وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے اعلان کیا ہے کہ پنجاب حکومت نے گزشتہ 23 ماہ کے دوران صوبے بھر میں 9 لاکھ 94 ہزار سے زائد افراد کو روزگار فراہم کیا ہے، جسے انہوں نے ایک تاریخی پیشرفت قرار دیا۔
اپنے ایکس (سابق ٹوئٹر) اکاؤنٹ پر جاری بیان میں مریم نواز شریف نے بتایا کہ فروری 2024 سے اب تک مجموعی طور پر 9 لاکھ 94 ہزار 36 روزگار کے مواقع پیدا کیے جا چکے ہیں۔ ان کے مطابق 3 لاکھ 15 ہزار 536 نوکریاں سرکاری محکموں، ادارہ جاتی اصلاحات اور مختلف سروسز میں توسیع کے ذریعے فراہم کی گئیں۔
وزیراعلیٰ نے بتایا کہ مریم نواز ہیلتھ کلینکس، اسکولز، ستھرا پنجاب اور دیگر عوامی منصوبوں کے تحت بڑی تعداد میں ملازمتیں دی گئیں۔ اس کے علاوہ آسان کاروبار پروگرام کے تحت ایس ایم ای فنانسنگ کے ذریعے 2 لاکھ 3 ہزار افراد کو روزگار کے مواقع ملے۔
مریم نواز شریف کے مطابق 4 لاکھ 75 ہزار 500 براہِ راست اور بالواسطہ نوکریاں اپنی چھت اپنا گھر، سڑکوں کی تعمیر اور دیگر ترقیاتی منصوبوں کے نتیجے میں پیدا ہوئیں۔
انہوں نے کہا کہ حکومتِ پنجاب غربت کے خاتمے، جامع معاشی ترقی اور پائیدار روزگار کی فراہمی کے اپنے عزم پر قائم ہے اور عوام کی بہتری کے لیے عملی اقدامات جاری رکھے جائیں گے۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: مریم نواز

پڑھیں:

بارشوں سے پنجاب میں اب تک 21 شہری جاں بحق اور 154 زخمی ہوئے، پی ڈی ایم اے

تصویر سوشل میڈیا۔

پراونشل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) پنجاب نے مون سون بارشوں کے باعث نقصانات سے متعلق رپورٹ جاری کر دی۔ 

لاہور ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق مون سون بارشوں کے باعث پنجاب میں اب تک 21 شہری جاں بحق اور 154 زخمی ہوئے، بارشوں میں چھتیں گرنے سے 15 افراد جاں بحق ہوئے۔  

لاہور میں 6 گھنٹے تک طوفانی بارش سے شہر پانی میں ڈوب گیا

بارش رکنے کے بعد ایم ڈی واسا نے تمام انڈر پاس کلیئر کر دینے کا دعویٰ کیا، بارش کے باعث نناوے فیڈرز بھی متاثر ہوئے، بحالی کا کام جاری ہے، ڈیفنس میں بارش کے پانی میں ایک منچلا کشتی لے آیا۔

ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق بارشوں میں کرنٹ لگنے سے 3 اور آسمانی بجلی گرنے سے 2 افرادجاں بحق ہوئے۔ بارش کے پانی میں ڈوبنے سے ایک شخص جاں بحق ہوا، بارشوں کے باعث 38 مکانات جزوی طور پر متاثر ہوئے۔ 

ڈی جی پی ڈی ایم اے نے کہا کہ جاں بحق افراد کے خاندانوں کو 10 سے 50 لاکھ روپے تک امداد فراہم کی جا رہی ہے۔ 

انھوں نے کہا کہ شہریوں سے گزارش ہے موسم برسات میں احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔

متعلقہ مضامین

  • لاہور ڈی ایچ اے میں بارش کے بعد پانی بھرگیا، رابی پیرزادہ کا مریم نواز سے شکوہ
  • نواز شریف کل میرپور میں انتخابی جلسے سے خطاب کریں گے
  • قادر آباد بیراج پر اونچے درجے کا سیلاب، چناب میں پانی کا بہاؤ بڑھ گیا
  • بارشوں سے پنجاب میں اب تک 21 شہری جاں بحق اور 154 زخمی ہوئے، پی ڈی ایم اے
  • سونے کی قیمت میں اضافہ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 33 ہزار 836 روپے ہوگیا
  • ہیڈ مرالہ میں پانی کی سطح میں ایک بارپھر اضافہ
  • اہم ٹیلیفونک رابطہ، پاکستان سعودی عرب کے ساتھ کھڑا، سہیل آفریدی پر الزام، مریم نواز اور بلاول کے ایک دوسرے پر تابڑ توڑ حملے
  • مقبوضہ کشمیر میں 1989 سے اب تک 96 ہزار 499 شہادتیں، ایک لاکھ 84 ہزار سے زائد گرفتاریاں: رپورٹ
  • مریم نواز کا اربن فلڈنگ اور سیلاب سے نمٹنے کے لیے وسائل بروئے کار لانے کا حکم
  • بلاول کے پنجاب کے شہروں کی صورتحال پر سوالات، مریم اورنگزیب نے ویڈیو جاری کرکے جواب دیدیا