جماعت اسلامی سے وابستہ افراد کتاب سے دوستی مضبوط کریں،پروفیسر سہیل احمد شارق
اشاعت کی تاریخ: 22nd, January 2026 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
260122-08-26
حیدرآباد (نمائندہ جسارت) جماعت اسلامی شہدادپور کے تحت اسٹڈی سرکل کا انعقاد کیا گیا۔صوبائی ڈپٹی جنرل سیکرٹری پروفیسر سہیل احمد شارق نے سید ابوالاعلیٰ مودودی کی معروف ترین کتاب دینیات پر اسٹڈی سرکل کنڈکٹ کیا۔سرکل میں امیرجماعت اسلامی ضلع سانگھڑ رفیق احمد منصوری،ضلعی جنرل سیکرٹری ارشد خاصخیلی،جماعت اسلامی شہدادپور شوکت کمبوہ،نائب امراء آصف محمود قریشی،بشیراحمد،شفیق الرحمان اور دیگر ذمے داران اور کارکنان نے شرکت کی۔اس موقع جماعت اسلامی کے صوبائی ڈپٹی جنرل سیکرٹری پروفیسر سہیل احمد شارق کا کہنا تھا کہ مطالعہ اور کتاب دوستی انسان کو ذہنی تقویت فراہم کرتا ہے۔سوشل میڈیا اور روز مرہ کی مصروفیات میں کتاب سے رشتہ کمزور ہوجاتا جارہا ہے۔جماعت اسلامی سے وابستہ افراد کتاب دوستی مضبوط کریں۔ان کا مزید کہنا کہ تھا سید ابوالاعلیٰ مودودی کے لیٹریجر نے کئی زندگیوں کو بدل کر رکھ دیا۔ موجود حالات پر تبصرہ کرتے ہوئے سہیل احمد شارق نے کہا سندھ کے عوام اپنے حقوق سے محروم ہیں۔پیپلز پارٹی نے 15 سال اقتدار کے مزے لوٹنے کے بعد بھی قدرتی ذخائر سے مالامال ضلع سانگھڑ کو بنیادی سہولیات سے محروم رکھا۔شہدادپور کی سڑکیں ٹوٹی اور جابجا گندگی کے ڈھیر نظر آتے ہیں۔آئے روز اسٹریٹ کرائم،گیس بجلی کی غیراعلانیہ طویل لوڈشیڈنگ،لاقانونیت،اور روڈ حادثات کے باعث شہری شدید ذہنی اذیت کا شکار ہیں۔شہدادپور ایک سندھ یونیورسٹی کے کیمپس کا حق رکھتا ہے لیکن شہر کے طلبہ جدید تعلیم کے لیے شہر سے باہر کا رخ کرنے پر مجبور ہیں۔کاروباری طبقہ بھی غیر یقینی صورت حال سے دوچار ہے۔اور کم بیش یہی حالات پورے صوبہ سندھ کے ہیں۔غربت وافلاس اور خوراک کی قلت کی وجہ سے بچے مررہے ہیں لوگ خودکشیاں کر رہے ہیں۔ پیپلز پارٹی کرپشن کی بے تاج بادشاہ ہے جس نے سندھ کے عوام کے دکھوں کا مداوا کرنے کے بجائے اپنے نعرے کے برعکس عوام سے روٹی کپڑا اور مکان چھینا ہے۔آج سندھ حکومت کی حالات یہ ہے کہ وہ کہیں آگ لگ جائے تو وہ آگ بجھانے کی اہلیت بھی نہیں رکھتی۔ سندھ کے وسائل کی حفاظت کے بجائے لوٹ ماراور سودے بازی کی ہے۔ اس لیے نظام و قیادت کی تبدیلی سے ہی سندھ کی تقدیر بدل سکتی ہے جس کے لیے جماعت اسلامی بدل دو نظام کو سنوار دو سندھ کو مہم چلا رہی ہے عوام حقیقی تبدیلی سندھ سے بے امنی ڈاکو راج کرپشن و بے امنی کے خاتمے اور عدل وانصاف کے لیے جماعت اسلامی کی جدوجہد کا ساتھ دیں۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: سہیل احمد شارق جماعت اسلامی سندھ کے
پڑھیں:
ٹرمپ کے وار پاورز محدود؛ امریکی پارلیمان نے ایران جنگ روکنے کی قرارداد منظور کرلی
امریکی ایوانِ نمائندگان نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو ایران کے ساتھ جاری فوجی تنازع سے امریکی افواج واپس بلانے کی ہدایت دینے والی وار پاورز قرارداد دوبارہ منظور کرلی۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق یہ قرارداد اپوزیشن جماعت ڈیموکریٹ کی رکنِ کانگریس پرامیلا جے پال کی جانب سے پیش کی گئی جس کے حق میں 214 جب کہ مخالفت میں 208 ووٹ پڑے۔
رائے شماری میں اپوزیشن جماعت ڈیموکریٹ کے تمام اراکین نے قرارداد کی حمایت کی جب کہ حکمراں جماعت ریپبلکن کے 5 ارکان نے بھی پارٹی پالیسی کے برعکس ووٹ دیتے ہوئے قرارداد کے حق میں رائے دی۔
خیال رہے کہ یہ دوسری بار ہے کہ ایوانِ نمائندگان نے اسی نوعیت کی قرارداد منظور کی ہے۔ گزشتہ ماہ بھی ایوان نے ایسی ہی ایک قرارداد منظور کی تھی جسے بعد میں سینیٹ نے بھی منظور کر لیا تھا۔
اگرچہ قرارداد کی منظوری سیاسی لحاظ سے اہم سمجھی جا رہی ہے تاہم اس کی قانونی حیثیت محدود ہے۔ ٹرمپ انتظامیہ کا مؤقف ہے کہ اس قسم کی وار پاورز قراردادیں آئین سے مطابقت نہیں رکھتیں اور صدر بطور کمانڈر اِن چیف قومی سلامتی کے معاملات میں فوجی فیصلے کرنے کا اختیار رکھتے ہیں۔
ووٹنگ سے قبل ہونے والی بحث میں ایوانِ خارجہ امور کمیٹی کے سرکردہ ڈیموکریٹ رکن گریگ میکس نے کہا کہ صدر ٹرمپ نے کانگریس کی پیشگی منظوری کے بغیر ایران کے خلاف فوجی کارروائی کر کے امریکی قانون اور آئینی تقاضوں کی خلاف ورزی کی ہے۔
یہ قرارداد ایسے وقت منظور ہوئی جب یمن کے حوثیوں کے بحیرہ احمر میں سعودی آئل ٹینکرز پر حملوں کے بعد عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں 100 ڈالر فی بیرل سے تجاوز کرچکی ہیں۔