Jasarat News:
2026-07-24@01:29:04 GMT

عوامی ریفرنڈم کے نتائج خوش آئند ہیں ،پروفیسرمحبوب

اشاعت کی تاریخ: 22nd, January 2026 GMT

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

فیصل آبا د(وقائع نگارخصوصی)جماعت اسلامی کے ضلعی امیرپروفیسرمحبوب الزماںبٹ ،جنرل سیکرٹری یاسراقبال کھارانے بلدیاتی ایکٹ کے خلاف منعقدہ عوامی ریفرنڈم کے نتائج کو خوش آئند اور عوامی شعور کاترجمان قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ عوام نے بڑی تعداد میں اپنی رائے کااظہار کر کے ثابت کر دیا ہے کہ وہ ایک بااختیار، شفاف اور جمہوری بلدیاتی نظام چاہتے ہیں۔ ریفرنڈم میں عوام کی بھرپور شرکت اس بات کا ثبوت ہے کہ شہری اپنے بنیادی جمہوری حقوق سے باخبر ہو چکے ہیں اور اب کسی بھی عوام دشمن قانون کو قبول کرنے کے لیے تیار نہیں۔ انہوںنے کہاکہ عوام نے ووٹ کے ذریعے یہ واضح پیغام دیا ہے کہ اختیارات کی نچلی سطح تک منتقلی کے بغیر عوامی مسائل حل نہیں ہو سکتے۔ یہ نتائج حکومت کے لیے ایک واضح انتباہ ہیں کہ وہ عوامی رائے کا احترام کرے اور بلدیاتی ایکٹ میں ایسی بنیادی اصلاحات کرے جو حقیقی معنوں میں عوام کو بااختیار بنائیں۔ بلدیاتی نظام جمہوریت کی بنیاد ہے اور اس بنیاد کو کمزور کر کے جمہوری استحکام ممکن نہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ ریفرنڈم اس بات کا ثبوت ہے کہ عوام روایتی سیاست سے بیزار ہو چکے ہیں اور اپنے مستقبل کے فیصلوں میں براہِ راست شریک ہونا چاہتے ہیں ۔ عوامی شعور کی یہ بیداری اس جدوجہد کو مزید تقویت دے گی۔ جماعت اسلامی ہر سطح پر عوام کے حقِ حکمرانی کیلئے جدوجہد جاری رکھے گی ۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ بلدیاتی نظام میں شفافیت، خودمختاری اور احتساب کو یقینی بنایا جائے گا۔عوام کا یہ فیصلہ آنے والے دنوں میں سیاسی سمت کا تعین کرے گا۔ یہ تحریک کسی فرد یا جماعت نہیں بلکہ عوام کے حق اور مستقبل کی جنگ ہے۔ حکومت نے اگر عوامی فیصلے کو نظرانداز کیا تو عوامی دباؤ مزید بڑھے گا اور احتجاجی تحریک کو وسعت دی جائے گی۔

وقائع نگار خصوصی گلزار.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: کہ عوام

پڑھیں:

فیلڈ مارشل کا بلوچستان میں دہشت گردی کو پوری طاقت سے کچلنے کے عزم کا اظہار

فوٹو: آئی ایس پی آر 

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے بلوچستان میں دہشت گردی کو پوری طاقت سے کچلنے کے عزم کا اظہار  کیا ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق 20ویں نیشنل ورکشاپ بلوچستان کے شرکاء کی جی ایچ کیو آمد کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے فیلڈ مارشل نے کہا کہ بیرونی سرپرستی میں پراکسی عناصر بلوچستان میں تشدد کو ہوا دینے، استحکام کو نقصان پہنچانے اور امن خراب کرنے کی کوشش کرتے رہے ہیں، تاہم ان کے ناپاک عزائم کو مسلح افواج کے مضبوط اور فیصلہ کن جواب اور عوام کے اتحاد سے ناکام بنادیا جائے گا۔

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا کہنا ہے کہ بلوچستان پاکستان کا فخر ہے، یہ صوبہ بے پناہ قدرتی وسائل سے مالا مال ہے، بلوچستان کے متحرک، باہمت، ثابت قدم اور محبِ وطن عوام اس کی سب سے بڑی طاقت ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سیکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی مسلسل کوششیں بلوچستان میں دیرپا امن لائیں گی، فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان کے خلاف ٹارگیٹڈ آپریشنز جاری رہیں گے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل نے ملک کے مستقبل کی سمت کے تعین کے لیے قومی اتحاد اور ثابت قدمی کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی مسلح افواج عوام کے اتحاد، عزم اور ثابت قدمی کی بدولت ان مذموم عزائم کو ناکام بنائیں گی۔

متعلقہ مضامین

  • حکومت نے یومیہ بنیادوں پر آج پھر عوام پر پیٹرول بم گرا دیا
  • خیبر پختونخوا میں بلدیاتی انتخابات مرحلہ وار ہونے کا امکان
  • نذیر احمد جنجوعہ قائم مقام سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی پاکستان مقرر
  • فیلڈ مارشل عاصم منیر کا بلوچستان میں پائیدار امن کے عزم کا اعادہ
  • عوامی مسائل کے حل میں تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی، ضیاء الحسن لنجار
  • جماعت اسلامی کے سیکریٹری جنرل امیرالعظیم انتقال کرگئے
  • جماعت اسلامی بنگلہ دیش کے رکنِ پارلیمنٹ  کی نوجوان خاتون کے ساتھ نازیبا ویڈیو سامنے آگئی
  • ٹرمپ کے وار پاورز محدود؛ امریکی پارلیمان نے ایران جنگ روکنے کی قرارداد منظور کرلی
  • فیلڈ مارشل کا بلوچستان میں دہشت گردی کو پوری طاقت سے کچلنے کے عزم کا اظہار
  • کے پی اسمبلی کا منظور شدہ بلدیاتی حکومت کا نیا ترمیمی بل آئین و قانون سے متصادم ہے، الیکشن کمیشن