نوشہروفیروز کی ڈسٹرکٹ جیل انتظامیہ کا انوکھا کارنامہ
اشاعت کی تاریخ: 22nd, January 2026 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
محراب پور(جسارت نیوز) نوشہرو فیروز کی ڈسٹرکٹ جیل انتظامیہ کا انوکھا کارنامہ، قیدیوں کیلئے مخصوص پولیس موبائل سے جیل احاطہ میں زرعی اراضی کو ہموار کرنے کی ویڈیو وائرل، ڈسٹرکٹ جیل نوشہرو فیروز کے قیدیوں کو عدالت میں شنوائی کیلئے مخصوص پولیس موبائل سے جیل انتظامیہ سے زرعی زمین کو ہموار کرنا شروع کر دیا ہے، ڈسٹرکٹ جیل احاطہ کی زرعی اراضی میں ہل اور رولر ٹریکٹر کی بجائے پولیس موبائل سے کرنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد سیاسی، سماجی حلقوں نے جیلر اور دیگر عملے کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے، دوسری جانب ضلعی پولیس ترجمان نوشہرو فیروز شوکت کلو کی پریس ریلیز کے مطابق مذکورہ پولیس موبائل ڈسٹرکٹ پولیس کی نہیں بلکہ ڈسٹرکٹ جیل نوشہرو فیروز کی ہے، جیل انتظامیہ کا موقف سامنے نہیں آیا ۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: جیل انتظامیہ پولیس موبائل نوشہرو فیروز ڈسٹرکٹ جیل
پڑھیں:
موبائل کال اور انٹرنیٹ پیکجز مہنگے، صارفین پر نیا مالی بوجھ
اسلام آباد: موبائل انٹرنیٹ پیکجز مہنگے ہونے سے ملک بھر کے لاکھوں موبائل صارفین کو اضافی اخراجات کا سامنا کرنا پڑے گا۔ پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کی جانب سے جاری کردہ تازہ تفصیلات کے مطابق مختلف موبائل کمپنیوں کے متعدد کال، ہائبرڈ اور ڈیٹا پیکجز کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ کیا گیا ہے۔
پی ٹی اے کے مطابق مختلف موبائل آپریٹرز کے 15 مقبول ہائبرڈ اور ڈیٹا اونلی پیکجز کی قیمتوں میں 33 فیصد تک اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جس کے بعد صارفین کو پہلے کے مقابلے میں زیادہ رقم ادا کرنا ہوگی۔
جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ماہانہ کال اور ڈیٹا پیکجز کی قیمتوں میں 500 روپے تک اضافہ کیا گیا ہے، جبکہ 15 روزہ پیکجز اب 300 روپے تک مہنگے ہو گئے ہیں۔
اسی طرح ہفتہ وار ہائبرڈ پیکجز کی قیمت میں 130 روپے تک اضافہ کیا گیا ہے، جبکہ تین روزہ پیکجز 21 روپے، دو روزہ پیکجز 20 روپے اور ایک روزہ ہائبرڈ پیکجز 5 روپے تک مہنگے کر دیے گئے ہیں۔
پی ٹی اے کا کہنا ہے کہ صارفین کی سہولت کے لیے تمام نئی ٹیرف تفصیلات ادارے کی ویب سائٹ پر جاری کر دی گئی ہیں، جہاں مختلف موبائل کمپنیوں کے کال اور انٹرنیٹ پیکجز، ان کی مدت، قیمت اور دستیاب سہولیات کا بآسانی موازنہ کیا جا سکتا ہے۔
اتھارٹی کے مطابق اس اقدام کا مقصد ٹیلی کام شعبے میں شفافیت کو فروغ دینا اور صارفین کو مختلف موبائل کمپنیوں کے پیکجز سے متعلق درست اور مکمل معلومات فراہم کرنا ہے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ موبائل اور انٹرنیٹ خدمات کی قیمتوں میں اضافے سے طلبہ، فری لانسرز، آن لائن کاروبار کرنے والے افراد اور روزمرہ انٹرنیٹ استعمال کرنے والے صارفین کے ماہانہ اخراجات میں مزید اضافہ ہوگا۔