پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے آغاز پر مثبت رجحان
اشاعت کی تاریخ: 23rd, January 2026 GMT
پاکستان سٹاک مارکیٹ میں انڈیکس ایک بار پھر ایک لاکھ 88 ہزار پوائنٹس کی حد پر بحال ہوگیا۔کاروباری ہفتے کے پانچویں اور آخری روز کاروبار کے آغاز پر سٹاک ایکسچینج میں تیزی دیکھنے میں آئی، 500 سے زائد پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ پاکستان سٹاک مارکیٹ میں ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 88 ہزار 264 پوائنٹس کی سطح پر آگیا۔واضح رہے کہ گزشتہ کاروباری دن کے اختتام پر اتار چڑھاؤ کے بعد ہنڈرڈ انڈیکس 654 پوائنٹس کے اضافے کیساتھ ایک لاکھ 87 ہزار 688 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔دوسری جانب انٹربینک میں امریکی کرنسی کی قدر میں استحکام رہا، جس کے باعث ڈالر 279.
ذریعہ
ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
سٹیٹ بینک کے زرمبادلہ ذخائر میں 3 کروڑ 30 لاکھ ڈالر کا اضافہ
سٹیٹ بینک کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق سٹیٹ بینک کے پاس موجود ذخائر 17 ارب 25 کروڑ 80 لاکھ ڈالر تک پہنچ گئے جبکہ ملک کے مجموعی زرمبادلہ ذخائر 60 لاکھ ڈالر کم ہو کر 22 ارب 66 کروڑ ڈالر کی سطح پر آ گئے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ گزشتہ ہفتے کے دوران زرمبادلہ کے ذخائر میں 3 کروڑ 30 لاکھ ڈالر کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ سٹیٹ بینک کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق سٹیٹ بینک کے پاس موجود ذخائر 17 ارب 25 کروڑ 80 لاکھ ڈالر تک پہنچ گئے جبکہ ملک کے مجموعی زرمبادلہ ذخائر 60 لاکھ ڈالر کم ہو کر 22 ارب 66 کروڑ ڈالر کی سطح پر آ گئے ہیں۔ مرکزی بینک کے مطابق کمرشل بینکوں کے زرمبادلہ ذخائر میں 3 کروڑ 80 لاکھ ڈالر کی کمی ہوئی، جس کے بعد ان کے ذخائر 5 ارب 41 کروڑ ڈالر رہ گئے۔