ڈیووس میں وزیرِ اعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کی ورلڈ اکنامک فورم میں شرکت، عالمی رہنماؤں سے اہم ملاقاتیں
اشاعت کی تاریخ: 22nd, January 2026 GMT
ڈیووس(نیوز ڈیسک) وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف اور چیف آف آرمی اسٹاف و چیف آف ڈیفینس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے ڈیووس میں منعقدہ ورلڈ اکنامک فورم کے سالانہ اجلاس میں شرکت کی، جہاں دونوں شخصیات فورم میں شریک عالمی رہنماؤں کی توجہ کا مرکز بنی رہیں۔
ذرائع کے مطابق وزیرِ اعظم اور فیلڈ مارشل کی مختلف عالمی رہنماؤں سے غیر رسمی اور خوشگوار ملاقاتیں ہوئیں، جن کے دوران باہمی احترام، مسکراہٹوں کے تبادلے اور گرمجوشی کا مظاہرہ دیکھنے میں آیا۔ ان ملاقاتوں کو پاکستان کے فعال سفارتی کردار اور عالمی سطح پر مؤثر موجودگی کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔
ورلڈ اکنامک فورم کے موقع پر وزیرِ اعظم اور فیلڈ مارشل نے آذربائیجان کے صدر الہام علیئف، امریکہ کے سیکریٹری آف اسٹیٹ مارکو روبیو اور سعودی عرب کے وزیرِ خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان آل سعود سے ملاقاتیں کیں۔ ملاقاتوں میں دو طرفہ تعلقات، علاقائی صورتحال، اقتصادی تعاون اور عالمی امور پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔
اس کے علاوہ وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ورلڈ اکنامک فورم میں خصوصی خطاب میں بھی شرکت کی، جسے عالمی سیاست اور معیشت کے تناظر میں ایک اہم موقع قرار دیا جا رہا ہے۔
سفارتی ذرائع کے مطابق ڈیووس میں ہونے والی یہ ملاقاتیں پاکستان کے عالمی روابط، اعتماد سازی اور بین الاقوامی سطح پر مؤثر سفارت کاری کی عکاس ہیں، جبکہ فورم میں پاکستان کی قیادت کی موجودگی کو عالمی برادری میں مثبت انداز میں دیکھا جا رہا ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: ورلڈ اکنامک فورم اور فیلڈ مارشل فورم میں
پڑھیں:
شہباز شریف کا کامیاب انسدادِ دہشت گردی کارروائیوں پر سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین
بھارتی سرپرستی میں سرگرم 17 فتنہ الہندوستان کے دہشت گردوں کو ہلاک کرنے پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کرتے ہوے وزیراعظم کا کہنا تھا کہ قوم اپنی بہادر افواج اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی قربانیوں اور خدمات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم محمد شہباز شریف نے بلوچستان میں کامیاب انسدادِ دہشت گردی کارروائیوں پر سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین پیش کیا، انہوں نے بلوچستان کے مختلف اضلاع میں کامیاب انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز پر سکیورٹی فورسز کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں اور بہادری کو سراہا۔ شہباز شریف نے بھارتی سرپرستی میں سرگرم 17 فتنہ الہندوستان کے دہشت گردوں کو ہلاک کرنے پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا۔ وزیراعظم نے کہا کہ قوم اپنی بہادر افواج اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی قربانیوں اور خدمات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے، دہشت گردی کے خلاف جنگ میں سکیورٹی فورسز کی کامیابیاں پوری قوم کے عزم اور اتحاد کی عکاس ہیں۔
شہباز شریف نے کہا کہ بھارتی سرپرستی میں سرگرم دہشت گرد عناصر کے ناپاک عزائم کو ہر قیمت پر ناکام بنایا جائے گا، پاکستان سے دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک انسدادِ دہشت گردی کی کارروائیاں جاری رہیں گی۔ وزیراعظم نے کہا کہ دہشت گردی کے ناسور کے مکمل خاتمے کے لیے حکومت سکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے شانہ بشانہ کھڑی ہے، پاکستان کے امن، استحکام اور ترقی کے خلاف ہر سازش کو ناکام بنایا جائے گا۔