Nawaiwaqt:
2026-06-02@22:20:35 GMT

طویل المدتی معاشی استحکام کیلئے اصلاحات جاری: وزیر خزانہ

اشاعت کی تاریخ: 22nd, January 2026 GMT

طویل المدتی معاشی استحکام کیلئے اصلاحات جاری: وزیر خزانہ

 اسلام آباد،ڈیووس (نمائندہ خصوصی+این این آئی) وفاقی وزیر خزانہ و محصولات سینیٹر محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اور ایشیائی ترقیاتی بنک کے تعلقات اب نئے اور زیادہ سٹریٹجک مرحلے میں داخل ہو چکے ہیں۔ توانائی کے نظام میں بہتری، کارکردگی میں اضافہ اور طویل المدتی معاشی استحکام کے لیے اصلاحات کے اقدامات جاری ہیں۔انہوں نے یہ بات ڈیووس میں جاری ورلڈ اکنامک فورم کے سالانہ اجلاس کے موقع پر ایشیائی ترقیاتی بنک (اے ڈی بی)کے صدر ماساتو کانڈا اور مینزیس ایوی ایشن کے چیئرمین حسن الہوری سے ملاقاتوں میں کہی۔ ملاقاتوں میں پاکستان کے اقتصادی اصلاحات کے ایجنڈے کو آگے بڑھانے، بین الاقوامی شراکت داری کو مضبوط کرنے اور سرمایہ کاری پر مبنی ترقی ونموکے فروغ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ایشیائی ترقیاتی  بنک کے صدرسے ملاقات میں پاکستان میں جاری اقتصادی اصلاحات کا جائزہ لیا گیا اور پاکستان اور اے ڈی بی کے درمیان دیرینہ شراکت داری کو مزید مضبوط بنانے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ بنک کے صدر نے کہا کہ پاکستان اہم معاشی تبدیلی کے مرحلے میں داخل ہو رہا ہے، جہاں اصلاحات میں نئی رفتار اور مارکیٹ میں بڑھتا ہوا اعتماد نظر آ رہا ہے۔ انہوں نے پاکستان میں اے ڈی بی کی مضبوط اور بڑھتی ہوئی شمولیت کو سراہا اور ملکی معیشت کی سمت پر اعتماد کا اظہار کیا۔ سینیٹر محمد اورنگزیب نے اے ڈی بی کے صدر کا مسلسل تعاون اور رہنمائی پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ ایک سال سے پاکستان میں مجموعی معاشی استحکام کی جانب نمایاں پیش رفت ہوئی ہے جس کا سلسلہ جاری ہے۔ وزیر خزانہ نے مہنگائی میں کمی، شرحِ سود میں نرمی۔ زرمبادلہ کے ذخائر میں بہتری اور سرمایہ کاروں کے اعتماد میں اضافے جیسے مثبت اشاریوں کا تذکرہ کیا اوربنک کے صدر کو ملک میں جاری ڈھانچہ جاتی اصلاحات میں پیش رفت سے بھی آگاہ کیا۔ انہوں نے نجکاری اور نجی شعبے کی شمولیت کے حوالے سے حکومتی اقدامات پر بھی روشنی ڈالی۔ وزیرخزانہ نے بتایا کہ حالیہ اقدامات کے باعث مارکیٹ میں مثبت ردعمل سامنے آیا ہے اور مختلف شعبوں میں مزید منصوبے زیرِ غور ہیں۔ وزیر خزانہ نے ترقیاتی شراکت داروں خصوصاً اے ڈی بی کے ساتھ قریبی تعاون اور پاکستان کی معاشی صلاحیت کو بروئے کار لانے کی اہمیت کو اجاگر کیا۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Nawaiwaqt

پڑھیں:

لاہور میں بلدیاتی الیکشن کیلئے حلقہ بندیوں کی ابتدائی فہرست کا اجرا

لاہور:   بلدیاتی الیکشن کے لیے حلقہ بندیوں کی ابتدائی فہرست جاری کر دی گئی. لاہور میں مجموعی طور پر 433 یونین کونسلز بنائی گئی ہیں۔ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر پنجاب نے لاہورکی یونین کونسل کی حلقہ بندیوں کی ابتدائی فہرست جاری کردی.فہرست کےمطابق لاہور کو نو ٹاؤن میں تقسیم کیا گیا جس میں راوی ٹاؤن 52، شالیمار میں 72، واہگہ ٹاؤن میں 25 یونین کونسلز قائم کی گئی ہیں۔ماڈل ٹاؤن میں 77، نشتر ٹاؤن میں 40، صدر کینٹ میں 29 یونین کونسل بنائی گئیں، رائے ونڈ سٹی میں 32، لاہور سٹی میں 69 اور علامہ اقبال ٹاؤن میں 37 یونینز بنائی گئیں۔شہری 23 جون تک حلقہ بندیوں پر اعتراضات دائرکرسکتے ہیں. 24 جولائی تک اعتراضات پر فیصلہ سنایا جائےگا. تمام حلقہ بندیوں کی حتمی فہرست 10اگست 2026 کو جاری ہوگی۔

متعلقہ مضامین

  • امریکا ایران جنگ سے معاشی بحران پیدا ہوا ہے اور مہنگائی بھی بےتحاشہ بڑھ گئی ہے
  • اڈیالہ جیل، بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی 40 منٹ طویل ملاقات
  • پائیدارمعاشی ترقی کیلئے صنعت وپیداوار اور بیرونی سرمایہ کاری میں اضافہ ناگزیر ہے، وزیر اعظم
  • پاکستان اور کویت جاری سفارتی کوششوں کے مثبت نتائج کیلئے پرامید
  • آزاد کشمیر کے ترقیاتی منصوبوں کیلئے 54 ارب روپے سے زائد فنڈز تجویز
  • وزیراعظم کا سرمایہ کاری اور صنعتی ترقی کیلئے اصلاحات تیز کرنے کا حکم
  • پی ایس ڈی پی میں ارکان پارلیمنٹ اور ترقیاتی منصوبوں کیلئے اربوں روپے مختص کرنے کی تجویز
  • لاہور میں بلدیاتی الیکشن کیلئے حلقہ بندیوں کی ابتدائی فہرست کا اجرا
  • لاہور میں بلدیاتی الیکشن کیلئے حلقہ بندیوں کی ابتدائی فہرست جاری کر دی گئی
  • خطے میں تنازعات کے پُرامن حل کیلئے کوششیں جاری رکھیں گے: اسحاق ڈار