عراقی وزیراعظم اور شامی صدر کی ٹیلی فون پر گفتگو
اشاعت کی تاریخ: 22nd, January 2026 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
بغداد (انٹرنیشنل ڈیسک) عراقی وزیراعظم محمد شیاع سودانی نے شامی عبوری رہنما احمد الشرع سے ٹیلیفون پر رابطہ کیا، جس میں دونوں ممالک کے درمیان سرحدی سلامتی پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ یہ رابطہ ایسے وقت میں ہوا جب شام سے داعش کے ممکنہ دراندازی کے خدشات بڑھتے جا رہے ہیں۔عراقی وزیراعظم کے میڈیا آفس کی جانب سے جاری بیان کے مطابق احمد الشرع نے عراق اور شام کے درمیان مشترکہ سرحدوں کے تحفظ کے لیے اپنے ملک کے عزم کا اعادہ کیا اور اس حوالے سے عراقی حکومت کے اقدامات اور کوششوں کو سراہا۔ انہوں نے دونوں ممالک کے درمیان باہمی تعاون اور ہم آہنگی کو مزید مضبوط بنانے، داعش کے باقی ماندہ دہشت گرد عناصر کے تعاقب، اور سرحدی گزرگاہوں کو دوبارہ کھولنے پر زور دیا ۔وزیراعظم محمد شیاع سودانی نے شام کی سلامتی اور استحکام کے لیے عراق کی مکمل حمایت کا اظہار کیا۔ انہوں نے بحرانوں کے حل کے لیے مکالمے کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے شامی عوام کے تمام طبقات کے حقوق کے تحفظ، شامی سرزمین کے اتحاد اور خودمختاری کو یقینی بنانے کی ضرورت پر بھی روشنی ڈالی۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
پاک ویسٹ انڈیز ٹیسٹ سیریز، ٹرافی کی رونمائی کردی گئی
ویسٹ انڈیز (نیوز ڈیسک)پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان ٹیسٹ سیریز کی ٹرافی کی رونمائی کر دی گئی۔
قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم اور ویسٹ انڈیز کے کپتان روسٹن چیز نے ٹیسٹ سیریز کے ٹرافی کی رونمائی کی، ٹرافی کی رونمائی برائن لارا کرکٹ اکیڈمی میں کی گئی۔
دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ 25 جولائی سے شروع ہوگا۔
مزید پڑھیں۔حکومت کا بڑا ریلیف، الیکٹرک بائیکس پر سبسڈی اور بلاسود قرض کا اعلان