پاکستان تیزی سے ترقی کی راہ پر، سیاسی و عسکری قیادت میں مکمل ہم آہنگی ہے، وزیراعظم
اشاعت کی تاریخ: 21st, January 2026 GMT
وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان زراعت، صنعت، کانکنی، مصنوعی ذہانت (اے آئی) اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کے شعبوں میں تیزی سے ترقی کی جانب بڑھ رہا ہے، حکومت مکمل شفافیت کے ساتھ آگے بڑھ رہی ہے اور سیاسی و عسکری قیادت کے درمیان مکمل ہم آہنگی موجود ہے۔ پاکستان کو برآمدات پر مبنی ترقی کی راہ اپنانا ہوگی اور سماجی اشاریوں کو بہتر بنانے کے لیے مشترکہ کاوشیں ناگزیر ہیں۔
مزید پڑھیں: دہشتگردی کو پاکستان کی سرحدوں سے اٹھا کر بحرِ ہند میں ڈبو دیا جائے گا، وزیراعظم محمد شہباز شریف
عالمی اقتصادی فورم کے 56ویں سالانہ اجلاس کے موقع پر پاکستان پویلین میں پاکستان بریک فاسٹ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ ملکی معیشت کے بڑے اشاریے تسلی بخش ہیں۔ مہنگائی کی شرح 30 فیصد سے کم ہو کر 5.
پاکستان زراعت، صنعت ،کانکنی، اے آئی اور آئی ٹی کے شعبوں میں تیزی سے اڑان بھرنے والا ہے، حکومت مکمل شفافیت کے ساتھ آگے بڑھ رہی ہے،سیاسی اور عسکری قیادت کے درمیان مکمل ہم آہنگی ہے،وزیراعظم محمد شہباز شریف@azamshaam @AmirSaeedAbbasi pic.twitter.com/s8NiT1dBfy
— Media Talk (@mediatalk922) January 21, 2026
وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان کانکنی اور معدنیات کے شعبے میں بڑے پیمانے پر داخل ہو چکا ہے اور اس ضمن میں امریکی اور چینی کمپنیوں کے ساتھ معاہدے اور مفاہمتی یادداشتیں طے پا چکی ہیں۔ آئی ٹی برآمدات میں نمایاں بہتری آئی ہے اور یہ سالانہ 3 ارب ڈالر تک پہنچ چکی ہیں۔ نوجوانوں کو فنی و پیشہ ورانہ تربیت کے ذریعے بااختیار بنانے کے لیے نیوٹیک سمیت متعدد پروگرامز شروع کیے گئے ہیں، جن کے باعث پاکستانی نوجوان بیرون ملک معیاری روزگار حاصل کر رہے ہیں۔
وزیراعظم نے کہا کہ پی آئی اے کی نجکاری مکمل شفاف طریقے سے کی گئی اور اب دیگر سرکاری اداروں کی نجکاری اور اصلاحات کی جانب بھی پیشرفت جاری ہے۔ یوٹیلٹی اسٹورز، پاسکو اور پی ڈبلیو ڈی جیسے اداروں کو بند کرکے قومی خزانے کو اربوں روپے کے نقصان سے بچایا گیا ہے۔
مزید پڑھیں: وزیراعظم محمد شہباز شریف سے بلاول بھٹو زرداری کی ملاقات، میاں شاہد شفیع کے انتقال پر تعزیت
وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان اس وقت ترقی کے ایک اہم موڑ پر کھڑا ہے، جہاں درست پالیسیوں، اجتماعی محنت، شفافیت اور قومی یکجہتی کے ذریعے ملک کو خوشحال اور مضبوط بنایا جا سکتا ہے۔ انہوں نے اعتماد کا اظہار کیا کہ بے لوث قربانی، انتھک محنت اور واضح مقصد کے ساتھ پاکستان بہت جلد اپنی منزل حاصل کرلے گا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
پاکستان پاکستان بریک فاسٹ پاکستان پویلین سیاسی و عسکری قیادت عالمی اقتصادی فورم مکمل ہم آہنگی وزیراعظم محمد شہباز شریف
ذریعہ
ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: پاکستان پاکستان بریک فاسٹ پاکستان پویلین سیاسی و عسکری قیادت عالمی اقتصادی فورم مکمل ہم آہنگی وزیراعظم محمد شہباز شریف وزیراعظم محمد شہباز شریف مکمل ہم آہنگی عسکری قیادت نے کہا کہ کے ساتھ ہے اور
پڑھیں:
آئی ٹی برآمدات میں اضافہ حکومتی اقدامات اور پالیسیوں کا ثمر ہے، وزیراعظم شریف
تصویر سوشل میڈیا۔وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ آئی ٹی برآمدات میں نمایاں اضافہ حکومت کی ڈیجیٹل معیشت کی ترقی کے لیے اقدامات اور پالیسیوں کا ثمر ہے۔
وزیراعظم کی زیرِ صدارت آئی ٹی کے شعبے کی اسٹریٹیجک روڈ میپ پر پیش رفت کا جائزہ اجلاس ہوا۔
اس موقع پر وزیر اعظم نے کہا کہ ملک میں آئی ٹی کے شعبے کا فروغ اور آئی ٹی سے متعلق برآمدات میں اضافہ حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔
شہباز شریف نے ہدایت کی کہ آئی ٹی کے شعبے کے تربیتی کورسز کی معتبر تھرڈ پارٹی ویلیڈیشن یقینی بنائی جائے، آئی ٹی کے شعبے میں تربیت کے معیار پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا۔
اعلامیہ کے مطابق انہوں نے ملک بھر میں ڈیجیٹل انفرااسٹرکچر مزید بہتر بنانے کی ہدایت کی۔
اجلاس کو دی گئی بریفنگ میں بتایا گیا کہ موبائل اسپیکٹرم کی دستیابی جون 2025 میں 274 میگا ہرٹز سے بڑھ کر جون 2026 میں 880 میگا ہرٹز ہوگئی۔
وزیراعظم کو ’’کنیکٹ پاکستان وژن 2030‘‘ کے اجراء کی تیاریوں پر بھی بریفنگ دی گئی۔
اعلامیہ کے مطابق پاکستان میں اسمارٹ فون استعمال کرنے والوں کا تناسب 2024 میں 62 فیصد سے بڑھ کر جون 2026 میں 72 فیصد ہو گیا۔
بریفنگ کے مطابق جون 2026 تک 5.1 ملین گھروں میں فکسڈ براڈ بینڈ /فائبر کنکشن دیے گئے۔