جماعت اسلامی نے “بورڈ آف پیس” کو غزہ پر قبضے کا منصوبہ قرار دے دیا
اشاعت کی تاریخ: 22nd, January 2026 GMT
نائب امیر جماعت اسلامی نے وزیر دفاع خواجہ آصف کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ قومی اسمبلی میں ان کی شعلہ بیانی نے اتحادیوں کے لئے ’’نورا کشتی‘‘ کا نیا اکھاڑا کھڑا کر دیا ہے، جس سے سنجیدہ قومی معاملات کو نقصان پہنچ رہا ہے۔ انہوں نے حکومت کی زرعی پالیسیوں پر بھی سخت اعتراض کرتے ہوئے کہا کہ گندم کی قیمت 3500 روپے مقرر کرنا زراعت اور کسانوں کی بربادی کے مترادف ہے۔ اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی پاکستان کے نائب امیر لیاقت بلوچ نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے غزہ بورڈ آف پیس سے متعلق منصوبے کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ منصوبہ دراصل غزہ پر قبضے کے مترادف ہے۔ نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ نے کہا کہ اس نام نہاد بورڈ آف پیس کے ذریعے غزہ کے مسئلے کا منصفانہ حل ممکن نہیں۔ لیاقت بلوچ نے وزیر دفاع خواجہ آصف کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ قومی اسمبلی میں ان کی شعلہ بیانی نے اتحادیوں کے لئے ’’نورا کشتی‘‘ کا نیا اکھاڑا کھڑا کر دیا ہے، جس سے سنجیدہ قومی معاملات کو نقصان پہنچ رہا ہے۔ انہوں نے حکومت کی زرعی پالیسیوں پر بھی سخت اعتراض کرتے ہوئے کہا کہ گندم کی قیمت 3500 روپے مقرر کرنا زراعت اور کسانوں کی بربادی کے مترادف ہے۔
لیاقت بلوچ نے کہا کہ اس فیصلے سے کسان معاشی طور پر تباہ ہو رہے ہیں اور حکومت کو فوری طور پر اس پر نظرثانی کرنی چاہیے۔ گزشتہ روز جماعت اسلامی کے امیر حافظ نعیم الرحمان نے بھی سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری بیان میں ڈونلڈ ٹرمپ کے بورڈ آف پیس میں پاکستان کی شمولیت کے حکومتی فیصلے کو مسترد کر دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کو ایسے کسی بھی فورم کا حصہ نہیں بننا چاہیے جو فلسطینی عوام کے حقوق کے خلاف ہو۔ واضح رہے کہ پاکستان نے امریکی صدر کے غزہ بورڈ آف پیس منصوبے کی دعوت قبول کرنے کے بعد اس پر دستخط بھی کر دیئے ہیں۔
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: لیاقت بلوچ نے جماعت اسلامی کہا کہ
پڑھیں:
پاکستان کے خلاف ٹیسٹ سیریز: ویسٹ انڈیز نے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا
پاکستان کے خلاف دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے لیے ویسٹ انڈیز نے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا۔
ویسٹ انڈیز کی قیادت روسٹن چیز کریں گے جبکہ جومیل واریکن کو نائب کپتان مقرر کیا گیا ہے۔
اسکواڈ میں جوشوا بیشپ، تیج نارائن چندرپال، جوشوا ڈی سلوا، جسٹن گریوز، کیوم بوج، شے ہوپ، عامر جینگو، شیمار جوزف، برینڈن کنگ، کرک میک کینزی، گڈاکیش موتی، کیمو پال، کیمار روچ، جیڈن سیلز اور جومیل واریکن شامل ہیں۔
واضح رہے کہ پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا آغاز 25 جولائی سے ہوگا۔
View this post on Instagramقومی ٹیم نے آخری مرتبہ 2023 میں سری لنکا کو اس کی سرزمین پر 2-0 سے ٹیسٹ سیریز میں شکست دی تھی، تاہم اس کے بعد پاکستان مسلسل سات بیرونِ ملک ٹیسٹ میچ ہار چکا ہے۔
اس سیریز میں پاکستان کی قیادت دوبارہ بابر اعظم کر رہے ہیں جنہیں شان مسعود کی جگہ ٹیسٹ ٹیم کا کپتان مقرر کیا گیا ہے۔