data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

260122-08-9
کراچی (اسٹاف رپورٹر) جماعت اسلامی سندھ کے نائب امیر حافظ نصراللہ چنا نے کہا ہے کہ آئین و قانون پرعملدآمد کے بغیر کوئی بھی ملک و معاشرہ ترقی نہیں کرسکتا۔ بدل دو نظام کا نعرہ عوام کے دلوں کی آوازبن چکا ہے ۔کیلاش کولہی، نادرجمالی سے لے کرکنڈیارومیں ڈاکوئوں سے مزاحمت پر تھرکے نوجوان راشدکا بے دردی سے قتل اورجیکب آباد ضلع میں پولیس اہلکاروں کا تحویل میں خاتون کے ساتھ اجتماعی آبروریزی کا واقعہ سندھ میں بدامنی ،لاقانونیت اوردرندگی کی بدترین مثال ہے۔گزشتہ 18سال سے تسلسل کے ساتھ سندھ پربرسراقتدارپیپلزپارٹی سندھ میں قیام امن جرائم کے خاتمے اورعوام کے جان ومال کی حفاظت میں ناکام ثابت ہوئی ہے۔فرسودہ وکرپٹ نظام وقیادت کی تبدیلی سے ہی ملک کی قسمت تبدیلی عوام مسائل سے نجات حاصل کرسکتے ہیں۔ان خیالات کااظہار انہوں نے ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کشمورکے نومنتخب صدرآفتاب احمد چنا کو مبارکباددینے کے موقع پربات چیت کے دوران کیا۔انہوں نے مزید کہاکہ گل پلازہ میں قیمتی جانوں واملاک کا نقصان پرہرپاکستانی دکھی ہے کتنا بھی معاوضہ ہو وہ انسانی جان کا متبادل نہیں ہوسکتا۔ اس سانحے میں حکومتی غفلت کرپشن اورانتظامی نااہلی وضح نظر آرہی ہے۔اس واقعے نے چند دن پہلے پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول زرداری کی جانب سے ایوان صدر اسلام آبادمیں پیش کردہ17 سال کی کارکردگی پرپانی پھیردیا ہے۔

اسٹاف رپورٹر سیف اللہ.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

حکومت نے یومیہ بنیادوں پر آج پھر عوام پر پیٹرول بم گرا دیا

اسلام آباد (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔ 23 جولائی 2026ء ) وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کا اعلان کردیا ہے۔ پیٹرولیم ڈویژن کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 4 روپے 40 پیسے فی لیٹر اضافہ کردیا ہے۔ پیٹرول کی نئی قیمت 331 روپے 52 پیسے فی لیٹر مقرر کردی گئی ہے۔ جبکہ ڈیزل کی قیمت فی لیٹر قیمت میں 3 روپے 62 پیسے اضافہ کر دیا گیا ہے، ڈیزل کی نئی قیمت 378 روپے 66 پیسے فی لیٹر مقرر کردی گئی۔

(جاری ہے)

نئی قیمتوں کا اطلاق آج رات 12 کے بعد ایک دن کیلئے ہوگا۔ یاد رہے وفاقی کابینہ نے پیٹرولیم مصنوعات کے لیے روزانہ قیمتوں کے تعین کا نیا نظام منظور کر لیا جس کے تحت اوگرا اب پیٹرول اور ڈیزل کی ایکس ڈپو قیمتیں روزانہ جاری کرے گا۔ پیٹرول اور ڈیزل کی نئی قیمتیں گزشتہ سات کاروباری دن کی اوسط عالمی قیمت کے مطابق ہوں گی، پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں کا تعین عالمی مارکیٹ کے حساب سے کیا جائے گا۔ قیمتوں کے اعلان کے لیے وزیراعظم یا وفاقی حکومت کی پیشگی منظوری درکار نہیں ہوگی جبکہ اوگرا بغیر وزیراعظم یا حکومت کی منظوری کے قیمتوں کا اعلان کرے گا۔

متعلقہ مضامین

  • پیٹرول کی قیمتیں روزانہ بدلنے کا نظام، عوام خوش یا پریشان؟
  • حکومت نے یومیہ بنیادوں پر آج پھر عوام پر پیٹرول بم گرا دیا
  • سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات و نشریات کا اجلاس،فلم "بلھا" پر پابندی یا نام تبدیلی کی سفارش، صحافیوں کے ہاؤسنگ کوٹے اور پیکا کیسز پر اہم فیصلے
  • مودی کا امتحانی پرچے لیک کرنے والوں کے خلاف فاسٹ ٹریک عدالتیں قائم کرنے کا اعلان
  • وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کا مون سون کے پیش نظر انتظامیہ کو الرٹ رہنے کا حکم
  • عوامی مسائل کے حل میں تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی، ضیاء الحسن لنجار
  • حکومت مساجد و مدارس کی رجسٹریشن کے پروسس کو آسان بنائے، شاہ عبدالحق قادری
  • جدہ قونصل خانے میں اہم انتظامی تبدیلی، فرینہ ارشد نے ڈپٹی قونصل جنرل کا عہدہ سنبھال لیا
  • سلمان خان بیان، بھارتی طلباء کے احتجاج پر دبنگ خان کی کھل کر حمایت
  • سندھ کابینہ نے صوبے کے سرکاری ملازمین کے کنوینس الاؤنس میں اضافہ کر دیا ہے، شرجیل میمن