بسنت کیلئے مانیٹرینگ سمیت تمام جامع پلان بنا لیا : مریم نواز
اشاعت کی تاریخ: 23rd, January 2026 GMT
لاہور:(نیوزڈیسک) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ بسنت کےلیےمانیٹرینگ سمیت ہرلحاظ سےجامع پلان بنایا گیا۔
پنجاب میں بسنت فیسٹیول کے جائزہ اجلاس سے خطاب سے کرتے ہوئے مریم نواز کا کہنا تھا بسنت کو محفوظ بنانے کے لیے تمام ادارے کام کر رہے ہیں، عوام کو دنگا فساد پر لگا دیا گیا تھا، لاہور میں ٹریفک کے لیے بہترین پلان بنایا گیا ہے۔
اُنہوں نے کہا کہ بسنت فیسٹیول کیلئے لاہور میں ٹریفک کیلئے بہترین پلان بنایا گیا ہے، پنجاب کےعوام کوان کی خوشیاں لوٹائیں گے، فروری کو لاہور میں بسنت منائی جائے گی۔
وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ بہارکی آمد کی خوشی میں بسنت کا تہوارصدیوں سےمنایا جاتا ہے،ڈوراورپتنگ کے سائز کی خلاف ورزی کرنے پر سخت سزا ہو گی، بسنت کے لیے مانیٹرینگ سمیت ہر لحاظ سے جامع پلان بنایا گیا ہے۔
مریم نواز نے کہا کہ بسنت کےدوران چرخی ڈورکی اجازت نہیں ہوگی، غلط ڈور استعمال کرنے پر 5سال سزا اور جرمانہ ہوگا، ریڈ زون میں بغیرسیفٹی راڈ کے موٹرسایئکل کے داخلےکی اجازت نہیں ہو گی، ڈو راور پتنگ کے سائز کی خلاف ورزی کرنے پر سخت سزا ہوگی۔
اُن کا کہنا تھا کہ ہم ملکرایک محفوظ بسنت منائیں گے، اللہ کرے پنجاب ہسنتا اور بستا رہے، بسنت کے دوران عوام کو فری ٹرانسپورٹ فراہم کی جائے گی، 24 روٹس پر 500 بسیں اور رکشے مفت چلائے جائیں گے، بسنت کے لیے2 کنٹرول روم قائم کیے جا رہے ہیں۔
مریم نواز کا مزید کہنا تھا کہ کلینک آن وہیلز، ایمبولینسز اور فائر بریگیڈ کا عملہ متحرک رہے گا،عوام کے لیے بسنت کو خوبصورت طریقے سے ترتیب دیا گیا ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: پلان بنایا گیا کہنا تھا بسنت کے کے لیے گیا ہے
پڑھیں:
گلگت بلتستان انتخابات کیلئے سیکیورٹی ہائی الرٹ، 13 ہزار سے زائد اہلکار تعینات کرنے کا فیصلہ
اویس کیانی: گلگت بلتستان میں ہونے والے انتخابات کے پرامن انعقاد کو یقینی بنانے کیلئے وفاقی حکومت نے جامع سیکیورٹی پلان کی منظوری دے دی ہے، جس کے تحت مختلف سیکیورٹی اداروں کے ہزاروں اہلکار تعینات کیے جائیں گے۔
ذرائع کے مطابق انتخابی عمل کے دوران امن و امان برقرار رکھنے کیلئے پاک فوج، سول آرمڈ فورسز، پنجاب پولیس، اسلام آباد پولیس، پنجاب رینجرز، فرنٹیئر کور (ایف سی) اور جی بی اسکاؤٹس کے اہلکار فرائض سرانجام دیں گے۔
پاکستان آسٹریلیا دوسرا ون ڈے، قذافی اسٹیڈیم میں سیکیورٹی و ٹریفک انتظامات مکمل
حکومتی منظوری کے بعد پاک فوج اور سول آرمڈ فورسز کی تعیناتی آئین کے آرٹیکل 220 اور انسداد دہشت گردی ایکٹ 1997 کے تحت عمل میں لائی جائے گی۔
سیکیورٹی پلان کے تحت پاک فوج کے 985 جوان، پنجاب پولیس کے 6 ہزار اہلکار، اسلام آباد پولیس کے 1500 اہلکار، پنجاب رینجرز کے 2 ہزار جوان، ایف سی کے ایک ہزار اہلکار جبکہ جی بی اسکاؤٹس کے 1500 اہلکار انتخابی ڈیوٹی انجام دیں گے۔
غیر ملکی خاتون کے مبینہ اغوا کیس میں نیا موڑ، پولیس تفتیش میں اہم انکشافات
ذرائع کا کہنا ہے کہ حساس پولنگ اسٹیشنز اور اہم مقامات پر خصوصی سیکیورٹی انتظامات کیے جائیں گے تاکہ ووٹرز محفوظ ماحول میں اپنا حق رائے دہی استعمال کر سکیں۔