علی ساہی: ٹوکن نادہندہ،غیر نمونہ نمبرپلیٹ اور مطلوب گاڑیوں کیخلاف بڑا فیصلہ کر لیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق ڈیفالٹر ،سسٹم میں بلاک گاڑیوں کو موٹر وے  پر اور  اسلام آباد  میں بھی داخلے کی  اجازت نہیں ہوگی۔

اسی طرح ڈیفالٹر،نان رجسٹرڈ،غیر نمونہ نمبر پلیٹس والی گاڑیوں کو ایم ٹیگ  بھی جاری نہیں ہوگا۔

عمر شیر چٹھہ نے سخت ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ  ایسی تمام گاڑیوں کےخلاف فوری کاروائی عمل میں لائی جائےگی جبکہ ٹیکس وصولی کے ساتھ گاڑیاں متعلقہ ادارے بند کریں گے۔

مسلسل تیزی کو بریک لگ گئی، سونے کی قیمتوں میں بڑی کمی

محکمہ ایکسائز،ایف ڈبلیو او ،موٹروے پولیس کا ڈیٹا انٹگریٹ حتمی مراحل میں ہے۔
پنجاب میں ون ایپ کے ذریعے بھی ایسی گاڑیوں کیخلاف کارروائیاں شروع ہو چکا ہے۔
ٹیکس وصولی کے ساتھ سکیورٹی ایشوز کومدنظر رکھتے ہوئے انٹگریشن کا عمل جاری ہے۔
عمرشیر چٹھہ نے بتایا کہ لاہور سمیت پنجاب بھر میں اگلے ہفتے سے عملدرآمد شروع کروادیا جائیگا۔

.

ذریعہ

ذریعہ: City 42

پڑھیں:

بلاول کے پنجاب کے شہروں کی صورتحال پر سوالات، مریم اورنگزیب نے ویڈیو جاری کرکے جواب دیدیا

پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو کے سوالات پر پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگزیب نے ویڈیو ثبوت کے ساتھ جواب دیدیے۔آزاد کشمیر کے انتخابی جلسے میں پنجاب کے شہروں کی صورتِ حال پر سوال اٹھاتے بلاول کو پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگ زیب نے ویڈیو جاری کر کے جواب دیا۔ بلاول نے لاہور کے علاوہ پنجاب کے جن شہروں کے حالات پر سوال اٹھایا ، مریم اورنگزيب نے انہی شہروں کی ویڈیو شیرکردی۔مریم اورنگزيب نے پنجاب کے مختلف شہروں کی سڑکوں اور صفائی کی صورتِحال کی ویڈیو شیئر کی۔ وہاڑی اور قصور پر بلاول کے سوالوں کا جواب دیتے ہوئے وہاڑی اور قصور کی سڑکوں ، گلیوں اور صفائی کی صورتِ حال کی ویڈیو کے ساتھ دیا۔

متعلقہ مضامین

  • اسلام آباد میں گلاسگو 2026 دولتِ مشترکہ کھیلوں کی افتتاحی تقریب
  • اسلام آباد ہائیکورٹ نے اینٹی نارکوٹکس فورس کو نئی بھرتیوں سے روک دیا
  • کوڑا ٹیکس کی وصولی کی تیاریاں، محکمہ ایکسائز متحرک
  • اسلام آباد ہائیکورٹ: ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کی سزا معطلی درخواستوں پر فیصلہ محفوظ
  • ملک کے مختلف علاقوں میں بارشوں کا سلسلہ جاری، پنجاب، خیبرپختونخوا اور کشمیر میں مزید بارش کی پیشگوئی
  • آج کہاں کہاں بادل برسیں گے ،محکمہ موسمیات نے بڑی پیشگوئی کردی
  • کراچی میں شوہر کے ساتھ موٹرسائیکل چوری کی درجنوں وارداتوں میں ملوث ملزمہ گرفتار
  • خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، پنجاب اور کشمیر میں تیز بارشوں کی پیشگوئی، لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ
  • اسلام آباد، بلاول بھٹو سے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین کی ملاقات
  • بلاول کے پنجاب کے شہروں کی صورتحال پر سوالات، مریم اورنگزیب نے ویڈیو جاری کرکے جواب دیدیا