گرین لینڈ ہمارا مسئلہ نہیں، امریکا اور ڈنمارک خود نمٹ لیں، پیوٹن
اشاعت کی تاریخ: 22nd, January 2026 GMT
گرین لینڈ ہمارا مسئلہ نہیں، امریکا اور ڈنمارک خود نمٹ لیں، پیوٹن WhatsAppFacebookTwitter 0 22 January, 2026 سب نیوز
ماسکو (آئی پی ایس )گرین لینڈ کے معاملے پر روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن کا پہلا بیان سامنے آگیا ہے،صدر پیوٹن نے واضح کیا ہے کہ گرین لینڈ کی ملکیت کا معاملہ امریکا اور ڈنمارک آپس میں حل کرلیں، روس کو کوئی اعتراض نہیں ہے۔صدر پیوٹن کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ روس کو گرین لینڈ کی ملکیت کے معاملے پر کوئی تشویش نہیں ہے، یہ معاملہ امریکا اور ڈنمارک کے درمیان طے ہونا چاہیے۔
خبر رساں ایجنسی رائٹرز کے مطابق روسی سلامتی کونسل کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے صدر پیوٹن نے کہا کہ گرین لینڈ میں جو کچھ ہو رہا ہے، اس سے ہمیں قطعا کوئی سروکار نہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ ڈنمارک نے ہمیشہ گرین لینڈ کے ساتھ نوآبادیاتی سلوک کیا ہے اور اس کے رویے میں سختی بلکہ بعض اوقات سفاکی بھی رہی ہے تاہم یہ ایک الگ معاملہ ہے جس میں اب شاید ہی کسی کی دلچسپی ہو۔روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے اس معاملے پر پہلی مرتبہ عوامی سطح پر بات کرتے ہوئے کہا کہ روس کو ٹرمپ کی گرین لینڈ پر کنٹرول کی کوششوں پر کوئی اعتراض نہیں۔ انہوں نے کہا کہ گرین لینڈ کی ممکنہ قیمت تقریبا ایک ارب ڈالر ہو سکتی ہے۔صدر پیوٹن کا یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب صدر ٹرمپ کی جانب سے گرین لینڈ سے متعلق بیانات پر امریکا اور یورپ کے درمیان اختلافات عروج پر ہیں۔ صدر ٹرمپ نے اس معاملے میں مخالفت پر کئی یورپی ممالک پر ٹیرف عائد کرنے کا بھی اعلان کیا تھا۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبربرطرف اور ڈیلی ویجر ملازمین سے متعلق سفارشات پر عمل درآمد روکنے کا فیصلہ برقرار برطرف اور ڈیلی ویجر ملازمین سے متعلق سفارشات پر عمل درآمد روکنے کا فیصلہ برقرار اگر مقامی حکومتیں نہیں ہوتیں تو صوبائی حکومت کے ہونے کا بھی کوئی جواز نہیں، چیف الیکشن کمشنر وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی بل گیٹس سے ملاقات، تعاون مضبوط بنانے پر اتفاق سی ڈی اے میں اکھاڑ پچھاڑ ، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر آئی سی ٹی صاحبزادہ محمد یوسف ڈائریکٹر سالڈ ویسٹ مینجمنٹ تعینات زراعت اور لائیو اسٹاک کی بہتری کیلئے پاکستان کا آسٹریلوی مہارت سے استفادے کا عزم حکومت کا وفاقی پولیس کی استعداد کار بڑھانے کیلئے پاک فوج کی خدمات لینے کا فیصلہCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: امریکا اور ڈنمارک گرین لینڈ
پڑھیں:
ہمیں پتہ ہے یہ ڈرے ہوئے ہیں، ہمارا فوکس بانی پی ٹی آئی کی رہائی ہے، علیمہ خان
علیمہ خان (فائل فوٹو)۔بانی پی ٹی آئی کی ہمشیرہ علیمہ خان نے نے کہا کہ حکمراں اتنے خوفزدہ ہیں کہ بشریٰ بی بی کی فیملی کو بتایا ہوا ہے باہر جا کر بات نہیں کرنا۔
راولپنڈی میں گورکھپور فیکٹری ناکے پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علیمہ خان نے کہا کہ ہمیں پتہ ہے یہ ڈرے ہوئے اور خوفزدہ ہیں، ہمارا فوکس بانی پی ٹی آئی کی رہائی ہے۔
وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی گورکھ پور ناکے پر پہنچ گئے، سہیل آفریدی سرکاری پروٹوکول میں گورکھ پور ناکے پر پہنچے۔
انھوں نے کہا کہ آج اڈیالہ جیل کے اطراف کرفیو لگایا گیا ہے، بازار بھی بند کیا گیا ہے، ہمارا آئینی حق ہے کہ ہم اپنے بھائی سے ملیں، بانی پی ٹی آئی کو قید تنہائی میں رکھ کر ٹارچر کیا جا رہا ہے۔
علیمہ خان نے کہا کہ میرے خلاف بھی کیس چل رہا ہے مجھے بھی جیل میں ڈال دیں۔