---فائل فوٹو

سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر علامہ راجہ ناصر عباس نے کہا ہے کہ کراچی کو اتنا بجٹ دیا لیکن اس کے ساتھ سوتیلی ماں کا سلوک کیا گیا، کراچی کی حالت دیکھ کر دل خون کے آنسو روتا ہے۔

’جیو نیوز‘ سے گفتگو کے دوران علامہ راجہ ناصر عباس نے کہا کہ کراچی میں 22 میں سے 21 نشستیں پی ٹی آئی جیتی لیکن انہیں حق نہیں ملا، جب عوام کے نمائندے اور بااختیار لوگ نہیں آئیں گے تو نظام بہتر نہیں ہوگا۔

اِن کا کہنا تھا کہ 18ویں آئینی ترمیم کئی ماہ کی مشاورت کے بعد لائی گئی، 18ویں ترمیم کے تحت صوبوں کو بااختیار بنایا گیا۔ 18ویں ترمیم ترمیم مشاورت اور اتفاق رائے سے لائی گئی، 18ویں ترمیم ایک متفقہ ڈاکومنٹ ہے جس پر سب نے اتفاق کیا۔

علامہ ناصر عباس، محمود اچکزئی کا دیگر کے ہمراہ تجارتی مرکز گل پلازہ کا دورہ

کراچیمجلس وحدت مسلمین کے چیئرمین سینیٹرعلامہ.

..

علامہ راجہ ناصر عباس نے کہا کہ آئین اور قانون ٹھیک ہے لیکن اس پر عمل درآمد نہیں کیا جا رہا، پہلے ہی آئین و قانون پر عوام کا اعتماد کم ہوتا جا رہا ہے آپ مزید خرابی پیدا کر رہے ہیں۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ جب آپ کی آنکھوں میں آئین کا تقدس نہیں تو عوام کیسے اس پر اعتماد کرے گی، اس وقت کراچی اور اندرون سندھ نااہل لوگوں کے قبضے میں ہے۔

ذریعہ

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: علامہ راجہ ناصر عباس

پڑھیں:

کراچی میں کھلے مین ہول میں گر کر 7 سالہ بچہ جاں بحق

شہر قائد کے علاقے مواچھ گوٹھ میں کھلے مین ہول میں گر کر 7 سالہ بچہ جاں بحق ہوگیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق مواچھ گوٹھ کے نور شاہ محلے میں 7 سالہ بچہ کھلے مین ہول میں گرکر جاں بحق ہوا جس کی شناخت جہانگیر کے نام سے کی گئی۔

ایس ایچ او موچکو واقعے کی تصدیق کی اور بتایا کہ بچہ گھر کے قریب کھیلتے ہوئے کھلے مین ہول میں گرا۔

کھلے مین ہول میں گرکر بچے کی ہلاکت پر اہل خانہ شدت غم سے نڈھال ہوگئے اور واقعے کے بعد علاقہ مکینوں میں شدید اشتعال پھیل گیا۔

مواچھ گوٹھ میں کھلے مین ہول میں گرنے سے بچے کی ہلاکت کے بعد علاقہ مکینوں نے بچے کی میت رکھ کر احتجاج کیا اور حب ریور روڈ و ناردرن بائی پاس پر ٹریفک کو بند کردیا۔

 

متعلقہ مضامین

  • تحریک انصاف5 اگست کو کیا کرنے جا رہی ہے؟
  • قائداعظم کے بارے میں سازشی تھیوریز نہ گھڑیں
  • جارحیت کی قیمت واشنگٹن کو بہت مہنگی پڑے گی، عباس عراقچی
  • باب المندب بند۔ آگے کیا ہوگا؟
  • پاکستان کا موقف اور خطے میں امن کا تقاضا
  • کراچی میں کھلے مین ہول میں گر کر 7 سالہ بچہ جاں بحق
  • ایران عرب ممالک پر نہیں بلکہ شیطانی اور دہشتگردی کے اڈوں پر حملے کر رہا ہے، علامہ رمضان توقیر
  • بلوچستان میں پیش آنیوالے پے درپے دہشتگردی کے واقعات افسوسناک ہیں، علامہ مقصود ڈومکی
  • حیسکو میں ایک ارب 6 کروڑ سے زائد کی کرپشن کا انکشاف
  • کے پی اسمبلی کا منظور شدہ بلدیاتی حکومت کا نیا ترمیمی بل آئین و قانون سے متصادم ہے، الیکشن کمیشن