پنجاب کابینہ نے مختلف محکموں میں کئی ہزار بھرتیوں کی منظوری دیدی
اشاعت کی تاریخ: 23rd, January 2026 GMT
لاہور:
پنجاب کابینہ نے سی ڈی، ایکسائز، ٹورازم پولیس، ہوم ڈیپارٹمنٹ اور دیگر محکموں میں سیکڑوں آسامیوں کی منظوری دے دی۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کی زیر صدارت پنجاب کابینہ کا 32ویں اجلاس ہوا جس میں مختلف محکموں میں بھرتیاں کرنے کی منظوری دی گئی۔
اجلاس میں ایکسائز ٹیکسیشن اور نارکوٹکس کنٹرول میں 216 خالی آسامیوں پر کانسٹیبل بھرتی کی منظوری دی گئی۔ کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ کے لیے 1000 نئی آسامیوں کی منظوری دی گئی، مری ٹورازم پولیس کے لیے 980 نئی آسامیوں، انفارمیشن ٹیکنالوجی اینڈ انوویشن ڈیپارٹمنٹ میں نئی آسامیوں، ٹی ڈی سی پی میں کنٹریکٹ کی بنیاد پر آسامیوں کی منظوری دی گئی۔
مزید پڑھیںپنجاب حکومت کا مزدور اور مزاروں کو اپنے کھیتوں کا مالک بنانے کا تاریخی فیصلہ
اہلِ پنجاب کے لیے بڑا انقلابی منصوبہ؛ اپنی چھت اپنا گھر پروگرام مزید وسیع
اسپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن ڈیپا رٹمنٹ کے آئی سی ٹی سیل کے ملازمین کو ملازمت جاری رکھنے کی منظوری دی گئی۔ ٹوارزم آرکیالوجی، میوزیم اور ملحقہ ڈیپارٹمنٹ میں بھرتیوں کے لیے پابندی میں نرمی کی منظوری دی گئی۔
اجلاس میں سرکاری میڈیکل یونیورسٹیز کے وائس چانسلر کی سلیکشن کے قواعد وضوابط کی منظوری دی گئی۔ اوقاف ڈیپارٹمنٹ میں ڈائریکٹر ایگریکلچر کی آسامی کی منظوری دی گئی۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: کی منظوری دی گئی کے لیے
پڑھیں:
سونے کی قیمت میں نمایاں کمی
عالمی اور مقامی مارکیٹس میں سونے کی قیمت میں نمایاں کمی دیکھی گئی۔آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونا ایک ہزار 800 روپے سستا ہوگیا، جس کے بعد سونے کی نئی قیمت 4 لاکھ 35 ہزار 636 روپے ہوگئی، اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں ایک ہزار 543 روپے کی کمی ہوئی، جس کے بعد نئی قیمت 3 لاکھ 73 ہزار 487 روپے مقرر کی گئی ہے۔دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں کمی کا رجحان دیکھا گیا، جہاں فی اونس سونا 18 ڈالر سستا ہونے کے بعد 4 ہزار 96 ڈالر پر آگیا۔