ٹرمپ کینیڈا سے ناراض، بورڈ آف پیس میں شمولیت کا دعوت نامہ واپس
اشاعت کی تاریخ: 23rd, January 2026 GMT
ٹرمپ کینیڈا سے ناراض، بورڈ آف پیس میں شمولیت کا دعوت نامہ واپس WhatsAppFacebookTwitter 0 23 January, 2026 سب نیوز
نیویارک(آئی پی ایس )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے غزہ بورڈ آف پیس میں شمولیت کے لیے کینیڈا کو دیا گیا دعوت نامہ واپس لے لیا ہے۔تفصیلات کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ نے سوئیٹزرلینڈ کے شہر ڈیووس میں ورلڈ اکنامک فورم کے دوران اعلان کیا کہ وہ غزہ کے لیے بنائے گئے بورڈ آف پیس میں کینیڈا کے وزیرِ اعظم مارک کارنی کو شامل کرنے کا دعوت نامہ واپس لے رہے ہیں۔ٹرمپ نے کہا کہ بورڈ آف پیس دنیا کے بااثر رہنماں کا سب سے معتبر فورم ہوگا تاہم اس میں کینیڈا کی شمولیت کے لیے پہلے جو دعوت دی گئی تھی،
وہ واپس لے لی گئی ہے۔تاہم فی الحال ٹرمپ نے واضح طور پر دعوت نامہ واپس لینے کی وجہ نہیں بتائی ہے۔ لیکن مختلف رپورٹس کے مطابق یہ اقدام کینیڈا کے وزیر اعظم مارک کارنی کے اس بیان کے بعد سامنے آیا ہے جس میں انہوں نے طاقت ور ممالک کے کردار پر تنقید کی تھی اور کہا تھا کہ کچھ ممالک ٹیرف کو بطور ہتھیار استعمال کرتے ہیں۔رائٹرز نے وائٹ ہاس اور کینیڈین وزیر اعظم ہاس سے اس حوالے سے استفسار کیا تاہم دونوں ممالک نے اس پر تبصرہ کرنے سے انکار کردیا ہے۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرپنجاب کابینہ نے مختلف محکموں میں کئی ہزار بھرتیوں کی منظوری دیدی پنجاب کابینہ نے مختلف محکموں میں کئی ہزار بھرتیوں کی منظوری دیدی پاکستانی اسکالر ڈاکٹر محمد ابراہیم نے ناروے کی NTNU سے نینو سائنسز میں پی ایچ ڈی مکمل کر لی جی او آر گیٹ حملہ کیس: حماد اظہر، زبیر نیازی سمیت 7 ملزمان اشتہاری قرار متنازع ٹویٹس کیس؛ ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کو گرفتار کر لیا گیا بالائی علاقوں میں شدید برفباری سے نظام زندگی مفلوج، سڑکیں بند، سیاح محصور، 2 افراد جاں بحق کوئی غلط فہمی میں نہ رہے، جواب دینے کے لیے مکمل تیار ہیں: ایرانCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: بورڈ آف پیس میں دعوت نامہ واپس کے لیے
پڑھیں:
’حکومت مان گئی‘ پٹرول ڈیلرز نے 15 روز کے لیے ملک گیر ہڑتال کی کال واپس لے لی
اسلام آباد (نیوز ڈیسک) پٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن نے 15 روز تک پٹرول پمپوں کی ہڑتال کی کال واپس لے لی جس کے بعد پٹرول پمپس کھل گئے ہیں۔
نجی چینل کے مطابق پٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کے صدر نے دعویٰ کیا ہے کہ حکومت پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں یومیہ تبدیلی کے نظام میں نظرثانی پر آمادہ ہو گئی ہے۔
پٹرولیم ڈیلرز کے مطابق پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے یومیہ رد وبدل کا طریقہ کار فی الحال روکا جا رہا ہے جب کہ حکومت پرافٹ مارجن پر سمری بھی 15 روز میں جاری کرے گی۔
پٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کے صدر ہمایوں خان نے کہا کہ حکومت کے شکر گزار ہیں انہوں نے ہماری مشکلات کو سمجھا۔
انہوں نے کہا کہ حکومت کی جانب سے ہمارے جائز مطالبات پر آمادگی کے بعد 15 روز تک شٹ ڈاؤن کی کال واپس لیتے ہیں۔
واضح رہے کہ حکومت کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں یومیہ ردو بدل کو مسترد کرتے ہوئے پٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن نے ملک بھر میں ہڑتال کی کال دی تھی، جس کے بعد کل سے پٹرول پمپس بند کر دیے گئے تھے۔
مزید پڑھیں۔حکومت کا بڑا ریلیف، الیکٹرک بائیکس پر سبسڈی اور بلاسود قرض کا اعلان