار غیرملکی خاتون نے ملزم کو معاف کردیا
  • کراچی: کیماڑی میں 6 سالہ بچی کے اغوا اور قتل میں ملوث مرکزی ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک
  • کراچی: ڈاکٹر آکاش قتل کیس میں گرفتار تینوں ڈاکو اپنے ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک
  • کراچی، 7 سالہ بچی کے اغوا اور قتل میں ملوث ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک
  • کراچی: 6 سالہ بچی سے مبینہ زیادتی کرنے والا ملزم پولیس مقابلے میں مارا گیا