پنجاب پولیس نے سی سی ڈی پر جعلی پولیس مقابلوں کے تمام الزامات جھوٹے اور بے بنیاد قرار دے دیے۔

لاہور ہائی کورٹ کے حکم پر پولیس نے تحریری رپورٹ جمع کروا دی، رپورٹ کے مطابق سی سی ڈی کے قیام کے بعد ڈکیتی ،چوری،قتل سمیت دیگر جرائم میں واضح کمی آئی، 7 ماہ میں سی سی ڈی کی کارروائیوں سے پراپرٹی سے متعلق جرائم میں 64 فیصد سے زائد کمی ہوئی۔


ڈکیتی و قتل کے واقعات میں بھی 60 فیصد کمی دیکھی گئی، سال 2024 میں ڈکیتی کے 792 جبکہ 2025 میں 324 واقعات رپورٹ ہوئے، ڈکیتی کے کیسز کی شرح میں 69 فیصد کمی آئی، راہزنی کے واقعات 41 ہزار سے کم ہو کر 18 ہزار 608 ، 62 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔

رپورٹ میں کہا گیا کہ گاڑیاں چھیننے کے واقعات میں 64 فیصد ،کار چوری کے واقعات میں 60 فیصد کمی ہوئی، موٹر سائیکل چھیننے کے 9 ہزار 754 واقعات سے کم ہو کر 4 ہزار 628، 53 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔

ڈکیتی بمعہ قتل کے کیسز 170 سے کم ہو کر 96ہویے  ، 60 فیصد کمی دیکھی گئی۔ سی سی ڈی آپریشنز میں ایک سب انسپکٹر شہید، 96 پولیس اہلکار زخمی ہوئے۔ سی سی ڈی نے کیٹیگری اے کے مفرور اور ہیڈ منی ملزمان کو گرفتار کیا، سی سی ڈی نے متعدد گینگز کو بے نقاب کیا گرفتاریاں کیں گینگز کے سراغ لگائے۔

سی سی ڈی پر الزامات سوشل میڈیا افواہوں پر مبنی ہیں انکا حقائق سے کوئی تعلق نہیں۔
حراستی تشدد و اموات کے 42 کیسز قانون کے تحت ایف آئی اے کو منتقل کیے گئے، سی سی ڈی تمام جرائم پیشہ عناصر کےخلاف بلاتفریق کارروائیاں کرتی ہیں ، سی سی ڈی  قانون کے مطابق جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائی کا پابند ہے ، ملزمان کی گرفتاری، شفاف تفتیش اور قانونی تقاضوں کے مطابق پراسیکیوشن یقینی بنائی جاتی ہے۔

پنجاب پولیس میں مضبوط احتسابی اور ڈسپلنری نظام موجود ہے، کسی بھی افسر کی جانب سے خلاف ورزی پر مکمل انکوائری کے بعد سخت قانونی و محکمانہ کارروائی ہوتی ہے۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: کے واقعات فیصد کمی سی سی ڈی

پڑھیں:

بارشوں سے پنجاب میں اب تک 21 شہری جاں بحق اور 154 زخمی ہوئے، پی ڈی ایم اے

تصویر سوشل میڈیا۔

پراونشل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) پنجاب نے مون سون بارشوں کے باعث نقصانات سے متعلق رپورٹ جاری کر دی۔ 

لاہور ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق مون سون بارشوں کے باعث پنجاب میں اب تک 21 شہری جاں بحق اور 154 زخمی ہوئے، بارشوں میں چھتیں گرنے سے 15 افراد جاں بحق ہوئے۔  

لاہور میں 6 گھنٹے تک طوفانی بارش سے شہر پانی میں ڈوب گیا

بارش رکنے کے بعد ایم ڈی واسا نے تمام انڈر پاس کلیئر کر دینے کا دعویٰ کیا، بارش کے باعث نناوے فیڈرز بھی متاثر ہوئے، بحالی کا کام جاری ہے، ڈیفنس میں بارش کے پانی میں ایک منچلا کشتی لے آیا۔

ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق بارشوں میں کرنٹ لگنے سے 3 اور آسمانی بجلی گرنے سے 2 افرادجاں بحق ہوئے۔ بارش کے پانی میں ڈوبنے سے ایک شخص جاں بحق ہوا، بارشوں کے باعث 38 مکانات جزوی طور پر متاثر ہوئے۔ 

ڈی جی پی ڈی ایم اے نے کہا کہ جاں بحق افراد کے خاندانوں کو 10 سے 50 لاکھ روپے تک امداد فراہم کی جا رہی ہے۔ 

انھوں نے کہا کہ شہریوں سے گزارش ہے موسم برسات میں احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔

متعلقہ مضامین

  • مانجھی خیل چیک پوسٹ حملہ، گورنر خیبرپختونخوا نے رپورٹ طلب کر لی
  • کراچی میں 2 سال قبل شروع ہونیوالی مفت شٹل سروس کمرشل بنیاد پر چلائی جارہی ہے
  • بارشوں سے پنجاب میں اب تک 21 شہری جاں بحق اور 154 زخمی ہوئے، پی ڈی ایم اے
  • مزہ کرکرا: اے آئی سے بنے جعلی جانوروں نے اصلی ویڈیوز بھی مشکوک بنادیں
  • بلوچستان میں پیش آنیوالے پے درپے دہشتگردی کے واقعات افسوسناک ہیں، علامہ مقصود ڈومکی
  • وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کا مون سون کے پیش نظر انتظامیہ کو الرٹ رہنے کا حکم
  • مقبوضہ کشمیر میں 1989 سے اب تک 96 ہزار 499 شہادتیں، ایک لاکھ 84 ہزار سے زائد گرفتاریاں: رپورٹ
  • پاکستان میں اسمارٹ فون کا استعمال 62 سے بڑھ کر 72 فیصد تک پہنچ گیا، وزیراعظم کو بریفنگ
  • ولیکا اسپتال میں ایچ آئی وی کا ایک اور کیس رپورٹ، 18 ماہ کے بچے میں بیماری کی تصدیق
  • پی اے سی کی تمام ڈسکوز کے ملازمین کی تصدیق کی سفارش