اداکارہ صبا قمر نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے کام کی تعریف کردی
اشاعت کی تاریخ: 22nd, January 2026 GMT
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)معروف اداکارہ صبا قمر نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے کام کی تعریف کرتے ہوئے انہیں سراہا۔حال ہی میں مریم نواز نے صوبے کی انتظامیہ کے ساتھ میٹنگ کی جس میں انہوں نے کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز کو کسی بھی حادثات سے بچنے کیلئےصوبے بھر میں گٹر کے ڈھکن لگانے اور سڑکوں پر موجود گٹر کی درست تعمیر کرنے کی ہدایت کی۔
سوشل میڈیا پر وزیراعلیٰ پنجاب کا یہ کلپ کافی وائرل ہورہا ہےجس پر اداکاہ صبا قمر نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے سراہا۔صبا قمر نے مریم نواز کی تعریف کرتے ہوئے لکھا کہ ’میں کچھ عرصے سے پنجاب بھر میں ہونے والی تبدیلی کا مشاہدہ کر رہی ہوں اور مریم نواز کی حالیہ تقریر نے بہتری کے لیے حقیقی عزم کا اظہار کیا، بہتر طرز حکمرانی، عوامی فلاح و بہبود اور ترقی کے لیے اٹھایا گیا کوئی بھی قدم تعریف کا مستحق ہے‘۔انہوں نے کہا کہ ’ترقی سے سب کو فائدہ پہنچے گا اور مجھے امید ہے کہ یہ مثبت تبدیلی پنجاب اور اس کے عوام کے لیے جاری رہے گی‘۔
سوئٹزرلینڈ میں وزیر اعظم شہبازشریف کی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے کان میں سرگوشیاں توجہ کا مرکز بن گئیں
مزید :.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: مریم نواز
پڑھیں:
نواز شریف کل میرپور میں انتخابی جلسے سے خطاب کریں گے
آزاد جموں و کشمیر کے عام انتخابات 2026ء کے سلسلے میں پاکستان مسلم لیگ نون کے صدر 24 جولائی کو قائداعظم سٹیڈیم میرپور میں انتخابی جلسے سے خطاب کریں گے۔ اسلام ٹائمز۔ آزاد جموں و کشمیر کے عام انتخابات 2026ء کے پہلے مرحلے میں میرپور ڈویژن میں پولنگ 27 جولائی کو ہوگی۔ اس سلسلے میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور سابق وزیراعظم میاں نواز شریف 24 جولائی کو قائداعظم سٹیڈیم میرپور میں انتخابی جلسے سے خطاب کریں گے۔جلسے میں وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف اور پارٹی کے دیگر رہنما بھی شرکت کریں گے۔ قائداعظم سٹیڈیم میں جلسے کی تیاریاں جاری ہیں جبکہ سٹیج کی تعمیر کے لیے کنٹینرز بھی پہنچا دیئے گئے ہیں۔