خیبرپختونخوا اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر ڈاکٹر عباد اللہ نے کہا ہے کہ وادی تیراہ میں آپریشن خیبرپختونخوا حکومت کی مشاورت سے ہورہا ہے، جس کی مںظوری وزیراعلی کی صدارت میں ہونے والے ایپیکس کمیٹی کے اجلاس میں دی گئی۔

پشاور پریس کلب میں ملسلم لیگ کے صوبائی جنرل سیکرٹری مریضی جاوید عباسی کے ہمرا پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر عباد اللہ نے کہا کہ  وادی تیراہ میں آپریشن صوبائی حکومت کی مشاورت سے ہورہا ہے، اگر حکومت بروقت فیصلہ کرتی تو برف باری سے قبل علاقہ کلیئر ہوتا، آپریشن سے اتفاق کے بعد اب صوبائی حکومت بھڑکے ماررہی ہے۔

کمشنر اور ڈی سی نے آپریشن معاہدہ پر دستخط کیے ہیں، کیا وہ صوبائی حکومت کے ماتحت نہیں آپریشن کے لیے صوبائی حکومت نے فنڈز جاری کیے 95 ہزار آئی ڈی پیز کے لیے فی کس ایک لاکھ 25 ہزار روپے کون دے رہا ہے، تیراہ آپریشن کا فیصلہ ایپکیس کمیٹی میں ہوا جس کی صدارت وزیراعلی نے کی۔

اگر وزیراعلی کا کنٹرول نہیں تو وہ استعفی دے دیں، خیبرپختونخوا حکومت کی توجہ سٹریٹ موومنٹ پر ہے گلی کوچوں کی سیاست کی جارہی ہے، وفاق سے صوبائی حکومت کو  8 سو بلین روپے دہشت گردی کے خلاف ملے یہ پیسے کہاں خرچ کیے گئے، کسی قبائلی علاقے میں پولیس سٹیشن نہیں، فرانزک لیبارٹری تک نہیں، خیبرپختونخوا امن کے قیام میں ناکام ہوگئی ہے۔

خیبر پختون خوا حکومت دہشت گردوں کی مخالفت کی بجائے ان کی حمایت کر رہی ہے، جب افغانستان میں طالبان آئے تو جنرل فیض ایک کپ چائے کے لیے دوسرے دن افغانستان پہنچ گئے تھے اس سے کیا سبق لیا جائے، اس وقت صوبے میں کرپشن کا بازار گرم ہے اور عوام کے مینڈیٹ کا کھلم کھلا مذاق اڑایا جا رہا ہے۔

وزیر اعلی خیبر پختون خوا جس طرح اپریشن کی عوام میں مخالفت کر رہے ہیں اس کی وہ پہلے اجازت دے چکے ہیں، صوبائی حکومت کو آن بورڈ لے کر تیراہ اپریشن شروع کیا گیا، صوبائی حکومت نے ہی تیرا اپریشن کے لیے چار ارب روپے ریلیز کیے ہیں یہ تو وفاقی حکومت نے جاری نہیں کیے، اگر پی ٹی ائی کی صوبائی حکومت کے پاس تیراہ اپریشن کا متبادل ہے تو سامنے لائے مرکز اس سے ماننے کے لیے تیار ہے۔

عمران خان نے کئی بجٹ پاس کیے لیکن خیبر پختون خواہ کو این ایف سی کی مد میں رقم فراہم نہیں کی جس پر پی ٹی ائی کی صوبائی حکومت نے ہمیشہ خاموشی اختیار کی، خیبرپختونخوا بدامنی کے شکار ہے صوبے وزیراعلی دوسرے صوبوں کے گلی کوچوں کے چکر کاٹ رہا ہے کیا عوام نے مینڈیٹ ان کو گلی کوچوں کے چکر کاٹنے کے لیے دیا ہے۔

 

.

ذریعہ

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: صوبائی حکومت حکومت نے حکومت کی کے لیے

پڑھیں:

خیبرپختونخوا؛ کوہستان مالیاتی اسکینڈل، عدالت کا 21 کروڑ 13 لاکھ سے زائد ضبط کرنے کا حکم

پشاور کی احتساب عدالت نے اپر کوہستان مالیاتی اسکینڈل سے 21 کروڑ 13 لاکھ 76 ہزار 685 روپے بحق سرکار ضبط کرنے کا حکم جاری کردیا۔

پشاور کی احتساب عدالت کے جج محمد ظفر نے اپرکوہستان مالیاتی اسکینڈل میں کروڑوں روپے کی ضبطگی سے متعلق درخواست پر تحریری فیصلہ جاری کر دیا۔

احتساب عدالت نے ملزم دوراج خان کی جانب سے دائر پلی بارگین درخواست کے تناظر میں 21 کروڑ 13 لاکھ 76 ہزار 685 روپے بحق سرکار ضبط کرنے کے احکامات جاری کردیے ہیں۔

فیصلے کے مطابق نیب خیبرپختونخوا اپرکوہستان میں جعلی بلوں اور بوگس دعوؤں کے ذریعے سرکاری فنڈز میں کرپشن کی تحقیقات کر رہا ہے، ملزم کے قریبی رشتہ داروں کے نام پر کھولے گئے بینک اکاؤنٹس میں موجود 21 کروڑ 13 لاکھ 76 ہزار 685 روپے ضبط کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔

عدالت نے فیصلے میں کہا ہے کہ ملزم دوراج خان اس مقدمے میں گرفتار ہے اور جوڈیشل ریمانڈ پر جیل میں ہے اور دوران تفتیش انکشاف ہوا کہ ملزم نے مبینہ کرپشن کی رقم چھپانے کےلیے بیشام کے نجی بینک میں قریبی رشتہ داروں کے نام پر اکاؤنٹس کھلوائے۔

فیصلے میں کہا گیا کہ ملزم کے رشتہ داروں محمد اقبال، محمد ایاز، محمد عمر، کریم داد اور سربلند نے عدالت میں رضاکارانہ بیانات قلم بند کرائے اورمؤقف اختیار کیا کہ انہیں اپنے نام پر موجود اکاؤنٹس میں جرائم سے حاصل شدہ رقم کا علم نہیں تھا۔

احتساب عدالت نے کہا ہے کہ ملزم کے رشتہ داروں نے تمام رقوم بحق سرکار ضبط کرنے پر رضامندی ظاہر کی اور رقم پر کسی قسم کا دعویٰ نہ کرنے کا بیان دیا۔

فیصلے میں مزید بتایا گیا کہ عدالت نے درخواست منظور کرتے ہوئے ضبط شدہ رقم چیئرمین نیب کے نیشنل بینک آف پاکستان، پی ایم سیکریٹریٹ برانچ اسلام آباد کے اکاؤنٹ میں منتقل کرنے کا حکم دیا ہے۔

عدالتی فیصلے کے مطابق ضبط شدہ رقم ملزم کی پلی بارگین کے تحت واجب الادا رقم میں ایڈجسٹ کی جائے گی۔

متعلقہ مضامین

  • مانجھی خیل چیک پوسٹ حملہ، گورنر خیبرپختونخوا نے رپورٹ طلب کر لی
  • نتیجہ خیز آپریشن شعبان!
  • شہدا ء کا مقام اور فضیلت
  • روس مذاکرات کے لیے تیار، یوکرین میں فوجی آپریشن جاری رہے گا، کریملن
  • گورنر خیبر پختونخوا کی وزیراعظم سے ضم شدہ اضلاع کیلئے ٹیکس استثنیٰ بحال کرنے کی درخواست
  • خیبرپختونخوا میں لوکل گورنمنٹ کا نیا قانون لاگو، گزٹ نوٹیفکیشن جاری
  • وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کا مون سون کے پیش نظر انتظامیہ کو الرٹ رہنے کا حکم
  • سرکاری ملازمین پنشن میں اضافہ، خیبرپختونخوا حکومت کا بڑا ریلیف اعلان
  • کراچی: ڈاکٹر آکاش قتل کیس میں گرفتار تینوں ڈاکو اپنے ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک
  • خیبرپختونخوا؛ کوہستان مالیاتی اسکینڈل، عدالت کا 21 کروڑ 13 لاکھ سے زائد ضبط کرنے کا حکم