اسلام ٹائمز: اپنے خطاب میں علماء مشائخ اور سیاسی زعماء نے برادر اسلامی ایران پر امریکی حملے کی دھمکی بیجا مداخلت کی مذمت کرتے ہوئے سپریم لیڈر آیت اللہ سید علی خامنہ ای ایرانی حکومت و عوام سے یکجہتی کا اظہار کیا اور کہا کہ اسرائیل امریکہ و استعماری قوتیں ایران کو حمایت فلسطین سے دور رکھنے کیلئے اس طرح کی سازشیں کررہی ہیں۔ رپورٹ: میثم عابدی

متحدہ علماء محاذ پاکستان کے زیر اہتمام محاذ کے 18سالہ یوم تاسیس کے موقع پر یکجہتی فلسطین و کشمیر امن سیمینار میں شریک مختلف مکاتب فکر کے جید علماء مشائخ، سیاسی زعماء سمیت صدر محفل علامہ مرزا یوسف حسین، بانی سیکریٹری جنرل و میزبان مولانا محمدامین انصاری، مرکزی بانی چیئرمین و مہمان خصوصی علامہ عبدالخالق فریدی سلفی، خطیب اہل سنت علامہ محمد اصغر درس، ڈاکٹر صابر ابومریم، ڈاکٹر سید شمیل احمد قادری حنبلی، مولانا منظرالحق تھانوی، علامہ عقیل انجم قادری، شیخ الحدیث مفتی محمد داؤد،  علامہ سید سجاد شبیر رضوی، مولانا مفتی محمد ابراہیم چترالی، علامہ مرتضیٰ خان رحمانی، مولانا مفتی وجیہہ الدین، علامہ عبدالماجد فاروقی، مولانا قاری محمد اقبال رحیمی، مسلم لیگ کے رہنما محمد اسلم خٹک ایڈووکیٹ، موٹیویشنل اسپیکر فضائل علی رانا، علامہ حسن شریفی، علامہ اشرف علی منتظری، یعقوب احمد شیخ، پاسٹر عمانوئل صوبہ، کاشف بروہی و دیگر نے خطاب کیا۔

اپنے خطاب میں مقررین نے برادر اسلامی ایران پر امریکی حملے کی دھمکی بیجا مداخلت کی مذمت کرتے ہوئے سپریم لیڈر آیت اللہ سید علی خامنہ ای ایرانی حکومت و عوام سے یکجہتی کا اظہار کیا اور کہا کہ اسرائیل امریکہ و استعماری قوتیں ایران کو حمایت فلسطین سے دور رکھنے کیلئے اس طرح کی سازشیں کررہی ہیں۔ علماء نے کہا کہ فلسطین و کشمیر کی تحریک آزادی کو ظلم و جبر و طاقت سے کسی صورت ختم نہیں کیا جاسکتا، شہدائے فلسطین و کشمیر و شہدائے اسلام اور افواج پاکستان کے عظیم شہداء کی قربانیاں دنیا میں غلبہ اسلام ظلم و جبر کے خاتمے عدل و انصاف کے قیام کیلئے حوصلہ جذبہ و جرأت پیدا کررہی ہیں، فلسطین میں امریکی صدر ٹرمپ کا جانبدارانہ متنازعہ امن منصوبہ غاصب قابض ظالم اسرائیل کو تقویت دینے اور حماس سمیت مجاہدین کو غیر مسلح و کمزور کرنے کی گھناؤنی سازشوں کا ناقابل قبول حصہ ہے، پاکستان کی غیور افواج حماس کو غیر مسلح کرنے اور اسرائیل کے جارحانہ عزائم کو تقویت دینے کیلئے کسی صورت امریکی و استعماری دباؤ میں آکر غزہ نہیں جائے گی۔

سیمینار میں قیامت خیز سانحہ گل پلازہ پر اپنے گہرے رنج و غم دکھ کا اظہار کرتے ہوئے شہداء و متاثرین کے ورثاء سے تعزیت کی اور سانحہ کے ذمہ داران کیخلاف فوری کارروائی اور متاثرین کے جانی مالی نقصانات کے فوری ازالے و معاوضے کا مطالبہ کیا۔ سیمینار میں متحدہ علماء محاذ کے مرحومین رہنماؤں مولانا مفتی محمد اسلم نعیمی، مولانا انتظارالحق تھانوی، علامہ شمس الرحمن صدیقی، مولانا یوسف میمن، مولانا سلیم اللہ خان ترک ، مفتی محمد عثمان یار خان و دیگر کی خدمات پر انہیں شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا گیا۔ علاوہ ازیں متحدہ علماء محاذ کے سرپرست رہنما اور جمعیت علمائے اسلام کے متحرک و فعال رہنما شیخ الحدیث مولانا سلیم اللہ خان ترک کے سانحہ ارتحال پر اہل خانہ و صاحبزادوں و دیگر متعلقین ہزاروں شاگردوں سے رنج و غم و دلی تعزیت کا اظہار کیا گیا۔ مولانا محمد امین انصاری کی والدہ مرحومہ کیلئے دعائے مغفرت کی گئی۔ سیمینار کے دوران فلسطین کشمیر و افواج پاکستان کے ساتھ تین مرتبہ اظہار یکجہتی کیا گیا۔

سیمینارمیں شیخ الحدیث مولانا مفتی محمد داؤد کے ادارے جامع مسجد زکریا ومدرسہ منبع العلوم و انسداد منشیات مرکز فرید گوٹھ کی حالیہ تین ماہ سے بجلی پانی گیس بند کئے جانے کی شدید مذمت کی اور فوری بحالی کا مطالبہ کیا گیا۔ محاذ کے صوبائی رہنما استاذ القرأ مولانا قاری محمد اقبال رحیمی کی مسجد دیوا اکیڈمی سے جبری بے دخلی اور 28 سالوں کی تنخواہوں کی عدم ادائیگی کیخلاف گورنر، وزیراعلیٰ، محتسب اعلیٰ سندھ، وزیر تعلیم و وزیر مذہبی امور و اوقاف و دیگر متعلقہ اداروں سے فوری ایکشن لینے کا پرزور مطالبہ کیا گیا۔ سیمینار میں تحفظ حقوق تاجران ویلفیئر کے رہنماؤں، عہدیداروں سمیت دیگر شخصیات نے دفاع افواج پاکستان فورم اور متحدہ علماء محاذ میں اپنی شمولیت کا اعلان کیا۔

سیمینار سے  علامہ زاہد حسین ہاشمی مشہدی، مولانا عزت اللہ، لاہور سے آئے ہوئے دفاع افواج پاکستان فورم یوتھ ونگ لاہور کے صدر محمد رطیب جاوید، نائب صدر جنید منور، فیضان فاروقی، وسیم بٹ، صوفی راشد، مولانا فرحان سلفی، پیس اسپیکر حیات محمد خان ایڈووکیٹ، مولانا پیر حافظ گل نواز خان ترک، محمد شعیب، محمد یوسف، پاکستان نظریاتی پارٹی کے رہنماؤں کاشف بروہی، اعجاز افضل، نعیم خان، ابرار، ڈاکٹر فیضان فاروقی، تحریک صوبہ ہزارہ و کڑلال ویلفیئر کمیٹی کے رہنماؤں علامہ مرتضیٰ خان رحمانی، سردار ارشد کڑلال، سردار طارق یوسف، سردار عتیق الرحمن، سردار جمال و دیگر نے شرکت اور بعض نے خطاب کیا۔ معروف نعت و منقبت خواں ایاز قادری نے بارگاہ رسالت ۖ میں نذرانہ عقیدت پیش کیا۔ علامہ مرزا یوسف حسین نے ملکی امن و استحکام فلسطین کشمیر، افواج پاکستان کیلئے خصوصی دعا کرائی۔ مولانا محمد امین انصاری نے سیمینار میں شرکت کرنے والے تمام معززین مذہبی سیاسی و دیگر شخصیات کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: متحدہ علماء محاذ فلسطین و کشمیر افواج پاکستان مولانا مفتی پاکستان کے مفتی محمد کا اظہار کے رہنما محاذ کے کیا گیا

پڑھیں:

’سب کچھ تیار ہے‘ ٹرمپ نے ایران پر تاریخ کے سب سے بڑے حملے کا اشارہ دیدیا

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ وہ ایران پر اب تک کے سب سے بڑے فوجی حملے کی منظوری دینے کے قریب ہیں۔

امریکی خبر رساں ادارے سے گفتگو میں صدر ٹرمپ نے کہا کہ میں ایران پر ایک بہت بڑے حملے پر غور کر رہا ہوں جو پہلے ہونے والے تمام حملوں سے کہیں بڑا ہوگا۔

انھوں نے مزید کہا کہ اگرچہ ابھی حتمی فیصلہ نہیں کیا گیا۔ تمام عسکری آپشنز زیر غور ہیں۔ میں فیصلہ کرنے کے بہت قریب ہوں اور اس کی تمام تیاریاں بھی مکمل ہیں۔

امریکی صدر ٹرمپ نے یہ دعویٰ بھی کیا کہ اگر وہ چاہیں تو اسرائیل دو منٹ میں اس کارروائی میں شامل ہو جائے گا تاہم ہمیں کسی کی ضرورت نہیں۔

قبل ازیں ایران کے حمایت یافتہ یمنی حوثیوں کے بحیرہ احمر میں دو سعودی آئل ٹینکروں پر حملے کے بعد امریکی صدر نے ایران اور حوثیوں دونوں کو بڑی فوجی سزا دینے کی دھمکی بھی دی تھی۔

صدر ٹرمپ نے سوشل میڈیا پر لکھا تھا کہ اگر حوثیوں نے دوبارہ ایسے حملے کیے تو امریکا انھیں ایران کی کارروائی تصور کرے گا کیونکہ حوثی اس کے حمایت یافتہ گروہ ہیں۔

دوسری جانب مشرقِ وسطیٰ میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کے باعث عالمی منڈی میں برینٹ خام تیل کی قیمت ایک بار پھر 100 ڈالر فی بیرل سے تجاوز کرچکی ہے۔

بحیرہ احمر اور باب المندب میں جہاز رانی کو لاحق خطرات نے عالمی توانائی منڈی میں تشویش بڑھا دی ہے۔

ادھر اقوامِ متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے نے کہا کہ صورتحال قابو سے باہر ہوتی جا رہی ہے۔ خطہ مسلسل وسیع ہوتے تصادم کی لپیٹ میں آ رہا ہے۔ ایک بحران دوسرے بحران کو جنم دے رہا ہے اور ہر نئی کشیدگی اگلی کشیدگی کا سبب بن رہی ہے۔

 

متعلقہ مضامین

  • بھارت امن دشمن ہے، جموں و کشمیر نہ اُس کا اٹوٹ انگ ہے اور نہ ہی داخلی معاملہ، پاکستان
  • اقوام متحدہ میں پاکستان کا امن اور مذاکرات پر زور، بھارت پر عالمی قوانین کی خلاف ورزی کا الزام
  • ایران عرب ممالک پر نہیں بلکہ شیطانی اور دہشتگردی کے اڈوں پر حملے کر رہا ہے، علامہ رمضان توقیر
  • ’سب کچھ تیار ہے‘ ٹرمپ نے ایران پر تاریخ کے سب سے بڑے حملے کا اشارہ دیدیا
  • ’مضبوط رہیں‘، ریپر طلحہ انجم کا بھارتی طلبا کے ساتھ اظہارِ یکجہتی
  • گل فیروزہ، سدرہ امین اور نشرہ سندھو کی شاندار کارکردگی، پاکستان نے سری لنکا کیخلاف پہلا پہلے ون ڈے جیت لیا
  • مولانا محمد علی جوہر یونیورسٹی کو بچانے کیلئے طلباء کا احتجاج جاری، ہزاروں طلباء کا احتجاج
  • جامعہ کراچی میں سالانہ یومِ حسینؑ، شیعہ سنی علماء کا خطاب، اساتذہ و طلباء کی شرکت
  • پاکستانی پرچم بردار جہازوں کیخلاف کسی بھی قسم کی جارحانہ کارروائی کو قومی سلامتی کا خطرہ تصور کیا جائیگا: دفتر خارجہ
  • فیلڈ مارشل، میں اور قوم سعودیہ کیساتھ ہیں، وزیراعظم کا ولی عہد سے رابطہ، آئل ٹینکرز پر حملے کی مذمت