Nawaiwaqt:
2026-07-24@04:48:41 GMT

ٹرمپ کا بورڈ آف پیس نو آبادیاتی نظام کی نئی شکل: حافظ نعیم

اشاعت کی تاریخ: 22nd, January 2026 GMT

ٹرمپ کا بورڈ آف پیس نو آبادیاتی نظام کی نئی شکل: حافظ نعیم

لاہور (خصوصی نامہ نگار) امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ خیبر پی کے اور اس کے ملحقہ قبائلی اضلاع کے عوام کو بے گھرکرنے کا سلسلہ بند کیا جائے۔ حکومت مسائل کو مذاکرات کے ذریعے حل کرنے کی کوشش کرے، جماعت اسلامی ملٹری آپریشن کے نتیجے میں عوام کو گھروں سے نکال کرذلیل کرنے کی کبھی حمایت نہیں کرے گی۔ ان خیالات کا اظہار انھوں نے صوبائی ہیڈکوارٹر مرکز اسلامی پشاور میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ حافظ نعیم الرحمن نے کہا شدید سردی میں ضلع تیراہ کے لاکھوں متاثرین کو بے گھرکرنے میں وفاقی و صوبائی حکومتیں برابر کی شریک ہیں۔ انہوں نے کہا مشرف کے بعد زرداری، نواز شریف، عمران خان اور اب شہباز شریف کی حکومت ایک دوسرے کا تسلسل ہیں۔ قبائلی علاقے قیام پاکستان سے لے کر مشرف دور تک محفوظ سمجھے جاتے تھے۔ ضلع تیراہ کی ڈھائی لاکھ آبادی کو بے گھرکیا جا رہا ہے اور اس عمل میں مرکزی اور صوبائی حکومتیں ایک پیج پر ہیں۔ صوبے کے وزیراعلیٰ کا اپنا آبائی علاقہ تیراہ اس وقت ملٹری آپریشن کی زد میں ہے۔ امیر جماعت اسلامی نے گزشتہ روز باجوڑ میں جماعت اسلامی کے رہنما مولانا وحید گل کے گھر کو دھماکے سے نقصان پہنچانے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا موجودہ مسائل اور مشکلات کو عوام کی رائے سے بننے والی حکومت ہی ختم کر سکتی ہے۔ کراچی میں جماعت اسلامی نے میئر کا الیکشن واضح اکثریت سے جیتا، لیکن ہمارے مینڈیٹ پر ڈاکہ ڈالا گیا اور کراچی پر پیپلز پارٹی کا قبضہ میئر مسلط کر دیا گیا، سالوں سے سندھ پر برسراقتدار ہے۔ حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ متناسب نمائندگی کے ذریعے عوامی مینڈیٹ سے بننے والی حکومت ہی ملک کو حقیقی تبدیلی سے ہمکنار کر سکتی ہے۔حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ کے بورڈ آف پیس میں پاکستان کی شمولیت کے حکومتی فیصلے کو مسترد کرتے ہیں۔ ٹرمپ کا بورڈ آف پیس نو آبادیاتی نظام کی نئی شکل ہے جس میں عراق کو تباہ کرنے والے ٹونی بلیئر جیسے مجرم موجود ہیں۔ ایکس پر اظہار خیال کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ بورڈ آف پیس فلسطینیوں کے وسائل اور زمینوں پر قبضے کا نیا نظام ہے۔ تعمیر نو کے نام پر غزہ پر امریکی قبضہ ناقابل قبول ہے۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: حافظ نعیم الرحمن نے کہا جماعت اسلامی

پڑھیں:

کوئٹہ: سرکاری دستاویزات میں شہریوں کو غیرقانونی سہولت دینے والے 14 ایجنٹ گرفتار

فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) بلوچستان نے کوئٹہ شہر میں مختلف وفاقی اداروں کے مبینہ ایجنٹس کے خلاف بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن کرتے ہوئے 14 افراد کو گرفتار کرلیا۔

 ڈائریکٹر ایف آئی اے بلوچستان بہرام مندوخیل کے مطابق کارروائی کے دوران نادرا، سوئی سدرن گیس کمپنی، پاسپورٹ آفس اور میٹروپولیٹن کارپوریشن سے متعلق مبینہ ایجنٹس کو حراست میں لیا گیا ہے، جو شہریوں کو مختلف سرکاری امور میں غیر قانونی سہولت کاری فراہم کرنے میں ملوث تھے۔

انہوں نے بتایا کہ گرفتار ملزمان مبینہ طور پر برتھ سرٹیفکیٹس، قومی شناختی کارڈز، پاسپورٹس اور دیگر سرکاری دستاویزات کے حصول کے لیے غیر قانونی طریقے سے سہولت فراہم کرتے اور شہریوں سے رقوم وصول کرتے تھے۔

ڈائریکٹر ایف آئی اے کا کہنا تھا کہ گرفتار ملزمان سے تفتیش جاری ہے اور ابتدائی تحقیقات کی روشنی میں ان کے نیٹ ورک میں شامل دیگر افراد کی نشاندہی کی جا رہی ہے۔ امید ہے کہ مزید گرفتاریاں بھی عمل میں آئیں گی۔

بہرام مندوخیل نے کہا کہ ایف آئی اے سرکاری اداروں میں بدعنوانی، جعلسازی اور غیر قانونی سہولت کاری کے خاتمے کے لیے کارروائیاں جاری رکھے گی اور قانون شکنی میں ملوث عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائی کی جائے گی۔

متعلقہ مضامین

  • پیٹرول کی قیمتیں روزانہ بدلنے کا نظام، عوام خوش یا پریشان؟
  • کوئٹہ، سرکاری دفاتر میں ایجنٹس کیخلاف ایف آئی اے کی کارروائی، 14 افراد گرفتار
  • نذیر احمد جنجوعہ قائم مقام سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی پاکستان مقرر
  • مودی کا امتحانی پرچے لیک کرنے والوں کے خلاف فاسٹ ٹریک عدالتیں قائم کرنے کا اعلان
  • سلمان خان بیان، بھارتی طلباء کے احتجاج پر دبنگ خان کی کھل کر حمایت
  • جماعت اسلامی کے سیکریٹری جنرل امیرالعظیم انتقال کرگئے
  • جماعت اسلامی بنگلہ دیش کے رکنِ پارلیمنٹ  کی نوجوان خاتون کے ساتھ نازیبا ویڈیو سامنے آگئی
  • کوئٹہ: سرکاری دستاویزات میں شہریوں کو غیرقانونی سہولت دینے والے 14 ایجنٹ گرفتار
  • ٹرمپ کے وار پاورز محدود؛ امریکی پارلیمان نے ایران جنگ روکنے کی قرارداد منظور کرلی
  • کاوا مینز والی بال چیمپئن شپ: قومی ٹیم نے دوسرے روز بنگلا دیش کو شکست دے دی