برسی شہید ضیاء الدین رضوی و محسن نجفی
اشاعت کی تاریخ: 22nd, January 2026 GMT
علامہ شیخ فدا حسین مطہری نے پُرمعرفت اور جامع خطاب کیا، جس میں انہوں نے شہیدِ قائد علامہ ضیاء الدین رضویؒ اور محسنِ ملت علامہ شیخ محسن علی نجفیؒ کی علمی، فکری اور ملی خدمات کو اجاگر کرتے ہوئے بالخصوص طلاب و نوجوانوں کو ان عظیم ہستیوں کے افکار اور نقشِ قدم پر چلنے کی تلقین کی۔ چھوٹی تصاویر تصاویر کی فہرست سلائیڈ شو
اسلام آباد، برسی شہید ضیاء الدین رضوی و محسن نجفی
اسلام آباد، برسی شہید ضیاء الدین رضوی و محسن نجفی
اسلام آباد، برسی شہید ضیاء الدین رضوی و محسن نجفی
اسلام آباد، برسی شہید ضیاء الدین رضوی و محسن نجفی
اسلام آباد، برسی شہید ضیاء الدین رضوی و محسن نجفی
اسلام آباد، برسی شہید ضیاء الدین رضوی و محسن نجفی
اسلام آباد، برسی شہید ضیاء الدین رضوی و محسن نجفی
اسلام آباد، برسی شہید ضیاء الدین رضوی و محسن نجفی
اسلام آباد، برسی شہید ضیاء الدین رضوی و محسن نجفی
اسلام ٹائمز۔ شہید قائد گلگت بلتستان علامہ شہید سید ضیاء الدین رضویؒ اور آیۃ اللہ شیخ محسن علی نجفی کے ایصالِ ثواب اور بلندی درجات کے لیے مجمع طلاب گلگت جامعۃ الکوثر اسلام آباد اور طلاب جامعۃ اہلبیتؑ اسلام آباد کے زیرِ اہتمام ایک برسی کی تقریب منعقد کی گئی۔ تقریب کا باقاعدہ آغاز تلاوتِ کلامِ پاک سے ہوا، جس کی سعادت برادر حافظ سید ساجد رضوی نے حاصل کی۔ تلاوت کے بعد جامعۃ الکوثر کے متعلم نجف علی نے بارگاہِ شہداء و اولیائے دین میں عقیدت کا اظہار کرتے ہوئے پُرسوز سلام پیش کیا۔ اس کے بعد جامعہ اہلبیت کے متعلم وزیر سلیم نے نہایت مؤثر انداز میں مرثیہ پیش کر کے محفل کو غمِ اہلِ بیتؑ کی روحانی فضاء میں ڈھال دیا۔ بعد ازاں استاد جامعۃ الکوثر علامہ شیخ فدا حسین مطہری نے پُرمعرفت اور جامع خطاب کیا، جس میں انہوں نے شہیدِ قائد علامہ ضیاء الدین رضویؒ اور محسنِ ملت علامہ شیخ محسن علی نجفیؒ کی علمی، فکری اور ملی خدمات کو اجاگر کرتے ہوئے بالخصوص طلاب و نوجوانوں کو ان عظیم ہستیوں کے افکار اور نقشِ قدم پر چلنے کی تلقین کی۔اس موقع پر امام جمعہ و الجماعت، مکتبِ حسینی ائیرپورٹ سوسائٹی، علامہ شیخ مرزا حسین صابری نے بھی محسنِ ملت اور ضیاء ملت کی دینی و انقلابی خدمات پر مشتمل منظوم کلام پیش کیا، جسے حاضرین نے خوب سراہا۔ اس کے بعد عالمی شہرت یافتہ ثناہ خواں سید صالح جلالی نے ترانہ شہادت پیش کیا۔ تقریب کے اختتامی مرحلے میں استاد العلماء علامہ شیخ محمد شفاء نجفی نے مجلسِ عزا سے کلیدی خطاب کیا، جس میں انہوں نے دونوں عظیم شخصیات کی حیاتِ طیبہ، علمی، تبلیغی اور ملتِ تشیع کے لیے گرانقدر خدمات کو زبردست خراجِ عقیدت پیش کیا۔ پروگرام کی نظامت کی ذمہ داری محمد عسکری نگری (متعلم جامعۃ الکوثر) اور وسیم عباس یوسفی (متعلم جامعۃ الکوثر) نے مشترکہ طور پر نہایت خوش اسلوبی سے انجام دی۔ آخر میں دعائے امامِ زمانہؑ اور زیارتِ امام حسینؑ کے ساتھ اس بابرکت مجلس کا اختتام ہوا، جبکہ شرکائے محفل نے مرحومین کے لیے مغفرت اور بلندیِ درجات کی دعا کی۔.
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: جامعۃ الکوثر اسلام ا باد علامہ شیخ پیش کیا
پڑھیں:
کوہاٹ میں گاڑی پر فائرنگ سے کسٹم اہلکار شہید، ایک شخص زخمی
فائل فوٹوکوہاٹ میں پنڈی پل ٹول پلازا کے قریب گاڑی پر فائرنگ میں کسٹم اہلکار جاں بحق اور ایک شخص زخمی ہوگیا۔
پولیس کے مطابق شہید کسٹم اہلکار کی شناخت یاسر شاہ کے نام سے ہوئی ہے۔ شہید اہلکار کی لاش اور زخمی کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
ڈی پی او کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں کی گرفتاری کے لیے آپریشن جاری ہے۔