Al Qamar Online:
2026-07-24@00:53:17 GMT

ایکس اکائونٹ بندش:پی ٹی اے کا جواب غیر تسلی بخش قرار

اشاعت کی تاریخ: 22nd, January 2026 GMT

ایکس اکائونٹ بندش:پی ٹی اے کا جواب غیر تسلی بخش قرار

 اسلام آباد:اسلام آباد ہائی کورٹ کی جانب سے سابق وزیراعظم عمران خان کا ایکس اکائونٹ بند کرنے کے کیس میں پی ٹی اے کا جواب غیر تسلی بخش قرار دے دیا گیا۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس ارباب محمد طاہر نے عمران خان کا ایکس اکائونٹ بند کرنے کی درخواست پر سماعت کی، جس میں انہوں نے ریمارکس دیے کہ جیل حکام ، پی ٹی اے اور دیگر فریقین کو جواب آچکا ہے، پی ٹی اے کا جواب غیر تسلی بخش ہے، دیکھ لیں رٹ پٹیشن کیا ہے اور آپ کا جواب کیا ہے۔

دوران سماعت عمران خان کے وکیل سلمان اکرم راجہ نے عدالت کو بتایا کہ بانی چیئرمین پی ٹی آئی سے اس کیس سے متعلق مشاورت کے لیے ملاقات نہیں ہوسکی، انہوں نے کیس کیا ہوا ہے لیکن مجھے میرے کلائنٹ سے ملنے کی اجازت نہیں، یہ کیس فائل ہونے کے بعد میری عمران خان سے ملاقات نہیں ہوئی۔

 اس پر سرکاری وکیل نے موقف اپنایا کہ ’ملاقاتوں والے کیسز سننے والا لارجر بینچ ہے، جس پر جسٹس ارباب محمد طاہر نے کہا کہ وہ کہہ رہے ہیں جب تک ملاقات نہیں ہوگی یہ کیس کیسے آگے بڑھے گا؟۔

عدالت نے سرکاری وکیل کو ہدایت کی کہ ’آپ نے جو بھی کہنا ہے وہ تحریری طور پر دے دیں‘، سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ ’ملاقات کرنے کا آپ کا آرڈر 4 نومبر کا ہے، 2 ماہ سے عمل نہیں ہو رہا، کیا میں وہاں جیل میں آج ملاقات کے لیے جاوئوں؟۔

 جس پر جسٹس ارباب محمد طاہر نے ریمارکس دیے کہ ’اس حوالے سے مناسب آرڈر جاری کردیں گے، اگر ملاقات کی اجازت دیں گے تو یہ کیس آگے چلے گا، آپ کی ملاقات ہوگئی تو 24 فروری کو حتمی دلائل ہوں گے۔

بتایا گیا ہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ نے سلمان اکرم راجہ سے عمران خان کی ملاقات نہ کرانے پر توہین عدالت درخواست میں تفصیلی جواب طلب کرلیا۔

 سابق وزیراعظم سے ان کے وکیل سلمان اکرم راجہ کی ملاقات نہ کروانے پر توہین عدالت کی درخواست پر سرکاری وکیل سے جواب مانگتے ہوئے ہدایت کی ہے کہ ایڈووکیٹ جنرل اسلام آباد آفس تحریری جواب جمع کرا دے‘، بعد ازاں عدالت نے 24 فروری تک کیس کی مزید سماعت ملتوی کردی۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Al Qamar Online

کلیدی لفظ: پاکستان کھیل

پڑھیں:

خیبرپختونخوا؛ کوہستان مالیاتی اسکینڈل، عدالت کا 21 کروڑ 13 لاکھ سے زائد ضبط کرنے کا حکم

پشاور کی احتساب عدالت نے اپر کوہستان مالیاتی اسکینڈل سے 21 کروڑ 13 لاکھ 76 ہزار 685 روپے بحق سرکار ضبط کرنے کا حکم جاری کردیا۔

پشاور کی احتساب عدالت کے جج محمد ظفر نے اپرکوہستان مالیاتی اسکینڈل میں کروڑوں روپے کی ضبطگی سے متعلق درخواست پر تحریری فیصلہ جاری کر دیا۔

احتساب عدالت نے ملزم دوراج خان کی جانب سے دائر پلی بارگین درخواست کے تناظر میں 21 کروڑ 13 لاکھ 76 ہزار 685 روپے بحق سرکار ضبط کرنے کے احکامات جاری کردیے ہیں۔

فیصلے کے مطابق نیب خیبرپختونخوا اپرکوہستان میں جعلی بلوں اور بوگس دعوؤں کے ذریعے سرکاری فنڈز میں کرپشن کی تحقیقات کر رہا ہے، ملزم کے قریبی رشتہ داروں کے نام پر کھولے گئے بینک اکاؤنٹس میں موجود 21 کروڑ 13 لاکھ 76 ہزار 685 روپے ضبط کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔

عدالت نے فیصلے میں کہا ہے کہ ملزم دوراج خان اس مقدمے میں گرفتار ہے اور جوڈیشل ریمانڈ پر جیل میں ہے اور دوران تفتیش انکشاف ہوا کہ ملزم نے مبینہ کرپشن کی رقم چھپانے کےلیے بیشام کے نجی بینک میں قریبی رشتہ داروں کے نام پر اکاؤنٹس کھلوائے۔

فیصلے میں کہا گیا کہ ملزم کے رشتہ داروں محمد اقبال، محمد ایاز، محمد عمر، کریم داد اور سربلند نے عدالت میں رضاکارانہ بیانات قلم بند کرائے اورمؤقف اختیار کیا کہ انہیں اپنے نام پر موجود اکاؤنٹس میں جرائم سے حاصل شدہ رقم کا علم نہیں تھا۔

احتساب عدالت نے کہا ہے کہ ملزم کے رشتہ داروں نے تمام رقوم بحق سرکار ضبط کرنے پر رضامندی ظاہر کی اور رقم پر کسی قسم کا دعویٰ نہ کرنے کا بیان دیا۔

فیصلے میں مزید بتایا گیا کہ عدالت نے درخواست منظور کرتے ہوئے ضبط شدہ رقم چیئرمین نیب کے نیشنل بینک آف پاکستان، پی ایم سیکریٹریٹ برانچ اسلام آباد کے اکاؤنٹ میں منتقل کرنے کا حکم دیا ہے۔

عدالتی فیصلے کے مطابق ضبط شدہ رقم ملزم کی پلی بارگین کے تحت واجب الادا رقم میں ایڈجسٹ کی جائے گی۔

متعلقہ مضامین

  • انفرااسٹرکچر پر امریکی حملوں کا جواب شدید اور وسیع ہوگا، ایران
  • کراچی: زیادتی کی شکار غیرملکی خاتون نے ملزم کو معاف کردیا
  • قادر آباد بیراج پر اونچے درجے کا سیلاب، چناب میں پانی کا بہاؤ بڑھ گیا
  • کوہستان مالیاتی اسکینڈل، عدالت کا 21 کروڑ 13 لاکھ سے زائد ضبط کرنے کا حکم
  • خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، پنجاب اور کشمیر میں تیز بارشوں کی پیشگوئی، لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ
  • برطانیہ؛ 70 ارکانِ کا نئے وزیراعظم کو خط؛ اسرائیل کیخلاف سخت اقدامات کا مطالبہ
  • اسلام آباد، بلاول بھٹو سے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین کی ملاقات
  • وزیراعظم سے چینی کمپنی کے وفد کی ملاقات، غذائی تحفظ کے منصوبوں پر تبادلہ خیال
  • بلاول کے پنجاب کے شہروں کی صورتحال پر سوالات، مریم اورنگزیب نے ویڈیو جاری کرکے جواب دیدیا
  • خیبرپختونخوا؛ کوہستان مالیاتی اسکینڈل، عدالت کا 21 کروڑ 13 لاکھ سے زائد ضبط کرنے کا حکم