Nawaiwaqt:
2026-07-24@02:06:19 GMT

 قومی اسمبلی کا اجلاس:غزہ بورڈ:اعتماد میں لیا جائے:اپوزیشن

اشاعت کی تاریخ: 23rd, January 2026 GMT

 قومی اسمبلی کا اجلاس:غزہ بورڈ:اعتماد میں لیا جائے:اپوزیشن

اسلام آباد (وقائع نگار + نوائے وقت رپورٹ) اپوزیشن نے قومی اسمبلی میں مطالبہ کیا ہے کہ غزہ بورڈ آف پیس میں شمولیت کے فیصلے پر حکومت ایوان کو اعتماد میں لے۔ تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے کہا کہ وزیراعظم نے فلسطین کے لیے غزہ بورڈ آف پیس کو بغیر مشورہ خوش آئند قرار دیا۔ حکومت نے ایوان کو نظر انداز کردیا۔ ایوان میں لائے بغیر اس معاملے پر فیصلہ کرنا غلط ہے۔ بورڈ آف پیس میں کن شرائط پر شامل ہوئے؟ بتایا جائے۔ اسد قیصر نے کہا کہ تحریک انصاف اس معاملے سے مکمل لاتعلقی کا اعلان کرتی ہے۔ جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے قومی اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کا اس بورڈ میں جانا فقط ٹرمپ کی آشیر باد حاصل کرنا ہے۔ مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ یورپ و فرانس سمیت بہت سے ممالک نے بورڈ آف پیس میں شامل ہونے سے انکار کردیا، ہمارے وزیر اعظم شہباز شریف اس قاتل نتین یاہو کے ساتھ بیٹھ کر امن پر مشاورت کر رہے ہوں گے؟۔ میں محمود خان اچکزئی کو مبارک باد دیتا ہوں کہ وہ اپوزیشن لیڈر بنے۔ محمود اچکزئی ایک تجربہ کار اور منجھے ہوئے سیاستدان ہیں۔ امید ہے حکومت نے سنجیدگی دکھائی تو اپوزیشن اور حکومت ملکر پاکستان کو مشاورت سے بہتر مستقبل دے سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آج ٹرمپ کے پیس بورڈ پر بات کرنا بہت ضروری ہے۔ ستر ہزار لاشوں کے مرتکب نیتن یاہو کو پیس بورڈ میں شامل کرلیا گیا ہے۔ ٹرمپ خود ہی پیس بورڈ کا سربراہ بن بیٹھا ہے۔ ٹرمپ جس کو چاہے پیس بورڈ کا ممبر بنا دے جس کو چاہے نکال دے۔ قومی سبلی اجلاس میں وقفہ سوالات کے دوران حکومت اور اپوزیشن کے ارکان قومی اسمبلی ملک بھر میں موبائل کمپنیوں کے خلاف پھٹ پڑے۔ رکن قومی اسمبلی پولین بلوچ نے کہا کہ انٹرنیٹ کی سہولیات بہت ناکافی ہے۔ بلوچستان کے اکثر علاقے انٹرنیٹ سے محروم ہیں۔ طلبہ و طالبات کو داخلوں اور جابز کے لیے آن لائن اپلائی کرنا مشکل ہو چکا ہے۔ پارلیمانی سیکرٹری نے کہا کہ اب تک 273 میگاہرٹز سپیکٹرم موجود ہے جس سے انٹرنیٹ کی رفتار کی ضرورت پوری نہیں ہوتی۔ اگلے ماہ 600 میگاہرٹز سپیکٹرم کی بولی ہونے جارہی ہے۔ انٹرنیٹ کی رفتار دوگنا ہو جائے گی۔ سپیکر سردار ایاز صادق نے کہا کہ اسلام آباد سے لاہور اور اسلام آباد سے پشاور موٹروے پر موبائل سروس نہیں چلتی۔ رکن قومی اسمبلی ثناءاللہ مستی خیل نے کہا کہ اسلام آباد سے سی پیک موٹروے پر موبائل سروس نہیں، میانوالی بھکر ایم ایم روڈ پر موبائل سگنل نہیں آتے، پارلیمنٹ کے سامنے پارلیمنٹ لاجز میں انٹرنیٹ درست نہیں آتا تو بلوچستان میں کیا آتا ہوگا۔ قومی اسمبلی اجلاس کے دوران کابینہ سیکرٹریٹ کی جانب سے ایوان کو آگاہ کیا گیا کہ گزشتہ 3 سال کے دوران غیر معمولی کارکردگی پر ساڑھے 1200 شخصیات کو سول اعزازات سے نوازا گیا جبکہ مجموعی طور پر 21 قومی اعزازات میں سے 16 سول اعزازات کو مراعات کے لیے اہل قرار دیا گیا ہے۔ ایوان کو بتایا گیا کہ 5 اعزازات حاصل کرنے والی شخصیات مراعات کے ساتھ ساتھ انعام کی بھی مستحق ہیں۔ کابینہ سیکرٹریٹ کے مطابق نشان شجاعت حاصل کرنے والی شخصیت کو زندگی میں 15 لاکھ روپے جب کہ بعد از وفات 18 لاکھ 75 ہزار روپے دیے جاتے ہیں۔ اسی طرح ہلال شجاعت حاصل کرنے کی صورت میں زندہ ہونے پر 12 لاکھ 50 ہزار روپے اور بعد از وفات 16 لاکھ 25 ہزار روپے ادا کیے جاتے ہیں۔ ستارہ شجاعت حاصل کرنے والی شخصیت کو زندگی میں 11 لاکھ 25 ہزار روپے جب کہ بعد از وفات 13 لاکھ 75 ہزار روپے دیے جاتے ہیں۔ تمغہ شجاعت حاصل کرنے پر زندگی میں 10 لاکھ 25 ہزار روپے اور بعد از وفات 11 لاکھ 75 ہزار روپے دیے جاتے ہیں۔ اسی طرح صدارتی ایوارڈ برائے حسن کارکردگی حاصل کرنے والی شخصیت کو 12 لاکھ 50 ہزار روپے انعام کا مستحق قرار دیا گیا ہے۔ دریں اثناءقومی اسمبلی نے انکم ٹیکس آرڈیننس (تیسری ترمیم) بل 2025کثرتِ رائے سے منظور کر لیا۔ اس قانون سازی کا بنیادی مقصد ٹیکس سے متعلقہ تنازعات کے حل کے لئے متبادل نظام (اے ڈی آر)کے طریقہ کار کو مزید موثر اور شفاف بنانا ہے۔ شہلارضا کے سوال پروفاقی وزیرپارلیمانی امورڈاکٹرطارق فضل چوہدری نے ایوان کوبتایا کہ سرمایہ کاری میں سہولت کاری کے عمل کے دوران شفافیت کویقینی بنانے اورمفادات کے ٹکراو  کی روک تھام کے حوالہ سے خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل مکمل طور پر آگاہ ہے معاشی سرگرمیوں کے فروغ کے لیے غیر ملکی اور مقامی سرمایہ کاری کی سہولت کاری کرتی ہے اور سنگل ونڈو کے طور پر کام کرتی ہے۔ وفاقی وزیر وزیرتخفیف غربت وسماجی تحفظ سیدعمران احمدشاہ نے ایوان کوبتایا کہ وفاقی حکومت کی جانب سے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام (بی آئی ایس پی) کو سیلاب سے متاثرہ علاقوں کی معاونت کے لیے نہ تو کوئی مخصوص ہدایات جاری کی گئی ہیں اور نہ ہی کوئی علیحدہ فنڈ مختص کیے گئے ہیں۔ 

.

ذریعہ

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: حاصل کرنے والی قومی اسمبلی بعد از وفات بورڈ آف پیس اسلام آباد ہزار روپے نے کہا کہ جاتے ہیں پیس بورڈ کے دوران ایوان کو کے لیے

پڑھیں:

تیزی سے بڑھتی آبادی ملک کیلئے سب سے بڑا چیلنج ہے: وزیراعظم

 وزیراعظم شہباز شریف نے تیزی سے بڑھتی آبادی کو ملک کے لیے چیلنج قرار دے دیا۔وزیراعظم شہبازشریف کی زیرصدارت ملک میں بہبود آبادی کے حوالے سے جائزہ اجلاس ہوا جس میں وزیراعظم نے نیشنل پاپولیشن کونسل کا اجلاس جلد از جلد بلانے کی ہدایت کی۔شہباز شریف نے کہا کہ تیزی سے بڑھتی ہوئی آبادی ملک کے لیے سب سے بڑا چیلنج ہے، آبادی پر قابو پانے کیلئے اقدامات اور بہبود آبادی کو قومی فریضہ سمجھا جانا چاہیے۔وزیراعظم کا کہنا تھا کہ آبادی میں توازن ہی پائیدار قومی ترقی کی ضمانت ہے، آبادی کی منصوبہ بندی کو قومی ترقی اور معاشی استحکام سے ہم آہنگ کرنے کی ضرورت ہے، بہبود آبادی اقدامات سے متعلق صوبوں کے ساتھ روابط اور ہم آہنگی مزید بہتر بنائی جائے، بڑھتی ہوئی آبادی پر قابو پانے کے مؤثر عوامی آگہی مہم کا کلیدی کردار ہے۔

متعلقہ مضامین

  • چینی شہریوں کی سیکیورٹی کیلیے بلٹ پروف لینڈ کروزر خریدنے کا فیصلہ
  • قادر آباد بیراج پر اونچے درجے کا سیلاب، چناب میں پانی کا بہاؤ بڑھ گیا
  • کوہستان مالیاتی اسکینڈل، عدالت کا 21 کروڑ 13 لاکھ سے زائد ضبط کرنے کا حکم
  • سونے کی قیمت میں اضافہ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 33 ہزار 836 روپے ہوگیا
  • ہیڈ مرالہ میں پانی کی سطح میں ایک بارپھر اضافہ
  • مقبوضہ کشمیر میں 1989 سے اب تک 96 ہزار 499 شہادتیں، ایک لاکھ 84 ہزار سے زائد گرفتاریاں: رپورٹ
  • سونے کی قیمت میں نمایاں کمی
  • تیزی سے بڑھتی آبادی ملک کیلئے سب سے بڑا چیلنج ہے: وزیراعظم
  • خیبرپختونخوا؛ کوہستان مالیاتی اسکینڈل، عدالت کا 21 کروڑ 13 لاکھ سے زائد ضبط کرنے کا حکم
  • کے پی اسمبلی کا منظور شدہ بلدیاتی حکومت کا نیا ترمیمی بل آئین و قانون سے متصادم ہے، الیکشن کمیشن