ورلڈ بینک کے تحت سندھ میں منصوبوں پر تحقیقات کیلئے ایم کیو ایم کا نیب کو خط
اشاعت کی تاریخ: 22nd, January 2026 GMT
ورلڈ بینک کے تحت چلنے والے سندھ میں منصوبوں پر تحقیقات کیلئے ایم کیو ایم نے نیب کو خط لکھ دیا۔ یہ خط ایم کیو ایم کے رکن سندھ اسمبلی انجنیئر عادل عسکری نے چیئرمین نیب کو لکھا ہے۔
خط کے مطابق ورلڈ بینک اور یو این منصوبوں کا مقصد سندھ میں تعلیم، صحت، انفرااسٹرکچر اور پانی کی فراہمی کو بہتر بنانا تھا۔ فنڈز کی مسلسل فراہمی کے باوجود زمین پر کوئی خاطر خواہ نتائج نظر نہیں آ رہے۔
خط میں ورلڈ بینک فنڈنگ سے چلنے والے 12 بڑے منصوبوں کی فہرست بھی شامل کی گئی ہے۔
خط میں کراچی اربن موبیلٹی، کلک کراچی پروجیکٹ، کراچی واٹر اینڈ سیوریج سروسز امپروومنٹ سمیت 12 منصوبوں پر تحفظات کا اظہار کیا گیا ہے۔
خط کے متن کے مطابق تمام بڑے ڈونر فنڈڈ منصوبوں کا جامع اور آزاد آڈٹ کروایا جائے تاکہ فنڈز کے درست استعمال کو یقینی بنایا جا سکے۔
خط کے متن کے مطابق تعلیم، انفرااسٹرکچر اور صفائی کے شعبوں میں بھاری فنڈز کے باوجود منصوبے اپنے مقاصد حاصل کرنے میں ناکام رہے ہیں۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: ورلڈ بینک
پڑھیں:
ورلڈ کپ فاتح ہسپانوی فٹبالرز کو وزن کے برابر ٹماٹر انعام میں مل گئے
فٹبال ورلڈ کپ(Footballworldcup) جیتنے کے بعد اسپین کے دو کھلاڑیوں کو ان کے آبائی علاقے میں منفرد انداز میں خراجِ تحسین پیش کیا گیا جہاں انہیں ان کے وزن کے برابر ٹماٹر بطور انعام دیے گئے۔
ورلڈ کپ میں کامیابی کے بعد اسپین کے صوبہ اشبیلیہ کے شہر میں مقامی فٹبالرز فیبان ریوز اور گاوی کے اعزاز میں خصوصی تقریب منعقد کی گئی۔
تقریب کے دوران دونوں کھلاڑیوں کا وزن کیا گیا اور پھر ان کے وزن کے مطابق تازہ ٹماٹر تحفے میں پیش کیے گئے۔
فیبان ریوز کا وزن 85 کلوگرام ریکارڈ کیا گیا جس کے برابر انہیں 85 کلو ٹماٹر دیے گئے جبکہ گاوی کو ان کے 68.5 کلوگرام وزن کے مطابق ٹماٹر بطور انعام ملے۔
مزیدپڑھیں:چیری نے پاکستان میں اپنی گاڑیوں کے تمام ماڈلز کی قیمتیں بڑھا دیں
شہر کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ یہ علاقہ ٹماٹر کی پیداوار کے لیے مشہور ہے اسی لیے روایتی انعامات کے بجائے مقامی شناخت سے جڑا یہ منفرد تحفہ منتخب کیا گیا۔
اس موقع پر انتظامیہ نے مزید اعلان کیا کہ دونوں کھلاڑیوں کی خدمات کے اعتراف میں شہر کے دو فٹبال میدانوں کو فیبان ریوز اور گاوی کے نام سے منسوب کیا جائے گا۔