مری میں 20 انچ تک برف باری متوقع، پنجاب حکومت کی اہم ہدایات جاری
اشاعت کی تاریخ: 22nd, January 2026 GMT
لاہور:
مغربی سسٹم کے زیر اثر مری میں بارش کے ساتھ 12 سے 20 انچ تک برفباری متوقع ہے جس کے حوالے سے پنجاب حکومت نے اہم ہدایات بھی جاری کر دیں۔
صوبائی وزیر مواصلات ملک صہیب احمد بھرتھ انتظامات کا جائزہ لینے مری پہنچے، صوبائی وزیر نے ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریشن کے اجلاس کی صدارت کی۔ برف باری، روڈ کلیئرنگ اور لینڈ سلائیڈنگ سے نمٹنے کے انتظامات پر بریفنگ دی گئی۔
بریفنگ میں بتایا گیا کہ آج اور کل مری میں برف باری اور بارش کی پیش گوئی ہے، 12 سے 20 انچ برف پڑنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔
صوبائی وزیر مواصلات نے ہدایت کی کہ حساس شاہراہیں اور پوائنٹس کی نشاندہی مکمل کی جائے، مری میں داخل ہونے والی گاڑیوں کی مسلسل مانیٹرنگ کی جائے۔
ملک صہیب احمد بھرتھ نے ہدایت دی کہ کسی بھی ہنگامی صورتحال میں فوری رسپانس یقینی بنایا جائے گا، محکمہ موسمیات سے مکمل رابطہ رکھا جائے اور بروقت اَپ ڈیٹس لی جائیں۔
صوبائی وزیر نے مری کی مختلف شاہراہوں کا معائنہ کرنے کے ساتھ سالٹ کیمپس اور ٹورسٹ فیسلیٹیشن سینٹرز کا دورہ کیا۔ میکنیکل ونگ کی برف ہٹانے اور روڈ کلیئر کرنے والی مشینری کا جائزہ لیا گیا۔
انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت سیاحوں اور مقامی آبادی کو سہولیات کی فراہمی کے لیے متحرک ہے، برف باری کے طوفان سے نمٹنے کے لیے جامع پالیسی تشکیل دی جا رہی ہے۔ ہائی وے ڈیپارٹمنٹ، ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریشن، ٹریفک پولیس، ریسکیو 1122 اور دیگر ادارے مکمل رابطہ رکھیں۔
صوبائی وزیر نے کہا کہ نمک کے بیگز کی وافر مقدار اسٹور رومز میں موجود ہے، مری میں 13 ٹورسٹ فیسلیٹیشن سینٹرز مکمل طور پر فعال ہیں۔
ڈی سی مری، اسسٹنٹ کمشنر، محکمہ ہائی وئے اور میکینکل ونگ کے افسران بھی اس موقع پر موجود تھے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
پڑھیں:
فیصل آباد:حکومت سے مذاکرات ناکام ہونے پر پیٹرول پمپ مالکان کا پمپس بند رکھنے کا اعلان
اسلان درانی : فیصل آباد میں حکومت اور پٹرول پمپ مالکان کے درمیان مذاکرات کامیاب نہ ہو سکے، جس کے بعد پٹرول پمپ مالکان نے ہڑتال کا اعلان کر دیا, ہڑتال کے باعث شہر میں متعدد پٹرول پمپس پر پٹرول کی فراہمی معطل ہو گئی، جس سے شہریوں کو ایندھن کے حصول میں شدید مشکلات کا سامنا ہے۔
اطلاعات کے مطابق پاکستان اسٹیٹ آئل (PSO) اور گو (GO) کے چند پمپس کے علاوہ بیشتر مقامات پر پٹرول دستیاب نہیں، جبکہ کھلے پمپس پر بھی گاڑیوں کی لمبی قطاریں دیکھی جا رہی ہیں۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ پٹرول تک رسائی ان کے لیے ایک بڑا چیلنج بن چکی ہے۔
پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی
شہریوں نے شکایت کی کہ پٹرول پہلے ہی مہنگا ہو چکا ہے اور اب اس کی عدم دستیابی نے مشکلات میں مزید اضافہ کر دیا ہے۔ بعض شہریوں کا کہنا ہے کہ پٹرول پمپ مالکان سپلائی میں تعطل کو جواز بنا رہے ہیں، جس سے عام صارفین متاثر ہو رہے ہیں۔
شہریوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ عوامی مفاد کو مدنظر رکھتے ہوئے فوری اقدامات کیے جائیں، پٹرول کی بلا تعطل فراہمی یقینی بنائی جائے اور حکومت و پٹرول پمپ مالکان کے درمیان پیدا ہونے والے تنازع کو جلد از جلد حل کیا جائے تاکہ معمولاتِ زندگی متاثر نہ ہوں۔
جعلی امیدواروں کی شامت، پی پی ایس سی امتحانات میں بائیو میٹرک نظام نافذ