ایم جناح روڈ پر واقع گل پلازہ میں آتشزدگی کے چھٹے روز بھی ریسکیو اور سرچ آپریشن جاری ہے۔ اس دوران ملبے سے مزید دو افراد کی باقیات برآمد ہو گئی ہیں۔
ریسکیو حکام کے مطابق تلاش کا عمل ایسوسی ایشن کی مدد سے کیا جا رہا ہے اور توقع ہے کہ جلد مکمل کر لیا جائے گا۔ مزید دو افراد کی باقیات کے ملنے کے بعد جاں بحق ہونے والوں کی مجموعی تعداد 62 ہو گئی ہے، تاہم ریسکیو ٹیمیں اب بھی ملبہ کھنگال رہی ہیں۔
حکام نے بتایا کہ پلازہ کی چھت سے 61 میں سے 16 موٹرسائیکلیں نکالی جا چکی ہیں اور ملبہ ہٹانے کا کام جاری ہے، جس کے دوران باقیات برآمد ہوئیں۔ ملنے والی باقیات کو قانونی کارروائی کے لیے سول اسپتال منتقل کیا جا رہا ہے۔
یہ آپریشن حساس اور نازک نوعیت کا ہے، اور ریسکیو ٹیمیں انتہائی احتیاط کے ساتھ کام کر رہی ہیں تاکہ مزید جانی نقصان سے بچا جا سکے۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: افراد کی

پڑھیں:

مستونگ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے سیشن جج عبد الحکیم کاکڑ جاں بحق

ولی خان کے علاقے میں نامعلوم افراد نے سیشن جج کی گاڑی پر فائرنگ کردی۔ڈی پی او اللہ بخش بلوچ کے مطابق فائرنگ سے سیشن جج عبدالحکیم کاکڑ اور ان کا گن مین جاں بحق ہوگئے جبکہ ایڈیشنل سیشن جج طارق لاشاری سمیت 2 افراد شدید زخمی ہیں۔ڈی پی او کا بتانا ہے کہ سیشن جج اور ایڈیشنل سیشن جج کوئٹہ سے سیشن کورٹ مستونگ آرہے تھے، واقعے کے بعد علاقے کی ناکہ بندی کردی گئی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • جارحیت کی قیمت واشنگٹن کو بہت مہنگی پڑے گی، عباس عراقچی
  • کوئٹہ، ہماری عبادتگاہ مسمار کرکے تجارتی پلازہ بنانا قابل مذمت ہے، سکھ برادری
  • حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل مزید مہنگا کر دیا، نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری
  • ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل خیبر پختونخوا اپنے عہدے سے مستعفی
  • بارشوں سے پنجاب میں اب تک 21 شہری جاں بحق اور 154 زخمی ہوئے، پی ڈی ایم اے
  • وزیر اعظم شہباز شریف سے چینی کاروباری وفد کی ملاقات، بزنس ٹو بزنس شراکت داری سے پاک چین دوستی مزید مستحکم ہو گی ، وزیر اعظم
  • عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمت 100 ڈالر سے تجاوز، مزید اضافے کا خدشہ
  • مستونگ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے سیشن جج عبد الحکیم کاکڑ جاں بحق
  • پنجاب کے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے ٹیچر بننے کا اعلان کردیا
  • حملہ ہوا تو خلیج میں امریکہ سے منسلک پلوں اور بجلی گھروں کو نشانہ بنائیں گے، ایران