طلاق کے بعد بھارتی کرکٹر کو ایک اور دھچکا، گرل فرینڈ بھی چھوڑ گئیں
اشاعت کی تاریخ: 22nd, January 2026 GMT
بھارتی کرکٹر یوزویندر چہل اور ان کی مبینہ گرل فرینڈ آر جے ماہوش نے انسٹاگرام پر ایک دوسرے کو ان فالو کر دیا ہے۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی اسپنر یوزویندر چہل اس وقت خبروں میں آئے تھے جب ان کی کوریوگرافر اور رئیلٹی شو اسٹار دھناشری ورما سے طلاق کی خبریں سامنے آئی تھیں۔
بعد ازاں، بھارتی کرکٹر کو کرکٹ میچز سمیت مختلف تقاریب میں ان کی مبینہ گرل فرینڈ آر جے مہوش کے ہمراہ دیکھا گیا جس کے بعد دونوں کے درمیان قریبی تعلقات کی افواہیں زور پکڑ گئیں۔
حالانکہ، دونوں ہی مختلف مواقع پر ڈیٹنگ کی افواہوں کی تردید کرچکے ہیں اور یہ واضح کرچکے ہیں کہ وہ صرف اچھے دوست ہیں۔
View this post on Instagramتاہم، اب ایسا لگتا ہے کہ دونوں کے درمیان تعلقات ختم ہو گئے ہیں، کیونکہ سوشل میڈیا پر ایک دوسرے کو ان فالو کرنے کی خبریں گردش کر رہی ہیں۔
بھارتی میڈیا نے رپورٹ کیا ہے کہ دونوں کے انسٹاگرام اکاؤنٹس چیک کیے گئے جس کے بعد اس بات کی تصدیق ہوئی کہ وہ واقعی ایک دوسرے کی فالوور لسٹ میں شامل نہیں ہیں۔
مزید پڑھیںیوزویندر چہل کی سابقہ اہلیہ کے ساتھ ریئلٹی شو میں شرکت؟ اسپنر کا ردعمل آگیا
یوزویندر چہل اور دیشا پٹنی کے درمیان تعلقات کی افواہیں گرم
اس سے قبل، بھارتی کرکٹر کی سابق اہلیہ کے ہمراہ ایک پروگرام میں ساتھ نظر آنے سے متعلق قیاس آرائیوں کے بعد ایک بار پھر چہل کی ذاتی زندگی خبروں میں آ گئی تھی۔
حال ہی میں یہ افواہیں سامنے آئیں کہ یوزویندر چہل بھارت کے آنے والے بڑے ریئلٹی شو ’دی 50‘ کا حصہ بننے والے ہیں، جو یکم فروری سے نشر ہونے جارہا ہے۔
View this post on Instagramبعض رپورٹس میں یہاں تک کہا گیا کہ اس شو میں چہل کی سابق اہلیہ دھناشری ورما کے ساتھ دوبارہ ملاقات بھی دکھائی جائے گی، جس نے شائقین کی توجہ مزید بڑھا دی۔
View this post on Instagramاس سے قبل اگست 2025 میں راج شمانی کے پوڈکاسٹ میں شرکت کے دوران یوزویندر چہل نے بتایا تھا کہ آن لائن چہ میگوئیوں نے ان کی دوستی پر کس طرح اثر ڈالا۔
بھارتی کرکٹر نے آر جے مہوش کا نام لیے بغیر کہا کہ جب پہلی بار مجھے کسی کے ساتھ دیکھا گیا تو لوگوں نے فوراً ہمیں جوڑنا شروع کر دیا اور اسے گھر توڑنے والی عورت کہا گیا، لوگوں نے بہت گھٹیا باتیں کیں جو مجھے بری لگیں۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: یوزویندر چہل بھارتی کرکٹر کے بعد
پڑھیں:
میکسیکو کی معروف بیوٹی انفلوئنسر کاسمیٹک سرجری کے دوران دم توڑ گئیں
میکسیکو کی معروف بیوٹی انفلوئنسر اور سوشل میڈیا کانٹینٹ کریئٹر، 30 سالہ ایڈریانا گارشیا کاسمیٹک سرجری کے دوران انتقال کر گئیں۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ایڈریانا گارشیا کا منگل کے روز ریاست سینالووا کے ایک نجی کلینک میں کاسمیٹک آپریشن کیا جا رہا تھا۔ سرجری کے دوران اچانک پیچیدگیاں پیدا ہوئیں جس کے بعد طبی عملے کی کوششوں کے باوجود انہیں بچایا نہ جا سکا۔
یہ بھی پڑھیں: اداکارہ میرب علی کو اچانک سرجری کیوں کروانا پڑی؟ اصل وجہ سامنے آگئی
مقامی حکام نے تاحال موت کی حتمی وجہ جاری نہیں کی تاہم واقعے کی مکمل تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ حکام سرجری کے دوران پیش آنے والے حالات، طبی طریقۂ کار اور ممکنہ طبی غفلت سمیت تمام پہلوؤں کا تفصیلی جائزہ لے رہے ہیں۔
ایڈریانا گارشیا سوشل میڈیا پر ایک معروف شخصیت تھیں جہاں انسٹاگرام سمیت مختلف پلیٹ فارمز پر ان کے 90 ہزار سے زائد فالوورز موجود تھے۔ ان کے انتقال کی تصدیق اس میکسیکن کمپنی نے بھی کی ہے جس کے ساتھ وہ بطور برانڈ انفلوئنسر وابستہ تھیں۔
یہ بھی پڑھیں: اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو پروسٹیٹ کینسر میں مبتلا، سرجری کا انکشاف
ایڈریانا گارشیا کے اچانک انتقال کی خبر سامنے آنے کے بعد سوشل میڈیا پر ان کے مداحوں اور ساتھی کانٹینٹ کریئیٹرز نے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
بیوٹی انفلیوئنسر کاسمیٹک سرجری میکسیکو